Tag: #AusVsPak

  • کپتان بنتے ہی بابر اعظم غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

    کپتان بنتے ہی بابر اعظم غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

    کینبرا: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ کے دوران کپتان بابر اعظم غصے میں آگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کینبرا میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں کپتان بابر اعظم کو اس وقت غصہ آگیا جب 12ویں اوور میں آصف علی غلط شاٹ کھیل کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصف علی کے آؤٹ ہونے پر بابراعظم کس طرح اپنے غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

    دوسرے ٹی ٹوینٹی میں پاکستانی ٹیم کی اننگز کے دوران جب اسکور 62 رنز تھا اور وکٹ پر پاور ہٹر آصف علی اور بابر اعظم موجود تھے تو بابر اعظم ایک اچھی پارٹنر شپ چاہتے تھے لیکن آصف علی نے اسپنر ایشٹن اگر کی گیند پر غلط شاٹ کھیل دیا جس کے نتیجے میں وہ کیچ آؤٹ ہوگئے جس پر بابر اعظم نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

    آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ کے لیے قومی ٹیم پرتھ پہنچ گئی ہے، تیسرے میچ میں ناکام کھلاڑیوں کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دئیے جانے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا جبکہ دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

  • ’اسمتھ نے پاکستان سے فتح چھین لی‘

    ’اسمتھ نے پاکستان سے فتح چھین لی‘

    کینبرا: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اسٹیون اسمتھ نے بہترین بیٹنگ کرکے پاکستان سے فتح چھین لی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاور پلے کا فائدہ نہیں اٹھاسکے اس لیے کم اسکور ہوا، اسمتھ نے شاندار اننگز کھیل کر پاکستان سے فتح چھینی۔

    بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے مایوس کن کرکٹ کھیلی، اننگز کے آغاز میں جلد وکٹیں گرنے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہوئے، ہمیں دوبارہ ردھم میں آنے کی ضرورت ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے افتخار احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شاندار اننگز کھیلی۔

    اس موقع پر آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی، جس طرح ہمارے بولرز نے وکٹیں حاصل کیں وہ انتہائی اہم تھا کیونکہ ہم جانتے ہیں پاکستانی ٹیم پاور پلے اور اننگز کے اختتام میں خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

    مزید پڑھیں: دوسرا ٹی 20، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی

    ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ اسٹیون اسمتھ نے شاندار اننگز کھیلی، اسمتھ 51 گیندوں پر 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوینٹی کا ٹاس دونوں کپتانوں کو کنفیوژ کرگیا تھا، ٹاس ہونے کے بعد دونوں کپتان ایک دوسرے سے ٹاس کون جیتا پوچھتے رہے، میچ ریفری نے بتایا بابر اعظم ٹاس جیتے ہیں۔

    یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے، سیریز کا آخری میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

  • میلبرن : دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی مزید سخت

    میلبرن : دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی مزید سخت

    میلبرن: آسٹریلیا میں کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہونے کے بعد آسٹریلوی حکومت نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا جبکہ پولیس نے دہشت گردی کے الزام میں 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی پولیس نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل دہشت گردی کی مبینہ کوشش ناکام ہونے کے بعد حکومت نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی مزید سخت کردی۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ کرسمس کے موقع پر میلبورن میں دہشت گردی کا بڑا حملہ ناکام بناتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پڑھیں: ’’ محمد عامر باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لئے فٹ قرار ‘‘

    اس ضمن میں آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم میچ کے بطریق احسن انداز میں انعقاد پر وکٹوریہ پولیس اور سیکیورٹی ایجنسیز کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، پاکستان کے میچ سمیت دیگر مقابلوں کا پرامن انعقاد ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’’کھلاڑیوں، شائقین اور میچ آفیشلز کی سیکیورٹی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا، یاد رہے پاکستانی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے پریکٹس کا آغاز کردیا ہے‘‘۔


    مزید پڑھیں: ’’ برسبین ٹیسٹ: آسٹریلیانےپاکستان کو39رنز سےشکست دےدی ‘‘


    قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز معمول کے مطابق پریکٹس کی اور بعد میں مقامی بچوں کے ساتھ فیملی ڈے میں شریک ہوئے، کرسمس کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مداحوں کو آٹو گراف بھی دیے۔

    وکٹوریہ پولیس کے کمشنر نے کہا کہ ’’کرسمس اور باکسنگ ڈے کے موقع پر سیکیورٹی کے اقدامات کیے جائیں گے، ہم نے 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق آسٹریلیا سے ہے‘‘۔


    یہ بھی پڑھیں: ’’ آئی سی سی رینکنگ: اسد شفیق کو برسبین ٹیسٹ کی اننگز کا صلہ مل گیا ‘‘


    خیال رہے مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں ہونے والے حملے کے بعد غیر ملکی ٹیموں نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے تاہم پاکستان کے عالمی ٹیموں سے ساتھ مقابلے دبئی میں منعقد کیے جاتے ہیں۔