Tag: AUSVSL

  • ویڈیو: سری لنکا کے خلاف ڈیوڈ وارنر نے یقینی چھکا بچالیا

    ویڈیو: سری لنکا کے خلاف ڈیوڈ وارنر نے یقینی چھکا بچالیا

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

    پرتھ میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

    سری لنکا نے 16 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنالیے ہیں۔پتھون نسانکا نے 40 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، دھنن جیا ڈی سلوا نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔

    آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، ایشٹن اگر اور گلین میکسویل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    میچ میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے شاندار فیلڈنگ کرتے ہوئے باؤنڈری لائن کئی یقینی باؤنڈریز بچائیں اور آئی لینڈرز کو دباؤ میں رکھا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 10.3 اوور میں دھنن جیا ڈی سلوا نے اسٹونس کی گیند پر شاندار اسٹروک کھیلا جو یقینی طور پر چھکا تھا لیکن ڈیوڈ وارنر نے اسے ناکام بنادیا۔

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا نے اپنے پہلے میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

  • آسٹریلوی بیٹر باؤنڈری بچاتے ہوئے حادثے کا شکار، ویڈیو وائرل

    آسٹریلوی بیٹر باؤنڈری بچاتے ہوئے حادثے کا شکار، ویڈیو وائرل

    کولمبو: آسٹریلو بیٹر اسٹیو اسمتھ سری لنکا کے خلاف جاری دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں باؤنڈری بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث ان کے قومی ٹیم کے ہمراہ دورہ پاکستان پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے آخری لمحات میں اسٹیو اسمتھ نے سری لنکن بیٹر مہیش تھیکشنا کے اونچے شاٹ کو روکنے کی کوشش کی، اس دوران ان کا سر ٹرف پر جا لگا اور انجرڈ ہوکر میدان میں گر پڑے۔

    کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسٹیو اسمتھ کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی، اور ضروری ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا، ڈاکٹرز کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے اسٹیو اسمتھ سری لنکا کے خلاف بقیہ میچز سے دستبردار ہوگئے۔

    کرکٹ حکام کا کہنا ہے کہ اسمتھ کو اگلے چند دنوں میں کم سطح کے کنکشن پروٹوکول کا نشانہ بنایا جائے گا اور امکان ہے کہ وہ ایک ہفتے کی مدت میں مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔

    واضح رہے کہ سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز آسٹریلیا میں کھیلی جارہی ہے، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوورز میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔

    انجری کے باعث سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں تھی کہ اسٹیو دورہ پاکستان سے بھی دستبردار ہوگئے ہیں، جس پر کرکٹ آسٹریلیا نے واضح کیا کہ اسٹیو اسمتھ سری لنکا کے خلاف بقیہ میچوں کی سیریز سے باہر ہوگئے، لیکن وہ دورۂ پاکستان کے لیے دستیاب ہوں گے۔

    یاد رہے کہ 24 برس بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتانی کے فرائض سنبھالیں گے۔

  • آسٹریلیا نے سری لنکا کو باآسانی قابو کرلیا

    آسٹریلیا نے سری لنکا کو باآسانی قابو کرلیا

    ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے میں سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 155 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 16.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔

    اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 65 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، کپتان ایرون فنچ 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، گلین میکسویل پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    اسٹیو اسمتھ 28 اور مارکس اسٹونس 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا ڈی سلوا نے دو وکٹیں حاصل کیں، دسن سناکا ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    اس سے قبل کینگروز کی دعوت پر سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے تھے، چریتھا سالانکا اور کوشل پریرا 35، 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔

    بھانوکا راجا پکسے نے بھی 33 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

    آسٹریلیا کی جانب سے لیگ اسپنر زمپا، مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

  • آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز اپنے نام کرلی

    آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز اپنے نام کرلی

    برسبین: آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق برسبین میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 117 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، جواب میں آسٹریلوی بلے بازوں نے ہدف 13 اوورز میں حاصل کرلیا۔

    اوپنر ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کرکے 118 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    ڈیوڈ وارنر نے 9 چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اسٹیو اسمتھ 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    مزید پڑھیں: سری لنکن بولر کا ٹی 20 میں نیا عالمی ریکارڈ

