Tag: austrilia

  • آسٹریلیا کے ساحلوں پرشارکس منڈلانے لگیں

    آسٹریلیا کے ساحلوں پرشارکس منڈلانے لگیں

    سڈنی: آسٹریلیا میں ایک غوطہ خورپرہونے والے شارک حملے کے بعد چارساحل سیاحوں کے لئے بند کردئیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق بلینا کے ساحلوں پر شارک کی کثرت کے سبب ساحل کو آئندہ 24 گھنٹے کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایک پیراک رواں ماہ کے اوائل میں شارک کے حملے میں شدید زخمی ہوگیا تھا جبکہ فروری میں ایک جاپانی سیاح شارک حملے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس موسم میں سساحل پر آنے والی بیٹ مچھلیوں کی کثرت کے سبب شارک ساحل کی جانب متوجہ ہورہی ہیں۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اینجلز بیچ پر ایک جسیم شارک محض 50 میٹر کے فاصلے پر دیکھی گئی جبکہ شارک کی ساحل کے نزدیک بکثرت موجودگی کے دیگرشواہد بھی ملے ہیں۔

    گزشتہ روز بھی ایک چالیس سالہ غوطہ خور تسمانیہ کےماریہ نامی جزیرے کے قریب شارک حملے میں ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد تسمانیہ کی پولیس نے سمندر میں پٹرولبگ شروع کرکے عوام کے ساحل سے دور رہنے کی ہدایات جاری کردیں تھیں۔

  • آرمی چیف کی آسٹریلوی وزیرِخارجہ سے ملاقات

    آرمی چیف کی آسٹریلوی وزیرِخارجہ سے ملاقات

    راولپنڈی: آسٹریلوی وزیرِخارجہ نے پاک فوج کے آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی وزیرخارجہ جولی بشپ نے آج جمعرات کو جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف راحیل شریف سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں دونوں شخصیات نے پاکستان اورآسٹریلیا کے دو طرفہ اہم معاملات پرگفتگوکی جس میں علاقائی اور عالمی امور اور دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

    گفتگو کے دوران جولی بشپ نے علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کے دفاعی اداروں کی جانب سے ادا کئے جانے والے کردار کو قابلِ قدر اورانتہائی اہمیت کا حامل قراردیا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف ملک کے طول و عرض میں جاری آپریشن ضربِ عضب میں فوج کی جانب سے حاصل کردہ کامیابیوں کو سراہا۔

  • آسٹریلین اقوام متحدہ کے لیکچرسے عاجز ہیں، وزیراعظم

    آسٹریلین اقوام متحدہ کے لیکچرسے عاجز ہیں، وزیراعظم

    سڈنی: آسٹرلیوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے پناہ گزینوں کے معاملے میں آسٹریلیا پرہونےوالی تنقید کے جواب میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’’ان کا ملک اقوام متحدہ کے وعظ سے عاجز آگیا ہے‘‘۔

    آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا نے مانوس نامی جزیرے پرکشتیوں کے ذریعے آنے والے مہاجرین کو پناہ دینے سے انکار کردیا ہے جس کی مہاجرین اور اور ہیومن رائٹس کے وکلاء نے شدید مذمت کی ہے۔

    اقوامِ متحدہ کےنمائندہ خصوصی کی جانب سےجمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا میں ہجرت سے متعلق بنائے گئے قوانین کنونش برائے عدم تشدد کے خلاف ہیں۔

    آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے سمندر میں بوٹس کا داخلہ بند کردیا ہے اوراس طرح ہم نے کھلے سمندر میں ہونے والی اموات کا سلسلہ بند کردیا ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آسٹریلین اقوام متحدہ کے لیکچروں سے تنگ آچکے ہیں۔

    ٹونی ایبٹ نے مزید کہا کہ انسانی اسمگلنگ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی روک تھام ہی واحد انسانی اور احسن قدم ہے جو کہ ہم اٹھا سکتے ہیں۔

  • ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

    سڈنی : آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان ورلڈ کپ کا پول میچ آج کھیلا جارہا ہے، آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ورلڈ کپ 2015 کا یہ سنسنی خیز میچ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے سڈنی کرکٹ گراوٗنڈ میں کھیلا جا رہاہے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اورڈیوڈ وارنر نے بلے بازی کا آغاز کیا ہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیاں کھیلا جانے والا میچ کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کا بتیسواں میچ ہے۔


    میچ کی لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ کے لئے یہاں کلک کریں


  • ٹورڈاؤن انڈرسائیکل ریس: دوسرا مرحلہ اسپینش سائیکلسٹ کے نام

    ٹورڈاؤن انڈرسائیکل ریس: دوسرا مرحلہ اسپینش سائیکلسٹ کے نام

    سڈنی: ٹورڈاؤن انڈر سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ اسپین کے یوآن جوز نے دلچسپ مقابلے کے بعدجیت لیا۔

