Tag: austrelia

  • ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اجمل کی کمی محسوس ہوگی،آفریدی

    ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اجمل کی کمی محسوس ہوگی،آفریدی

    دبئی: قومی ٹیم ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں اجمل کی کمی محسوس ہوگی لیکن اس کے باوجود ان کی ٹیم متوازن ہے۔

    امید ہے کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے،آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل دبئی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ اجمل کی اہمیت کو اچھی طرح جانتے ہیں۔

    اسپن اٹیک کی کوئی پریشانی نہیں، رضا حسن باصلاحیت کھلاڑی ہے، امید ہے کھلاڑی توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹیم کیلئے ہر سیریز ہی بہت اہم ہے۔ جتنے میچز وہ جیتیں گے ورلڈ کپ کے لئے مورال اتنا ہی بلند ہوگا۔

    واضح رہے کہ  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

  • آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سے باہر

    آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سے باہر

    متحدہ عرب امارات: پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم انجری مسائل سے دوچار ہے۔ آل راؤنڈر مچل مارش ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہوگئے ہیں ۔

    متحدہ عرب امارات میں سیریز کیلئے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے پڑاؤ ڈال لیا ہے، سیریز کا آغاز اتوار کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا۔ مہمان ٹیم کو ایک جھٹکا لگ گیا ہے۔

    مچل مارش بھارت میں جاری چیمپئینز لیگ ٹی ٹوئنٹی کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے سبب وہ پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    ٹیم کے فزیو ایلکس کونٹورس کا کہنا ہے کہ مارش کو مکمل فٹ ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔ جس کے باعث ان کی ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں بھی شرکت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

    مارش کی جگہ گلین میکسویل آل راؤنڈر کے طور پر ٹیم کا حصہ ہوسکتے ہیں۔ شین واٹسن اور مائیکل کلارک پہلے ہی انجری کے سبب ٹیم میں شامل نہیں ہیں

  • سہ فریقی سیریز، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 62 رنز سےشکست دیدی

    سہ فریقی سیریز، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 62 رنز سےشکست دیدی

    ہرارے: آسٹریلیا نے سہ فریقی سیریز کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو باسٹھ رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔

    ہرارے میں کھیلے گئے تین ملکی سیریز کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا نے مچل مارش کے ناقابل شکست چھیاسی اور فل ہیوز کے پچاسی رنز کی بدولت دو سو بیاسی رنز بنائے۔

    جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا، ہاشم آملہ اور ڈی کوک سمیت کوئی بھی ٹاپ آڈر بیٹسمین آسٹریلوی بولرز کا سامنا نہ کرسکا، فاف ڈوپلسی کینگروز کے سامنے ڈتے رہے۔ ڈوپلسی نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیر کی دوسری سنچری اسکور کی۔ میچ میں کامیابی کیلئے جنوبی افریقہ کی آخری امید ڈوپلسی بھی ایک دو چھبیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے، آل راؤنڈ کارکردگی پر مچل ماسش کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • تین ملکی ون ڈےسیریز: زمبابوے نے آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے ہرا دیا

    تین ملکی ون ڈےسیریز: زمبابوے نے آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے ہرا دیا

    ہرارے:زمبابوے نے تین ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں سابق ورلڈ چیمپیئن آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے اپ شکست دیکر دنیائے کرکٹ کو حیران کردیا۔ ہرارے میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    میزبان اسپنرز کے سامنے آسٹریلیا کے بڑے بڑے بلے باز بھی کوئی کمال نہ دکھا سکے۔ آسٹریلیا نے انجرڈ مائیکل کلارک کی نصف کی بدولت مقررہ اوورز میں صرف دو سو نورنز بنائے۔

    زمبابوے نے کپتان ایلٹن چیگھمبورا کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت مطلوبہ ہدف سات وکٹوں پر حاصل کرلیا۔نیتھن لائن کی چار وکٹیں بھی کینگروز کو اپ شکست سے نہیں بچاسکی۔

    زمبابوے نے آسٹریلیا کیخلاف اکتیس سال بعد کامیابی سمیٹی ہے۔ اس سے قبل زمبابوے نے یہ کارنامہ ایک سو تراسی کے عالمی کپ میں انجام دیا تھا۔

  • آسٹریلیا کے ڈینیل ریکارڈو نے ہنگرین گراں پری جیت لی

    آسٹریلیا کے ڈینیل ریکارڈو نے ہنگرین گراں پری جیت لی

    آسٹریلیا کے ڈینیل ریکارڈرو نے فارمولا ون سرکٹ پر ہونے والی ہنگرین گراں پری جیت لی۔ جرمنی کے نیکو روزبرگ پوائنٹس ٹیبل پر لیڈ کررہے ہیں۔ ۔بداپیسٹ سرکٹ پر ڈرائیورز کے تمام دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔آسٹریلیا کے ڈینیل ریکارڈو نے ابتدا سے ریس میں کنڑول رکھا اور تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے میدان مارلیا۔

    آسٹریلین ڈرائیور نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ تریپن منٹ پانچ اعشاریہ صفر پانچ سیکنڈز میں طے کیا۔ ریس کے دوران کئی ڈرائیورز حادثے کا بھی شکار ہوئے۔ فراری کے فرننڈو اولنسو دوسرے اور ریس کا آغاز پول پوزیشن سے کرنے والے جرمنی کے نیکو روز برگ چوتھے نمبر پر رہے۔

    ہنگرین گراں پری کے اختتام نیکو روزبرگ دو سو دو پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کررہے رہے ہیں۔ ریس میں تیسرے نمبر پر آنے والے سابق چیمپئین برطانیہ کے لوئس ہملٹن گیارہ پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہیں۔