Tag: AVCC

  • اغوا کاروں نے نزاکت کو اسکرو ڈرائیور کے ذریعے قتل کیا، وجہ قتل کا بھی انکشاف

    اغوا کاروں نے نزاکت کو اسکرو ڈرائیور کے ذریعے قتل کیا، وجہ قتل کا بھی انکشاف

    کراچی: انسداد اغوا برائے تاوان سیل نے جمالی پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے نزاکت نامی شہری کے اغوا اور قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں 16 مئی 2022 کو نزاکت نامی ایک شہری اغوا ہوا تھا، ملزمان نے اغوا کے بعد تاوان کے لیے بھی فون کیا، تاہم بعد ازاں اغوا کاروں نے شہری کو قتل کر کے اس کی لاش پھینک دی تھی۔

    واقعے کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کیا گیا تھا، اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے اس اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا ہے۔

    اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی کے مطابق گرفتار ملزمان میں رضوان، ندیم اور مشتاق عبدالخالق شامل ہیں، تفتیش میں معلوم ہوا کہ قتل کا ماسٹر مائنڈ رضوان تھا، جس نے دوران تفتیش قتل کی وجہ سے متعلق اہم انکشاف کر دیا ہے۔

    رضوان نے پولیس کو بتایا کہ قتل ہونے والا مغوی نزاکت ملزم رضوان سے بدفعلی کرتا تھا، اور اسے بلیک میل بھی کر رہا تھا، جس پر رضوان نے بدنامی کے ڈر سے اپنے ساتھیوں سمیت قتل کا منصوبہ بنایا۔

    رضوان کے بیان کے مطابق نزاکت کو اغوا کرنے کے بعد اسکرو ڈرائیور کی مدد سے قتل کیا گیا تھا، اے وی سی سی ٹیم نے مقتول کا موبائل فون اور آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے، جب کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • 7 ماہ قبل گم شدہ خاتون سے متعلق افسوس ناک انکشاف

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر جوکیو گوٹھ سے 7 ماہ قبل ایک خاتون گم ہو گئی تھیں، ایک ماہ قبل اس سلسلے میں گرفتار ہونے والے ملزم نے خاتون کی موت کا انکشاف کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے آج ایک فارم ہاؤس پر چھاپا مارا جہاں کنوئیں سے گزشتہ برس لا پتا ہونے والی خاتون کی لاش برآمد ہو گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق خاتون کی گم شدگی کا مقدمہ اسٹیل ٹاؤن تھانے میں گزشتہ سال درج کرایا گیا تھا، معلوم ہوا کہ خاتون کو گلشن حدید میں بیوٹی پارلر جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا۔

    گزشتہ ماہ اس کیس کا اے وی سی سی میں ٹرانسفر ہوا، تو تفتیش کرتے ہوئے پولیس عباس نامی ایک ملزم تک پہنچی، اور اسے گرفتار کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ عباس ہی کی نشان دہی پر آج فارم ہاؤس سے خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش برآمد کی گئی۔

    اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کا کہنا ہے کہ پولیس خاتون کو 7 ماہ سے تلاش کر رہی تھی، آج فارم ہاؤس کے کنوئیں سے اس کی لاش برآمد ہو گئی۔

    زہریلی چیز کھانے سے 3 بچے جاں بحق، ماں کی حالت نازک

    پولیس بیان کے مطابق ملزم عباس نے سات ماہ قبل گلشن حدید میں بیوٹی پارلر جاتے ہوئے خاتون کو اغوا کیا تھا اور اسے فارم ہاؤس پر رکھا گیا تھا۔ پولیس ملزم سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

  • کراچی میں گاڑی سے 100 کلو گرام چرس برآمد

    کراچی میں گاڑی سے 100 کلو گرام چرس برآمد

    کراچی: انسدادِ منشیات کے ادارے نے شہر قائد میں کاروائی کرتے ہوئے 100 کلو گرام چرس بازیاب کرلی، ملزم کی نشاندہی پرگارڈن تھانے میں بھی چھاپہ ماردیا۔

    تفصیلات کے مطاب محکمہ انسدادِ منشیات نےآج بروزجمعرات کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پرخفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کرایک گاڑی میں سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی سے برآمد ہونے والی چرس اعلی کوالٹی کی ہے اور اس کی مقدار100 کلوگرام ہے۔

    انسدادِ منشیات کے ادارے نے گرفتار شدہ ملزم کی نشاندہی پر گارڈن تھانے میں واقع اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے دفترمیں بھی چھاپہ مارا۔

    ذرائع کے مطابق اے وی سی سی پر کی جانے والی کاروائی میں مزید 66 کلو گرام حشیش اور2 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔

  • اغواء ہونے والاکراچی کا تاجردادو سے برآمد

    اغواء ہونے والاکراچی کا تاجردادو سے برآمد

    کراچی:سی پی ایل سی اور اے وی سی سی پولیس کی مشترکہ کارروائی،کراچی کے تاجرکو دادوسےبازیاب کروا کر2 اغوا کاروں کو گرفتارکرلیا، سائٹ کے علاقے سے پولیس نے مقابلے کےبعد ایک ڈاکو کو گرفتارکرکےاسلحہ برآمد کرلیا۔

    سی پی ایل سی اور اے وی سی سی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے تاجر کو بازیاب کروالیا،سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے مطابق کراچی کے تاجررئیس احمد کو گزشتہ ماہ سکھرسے گاڑی میں سوارمسلح افراد نےاغواء کر لیا تھا جس پر مغوی کےاہل خانہ نے پولیس سےرابطہ کیا جس پر اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور سی پی ایل سی پولیس نے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی۔

    اطلاع ملنے پر رات گئےسی پی ایل سی اور اے وی سی سی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےدادو کےعلاقے میں چھاپہ مارا جہاں سےمغوی تاجر رئیس احمد کو بحفاظت بازیاب کرواکردواغواء کاروں کو گرفتار کرلیا ملزمان نے مغوی کی رہائی کے لئے دس لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا ۔

    ادھر سائیٹ کے علاقے سے پولیس نے فیکٹریوں میں لوٹ مار کرنے والےایک ڈاکو عابد کو مقابلے کے بعد گرفتار کرکےاسلحہ برآمد کرلیا ایس پی سائٹ فدا حسین کے مطابق ملزم گزشتہ روز رہا ہو کر آیا تھا ملزم کئی فیکٹریوں میں کروڑوں روپے کی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