Tag: AUSvENG

  • کرس ووکس کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو وائرل

    کرس ووکس کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو وائرل

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں انگلینڈ اور آسٹریلیا میچ جاری ہے دوسرے ہی اوور میں کرس ووکس نے اسمتھ کا ناقابل یقین کیچ تھام لیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کی 4 وکٹیں 21 رنز پر گر گئیں، کرس جارڈن کے دوسرے اوور میں کرس ووکس نے اسٹیو اسمتھ کا شاندار کیچ پکڑ کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

    آئی سی سی نے کرس وکس کے کیچ کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیو اسمتھ ایک رن پر بیٹنگ کررہے تھے کرس جارڈن نے انہیں سلو باؤنسر کروائی جسے اسمتھ کھیلنے گئے اور کیچ آؤٹ ہوئے۔

    کرس ووکس کیچ پکڑنے کی پوزیشن میں نہیں تھے اور گیند ان کے سر کے اوپر سے جارہی تھی لیکن انہوں نے شاندار طریقے سے کیچ تھام لیا۔

    ووکس کے کیچ کو شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی پسند کیا جارہا ہے اور انگلش ٹیم کی جیت کی پیشگوئی بھی کی جارہی ہے۔

  • بھارت میں آسٹریلیا اورانگلینڈ کے میچ پر سٹہ لگانے والے گرفتار

    بھارت میں آسٹریلیا اورانگلینڈ کے میچ پر سٹہ لگانے والے گرفتار

    نئی دہلی: بھارت میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ پر کروڑوں روپے کا سٹہ لگانے والے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھان میں جے پور پولیس کمشنر نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ون ڈے میچ پر کروڑوں روپے کا سٹہ لگانے والے ملزمان کو حراست میں لے لیا، ملزمان کے قبضے سے 37 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم برآمد کرلی گئی۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے پاس سے 7 کروڑ روپے کا حساب بھی ملا ہے، کارروائی میں تین موٹرسائیکل، چار اسکوٹی اور ایک کار بھی ضبط کرلی گئی۔

    مزید پڑھیں: انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو شکست دے دی

    ایڈیشنل کمشنر کے مطابق آن لائن کرکٹ پر سٹہ لگانے پر دو لیپ ٹاپ، 13 موبائل فون، 3 ایل ای ڈی، ایک ہارڈ ڈسک، چارجر، وائی فائی سمیت دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گجرات کے باپ بیٹے کی جانب سے یہ پورا نیٹ ورک چلایا جارہا تھا، راجستھان پولیس تحقیقات کررہی ہے جن لوگوں کے نام سامنے آرہے ہیں انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

    پولیس کمشنر کا کہنا تھا کہ جے پور میں کئی برسوں میں سٹے کے خلاف اب تک کی یہ سب سے بڑی کارروائی ہے، آنے والے دنوں میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) شروع ہونے والی ہے، پولیس نے سٹے بازوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے۔