    آسٹریلیا میں جاری ٹور ڈاؤن سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ ایک سو پچاس اعشاریہ پانچ کلو میٹرپرمشتمل تھا، طویل فاصلے کو طے کرنے کے لئےشرکاء کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا اورریس میں اسپین کے یوآن جوز بازی لے گئے۔
    اسپینش سائیکلسٹ نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے بیالیس منٹ اورچوبیس سیکنڈز میں طے کیا۔

    جنوبی افریقہ کے ڈیرل امپے اتنے ہی وقت کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے۔ دوسرے مرحلے کے اختتام پرآسٹریلوی سائیکلسٹ جیک بوڈرج کو چھ گھنٹے اکتالیس منٹ اور پچپن سیکنڈز کے ساتھ مجموعی برتری حاصل ہے۔

  • آسٹریلوی پولیس کو ’خطرہ‘لاحق

    آسٹریلوی پولیس کو ’خطرہ‘لاحق

    سڈنی: آسٹریلوی پولیس نے پولیس اہلکاروں پردہشت گردوں کی جانب سے ممکنہ حملے کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، خطرہ یورپ اورکینیڈا میں ہونے والے حملوں اور انٹیلی جنس اطلاعات کا تجزیہ کرنے پربھانپا گیا۔

    سڈنی میں لوگوں کو یرغمال بنائے جانے کے واقعے کے بعد عوام اورپولیس اہلکاروں کے لئے خطرے کی سطح برابر
    قراردے دی گئی ہے۔

    آسٹریلین وفاقی پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ فیصلہ مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی
    سیکیورٹی اطلاعات کے جائزے کے بعد کیا گیا۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ فرانس، کینیڈا اورآسٹریلیا میں پیش آنے والے واقعات کے پیشِ نظر’پولیسنگ‘کو درپیش
    خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔

    گزشتہ سال دسمبر میں ایک مسلح شخص نے سڈنی کے ایک کیفے میں موجود افراد کو یرغمال بنالیاتھا 16 گھنٹے تک مسلح شخص سے مذاکرات کے بعد پولیس نے مسلح شخص کے خلاف آپریشن کیا جس کے نتیجے میں جہادی گروہ سے تعلق رکھنے والا شخص اور دو یرغمالی ہلاک ہوئے تھے۔

  • سڈنی: یرغمال بنائے گئے افراد 16 گھنٹے بعد رہا

    سڈنی: یرغمال بنائے گئے افراد 16 گھنٹے بعد رہا

    سڈنی : آسٹریلیا کی سیکیورٹی فورسزنے سڈنی کیفے میں 16 گھنٹے سے اسلحے کے زورپریرغمال بنائے گئے افراد کو بازیاب کرالیا۔

    ذرائع کے مطابق 6 افراد کیفے سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ کافی دیر انتظار کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے فوراً بعد طبی عملہ کیفے کے اندرگیا اورمتعدد زخمی افراد کواسٹریچر کے ذریعے باہر لایا گیا۔

    لوگوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنانے والے شخص کی شناخت ’ہارون مونس‘ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ایک ایرانی مہاجر ہے اور پہلے بھی متعدد بار جنسی طورپر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    سن 2012 میں اس پرافغانستان میں ہلاک ہونے والے آٹھ آسٹریلوی فوجیوں کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کا مرتکب بھی پایا گیا تھا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعے ملوث شخص کا نام ظاہر کرنے میں کوئی قانونی قباحت نہیں تھی، اس لئے اس کی شناخت آشکار کردی گئی ہے۔

  • آسٹریلیا: شارک نے نوجوان کی جان لے لی

    آسٹریلیا: شارک نے نوجوان کی جان لے لی

    سڈنی: آسٹریلیا کے سمندرمیں شارک نے ایک نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا، ریسکیو پرماموراہلکاروں کے مطابق ساحل تک پہنچنے تک نوجوان جاں بحق ہوچکا تھا۔

    پورٹ ڈگلس میں واقع روڈر نامی کھاڑی میں نہاتے وقت سترہ سالہ نوجوان پرشارک نے یکایک حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اسکی ران کا اوپری حصہ شدید متاثرہوا اور وہ خون زیادہ بہہ جانے کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    ایمبولینس ذرائع کے مطابق انہیں ایک کال موصول ہوئی جس میں انہیں نوجوان کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی، ایک بوٹ کے ذریعے اسے ساحل پرلایا گیا اس پورے عمل کے دوران اسے طبی امداد دی جاتی رہی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    ماہرین کے مطابق آسٹریلیا کے پانیوں میں شارکوں کے حملے ویسے تو ایک معمول کی بات ہیں لیکن جیسے جیسے ’واٹراسپورٹس‘ عوام میں مقبول ہورہے ہیں ان حملوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

    گزشتہ اکتوبرمیں بھی ایک نوجوان شارکوں کے حمللے میں اپنے دونوں بازؤں سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا جبکہ ستمبر کے مہینے میں ایک شخص کو اسکی بیوی کی آنکھوں کے سامنے شارک مچھلیوں نے ہلاک کردیا تھا۔