دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، اور شائقین کرکٹ کو دلچسپ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگا، پہلا ٹاکرا دبئی میں آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان ہورہا ہے، جہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
کینگروز قائد ایرون فنچ نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ بولنگ کے لئے سازگار لگ رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، آگر کی جگہ مچل مارش کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بنگلہ دیشی کپتان کا کہنا تھا کہ ہمیں اسکورنگ بورڈ پر ایک معقول ٹوٹل کی ضرورت ہے، یہ ٹورنامنٹ ہمارے لئے مشکل رہا، ہم اپنی صلاحیت کے مطابق نہ کھیل سکے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آخری میچ میں ہمیں خود کو ثابت کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے آصف علی کو بڑی خوشخبری سنادی
کپتان محمداللہ نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے نسیم کی جگہ مستفیض الرحمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بنگال ٹائیگرز چار میچز میں شکست کے باعث ورلڈکپ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں تاہم آسٹریلیا کی گروپ ون سے سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں برقرار ہیں۔
آسٹریلیا کے لئے یہ میچ نہایت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ فتح کی صورت میں آسٹریلیا 6 پوائنٹس ہوجائیں گے اور وہ جنوبی افریقا کے ہم پلہ ہوجائے گی۔