Tag: Authority

  • وادی کیلاش کے لیے خصوصی اتھارٹی قائم

    وادی کیلاش کے لیے خصوصی اتھارٹی قائم

    پشاور: خیبر پختونخواہ کی وادی کیلاش کے لیے خصوصی اتھارٹی قائم کردی گئی، اتھارٹی کیلاش میں تمام ترقیاتی اسکیموں کی نگرانی کرے گی جبکہ وادی کی سیاحت کو فروغ بھی دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت نے کیلاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی منظوری دے دی، 4 ہزار آبادی والے علاقے کیلاش کے لیے اسپیشل اتھارٹی قائم کی گئی ہے۔

    جاری کردہ دستاویز کے مطابق اتھارٹی کیلاش میں نئی عمارت نہیں بننے دے گی اور کیلاش قبیلے میں تمام ترقیاتی اسکیموں کی نگرانی کرے گی، کیلاش قبیلے میں قائم عمارتوں کو نہیں گرایا جائے گا۔

    اتھارٹی کا مقصد کیلاش کی ثقافت کو محفوظ کرنا ہے جبکہ اس سے وادی کیلاش کی سیاحت کو فروغ بھی دیا جاسکے گا۔

    خیال رہے کہ صوبائی کابینہ نے کالام، کمراٹ اور کیلاش کے لیے الگ اتھارٹیز کے قیام کی منظوری دی تھی۔

    دستاویزات کے مطابق اتھارٹیز کے قیام سے ان علاقوں کی سیاحت کو مزید تقویت ملے گی جبکہ اتھارٹیز علاقوں کا قدرتی حسن برقرار رکھنے کے لیے کردار ادا کریں گی۔

  • پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر کو غیر معمولی اختیارات دے دئیے گئے

    پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر کو غیر معمولی اختیارات دے دئیے گئے

    کراچی : پی آئی اے کے سی ای او ثاقب عزیز نے چیف آپریٹنگ آفیسر کو غیر معمولی اختیارات دے دئیے، سی ای او کی جانب سے نئے حکم نامے میں چیف آپریٹنگ آفیسر کو بااختیار بنا دیا گیا۔

    حکم نا مے کے مطابق روزانہ کے معمولات سے لے کر ائیر لائن کے آپریشن اور اسٹریجک مینجمنٹ معاملات سپرد کردیئے گئے ہیں ۔

    فلائٹ آپریشن، سیفٹی اینڈ کوالٹی، گراؤنڈ سروس ،انجینئرنگ انفارمیشن ٹیکنالوجی تمام معاملات سی او او کے سپرد کیے گئے، سرکلر میں تمام ڈپارٹمنٹس اور تنظیمی افسران کو زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ادارے کو بہتر کرنے کے لئے سرکلر فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

  • عمرو بن احمد جنرل تفریحی اتھارٹی سعودی عرب کے نئے سربراہ مقرر

    عمرو بن احمد جنرل تفریحی اتھارٹی سعودی عرب کے نئے سربراہ مقرر

    ریاض : سعودی عرب کے اعلیٰ حکام کی جانب سے نے عمر بن احمد باناجہ کو ریاست کی جنرل تفریحی اتھارٹی کا نیا چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب حاکم شاہ سلمان بن عبد العزیز کے حکم پر ریاست کی جنرل تفریحی اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے عمر بن احمد باناجہ کو سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجینئر فیصل بافرط کی جگہ نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عمر بن احمد باناجہ جنرل تفریحی اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر منتخب ہونے سے قبل سدکو ہولڈنگ گروپ کے مارکیٹنگ ایگزیکٹو کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق عمر بن احمد باناجہ کو خصوصی سیکٹر سے لایا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ عمر باناجہ سے سنہ 2011 میں سدکو ڈویلپمنٹ میں وائس چیئرمین برائے مارکیٹنگ و پبلک ریلیشن آفسیر کے طور شمولیت اختیار کی تھی، جبکہ اس سے قبل الفن السابع گروپ میں اہم عہدوں پر ذمہ داری انجام دے چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی حکام کی جانب سے ریاست کے سب سے بڑے سیاحتی شہر ’نیوم سٹی‘ کے تفریحی و سیاحتی شعبے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ارادھنا کوھالا نامی خاتون کو مقرر کیا گیا تھا۔

    نیوم سٹی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر نظمی النصر نے ارادھنا کوھالا کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے ساتھ ملکر نیوم سٹی کو مزید بہترین بنانے کی کوشش کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاحتی شعبے کی ذمہ داری ایک خاتون کو دینے سے نیوم سٹی کا نیا چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا، کیوں کہ مذکورہ خاتون کے پاس سیاحت کے شعبے 70 ملکوں میں 17 برس تک خدمات انجام دینے کا وسیع تجربہ ہے۔

  • مسئلہ اختیارات کا ہے، آئی جی سندھ ہوں کلرک نہیں، اے ڈی خواجہ

    مسئلہ اختیارات کا ہے، آئی جی سندھ ہوں کلرک نہیں، اے ڈی خواجہ

    کراچی : آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ محکمہ میں اصل مسئلہ اختیارات کا ہے، وہ آئی جی سندھ ہیں کلرک نہیں، تاریخ میں پہلی مرتبہ سندھ پولیس میں میرٹ پر بھرتیاں کیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں تقریب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کھری کھری باتیں کیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ اختیارات کا ہے، میں آئی جی سندھ ہوں کلرک نہیں، تاریخ میں پہلی مرتبہ سندھ پولیس میں میرٹ پر بھرتیاں کیں۔

    اے ڈی خواجہ نے کراچی میں ٹریفک جام کا مسئلہ سب سے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک ان کی مرضی کے بغیر لگایا گیا۔ ڈی آئی جی لگاتے وقت مجھ سے پوچھا تک نہیں گیا، لہٰذا اصل مسئلہ اختیارات کا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے رپورٹنگ سینٹرمیں خواتین کو تعینات ہوناچاہیئے۔ ون فائیوکال سینٹر کی نجکاری کے بعد ڈیڑھ سو نئی گاڑیاں دی جائیں گی۔

    مزید پڑھیں : قائم مقام آئی جی سندھ کا نوٹی فیکیشن معطل‘ عدالت کی اے ڈی خواجہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ مردم شماری میں ڈیوٹیاں دینے والے تمام اہلکاروں کو اس کی اجرت ملے گی، کسی کو پیسے نہ ملے تو اس کا ذمہ دار آئی جی ہوگا۔

    آئی جی سندھ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ تھانہ کلچر فوری تبدیل نہیں کیا جاسکتا جب کہ انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ انہیں ڈی جی ایف آئی اے لگایا جارہا ہے۔