    سری لنکا کی جانب سے آسٹریلیا کی واحد وکٹ ایرون فنچ کی لیستھ ملنگا نے حاصل کی، آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں واپسی کرنے والے آسٹریلوی اوپنر لگاتار دوسرے میچ میں بھی مین آف دی میچ قرار پائے۔

    سری لنکا کی جانب سے پریرا 27 رنز بنا کر نمایاں رہے، اوپنر گناتھلاکا نے 21 رنز بنائے، سری لنکن ٹیم کے پانچ کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے اسٹین لیک، پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کا آغاز 3 نومبر سے ہوگا، قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔

  • سری لنکن بولر کا ٹی 20 میں نیا عالمی ریکارڈ

    سری لنکن بولر کا ٹی 20 میں نیا عالمی ریکارڈ

    اوول: سری لنکن بولر نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں سب سے مہنگی بولنگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں سری لنکن بولر کاسن رجیتھا سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔

    فاسٹ بولر کاسن رجیتھا نے آسٹریلیا کے خلاف چار اوورز میں 75 رنز دے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا، اس سے قبل ترکی کے بولر توران کو سب سے زیادہ ستر رنز پڑے تھے۔

    کینگروز بلے بازوں نے کاسن رجیتھا کی خوب دھلائی کی اور میدان کے چاروں طرف دلکش اسٹروکس کھیل کر رجیتھا کو لائن اور لینتھ بھلا دی۔

    مٕزید پڑھیں: پہلا ٹی 20، آسٹریلیا نے سری لنکا کو بھاری مارجن سے شکست دے کر پاکستان کو خبردار کردیا

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کے برعکس مہمان نواز پاکستان ٹیم نے کسی مہمان بولر کی اس طرح پٹائی نہیں کی تھی، سری لنکن بولر نے پاکستان کے خلاف صرف 4.3 کی اوسط سے رنز دئیے تھے۔

    یاد رہے کہ آسٹریلیا نے سری لنکا کو ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں 134 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی، سری لنکن ٹیم 234 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بناسکی تھی۔

    آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو 56 گیندوں پر ناقابل شکست سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا، وارنر کی دھواں دھار اننگ میں 10 چوکے اور 4 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

    خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

  • پہلا ٹی 20، آسٹریلیا نے سری لنکا کو بھاری مارجن سے شکست دے کر پاکستان کو خبردار کردیا

    پہلا ٹی 20، آسٹریلیا نے سری لنکا کو بھاری مارجن سے شکست دے کر پاکستان کو خبردار کردیا

    سڈنی: کینگروز نے ٹی 20 کے عالمی کپ کی تیاری کا دھماکا خیز آغاز کرتے ہوئے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں 134 رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں 134 رنز سے شکست دے کر پاکستان کو خبردار کردیا، ڈیوڈ وارنر نے ٹی ٹوینٹی میں شاندار واپسی کرتے ہوئے کیریئر کی پہلی سنچری جڑ دی۔

    آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو 56 گیندوں پر شاندار ناقابل شکست سنچری اسکور کرنے پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے 64 رنز بنائے، پاور ہٹر گلین میکسویل 28 گیندوں پر 62 رنز بنا کر شناکا کا نشانہ بنے۔

    آسٹریلیا نے مقررہ اوور میں 233 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 234 رنز کا بڑا ہدف دیا، سری لنکن ٹیم ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بناسکی، مہمان ٹیم کے 6 بیٹسمین ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

    سری لنکن آل راؤنڈر شناکا 17 اور پریرا 16 رنز بنا کر نمایاں رہے، ایڈم زمپا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے دو اور پیٹ کمنز نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔

    یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا پہنچ گئی ہے، قومی ٹیم آسٹریلیا میں 3 ٹی ٹوینٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا آسٹریلیا روانگی سے قبل کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں مثبت کرکٹ کھیلیں گے، ہم کینگروز کی طرح ٹی ٹوینٹی سیریز میں جارحانہ حکمت عملی اپنائیں گے۔