لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ جولائی 2021 میں ریکارڈ 24 ہزار 918 گاڑیاں فروخت ہوئیں، یہ تعداد کسی بھی مالی سال کے ایک مہینے کے مقابلے 114 فیصدزیادہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی آٹوموٹیو انڈسڑی ترقی کے منازل طے کر رہی ہے، جولائی 21 میں ریکارڈ 24 ہزار 918 گاڑیاں فروخت ہوئیں، یہ تعدادکسی بھی مالی سال کےایک مہینےکےمقابلے114 فیصدزیادہ ہے۔
ڈاکٹرشہباز کا کہنا تھا کہ جولائی 21 میں0.81ملین ٹن پیٹرول فروخت ہوا ، جو گزشتہ سال سے12.5فیصد زائد ہے۔
پاکستانی آٹو موٹیو انڈسڑی ترقی کی منازل طے کر رہی ہے، جولائی 21 میں ریکارڈ 24 ہزار 918 گاڑیاں فروخت ہوئیں
یہ تعداد کسی بھی مہینے کے مقابلے %81 اور کسی بھی مالی سال کے ایک مہینے کے مقابلے %114 زیادہ ہےجولائی 21 میں 0.81 ملین ٹن پیٹرول فروخت ہوا جو گزشتہ سال سے %12.5 زیادہ ہے
1/2— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 13, 2021
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ چند سیاسی شعبدہ بازوں کی ذاتی معیشت خستہ حالی کاشکار ہے، گزشتہ3برس سےملکی معیشت کی زبوں حالی کاجعلی بیانیہ پھیلا رہےہیں ، ایسی مثبت خبریں انکےجلےپرنمک کا کام کررہی ہیں، ایسے افراد کیلئے اطلاعاً عرض ہے، ملکی خوشحالی کی مزید خبریں آتی رہیں گی۔
چند سیاسی شعبدہ باز جنکی چوری پکڑی جانے کے بعد سے ذاتی معیشت خستہ حالی کاشکار ہے گزشتہ 3برس سے ملکی معیشت کی زبوں حالی کا جعلی بیانیہ پھیلا رہے ہیں ایسی مثبت خبریں انکے جلے پر نمک کا کام کررہی ہیں
ایسے تمام افراد کیلئے اطلاعاً عرض ہے کہ ملکی خوشحالی کی مزید خبریں آتی رہیں گی
2/2— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 13, 2021