Tag: Avenfield

  • برطانوی کونسلرز نے ایون فیلڈ کے باہر ہونے والی پاکستانی سیاست کو روکنے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا

    برطانوی کونسلرز نے ایون فیلڈ کے باہر ہونے والی پاکستانی سیاست کو روکنے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا

    لندن: برطانیہ کے مقامی کونسلرز نے ایون فیلڈ کے باہر ہونے والی پاکستانی سیاست کو روکنے کے لیے پارلیمنٹ کو خط لکھ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں ایون فیلڈ کے باہر مظاہروں کے معاملے پر مقامی کونسلرز نے ممبر پارلیمنٹ کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ مظاہروں کی وجہ سے مقامی رہائشیوں کی زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں، انھیں روکا جائے اور ان کی وجوہ کی جانچ پڑتال کی جائے۔

    ویسٹ منسٹر سے ممبر پارلیمنٹ کو لکھا گیا یہ خط کونسلر پال فشرمین، جیسیکا ٹولی اور پیٹرک للی کی جانب سے لکھا گیا ہے، جس میں پانامہ پیپرز کا بھی ذکر کیا گیا ہے، خط میں لندن کی جائیدادوں اور نواز شریف میں لنک سے متعلق رپورٹ کا بھی ذکر ہے۔

    کونسلرز نے لکھا کہ مظاہروں کی وجہ نواز شریف کی موجودگی ہے، ان کی رہائش گاہ ہونے کی وجہ سے ایون فیلڈ کے سامنے آئے دن ان کے حق یا مخالفت میں مظاہرے ہوتے ہیں، یہ مظاہرے علاقہ مکینوں کو پریشان کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔

    کونسلرز نے مؤقف اپنایا ہے کہ اب یہ مظاہرے شدت اختیار کر رہے ہیں جو پڑوسیوں کے لیے ناقابل قبول ہیں، ہم ایون فیلڈ کے باہر ہونے والی پاکستانی سیاست کو روکنا چاہتے ہیں، سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کے لیے امیدواران پارلیمنٹ کو بھی خطوط لکھیں گے۔

    کونسلرز کا کہنا تھا کہ اگر پابندی لگی تو نواز شریف بھی حسن نواز کے دفتر سے سیاست نہیں کر سکیں گے۔

  • شریف خاندان کی فرعونیت اور تکبر کا دور ختم ہوگیا: پرویز الہیٰ

    شریف خاندان کی فرعونیت اور تکبر کا دور ختم ہوگیا: پرویز الہیٰ

    گجرات: مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کی فرعونیت اور تکبر کا دور ختم ہوگیا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اور ان کے حواریوں کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بھی سزائیں ہوں گی۔

    چوہدری پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ شریف خاندان اپنے کرتوتوں کی وجہ سےاس حال میں ہے، شریفوں نے ایسے ملک چلایا جیسے کوئی صنعت بھی نہیں چلاتا۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام 25 جولائی کو کرپٹ حکمرانوں کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیں، نیک نیتی سے کام کریں تواللہ کی مدد ساتھ ہوتی ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو مجموعی طور پر گیارہ، مریم نواز کو آٹھ اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی. ساتھ ہی مجرموں پر احتساب عدالت کی جانب سے بھاری جرمانے عاید کیے گئے ہیں.

    فیصلے کے بعد میاں نواز شریف نے لندن میں‌ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کلثوم نواز کے ہوش میں‌ آنے کے بعد پاکستان لوٹنے کا اعلان کیا تھا.


    نواز، مریم اورصفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں تیار، فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں‌ چیلنج کیا جائے گا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نواز، مریم اورصفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں تیار، فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں‌ چیلنج کیا جائے گا

    نواز، مریم اورصفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں تیار، فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں‌ چیلنج کیا جائے گا

    لندن: سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں تیارکر لی گئی ہیں.

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے وکلا نے قیادت کی ہدایت پر نوازشریف، مریم اورکیپٹن (ر) صفدرکی سزا کے خلاف اپیلیں تیار کر لی.

    ایون فیلڈ ریفرنس میں‌ احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلیں ن لیگ کے وکیل خواجہ حارث نے تیار کیں، جنھوں‌ نے اس کیس کی ن لیگ کی جانب سے پیروی کی تھی.

    اطلاعات کے مطابق نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدرنے وکالت ناموں پر دستخط کر دیے ، ریفرنس فیصلے کو پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو مجموعی طور پر گیارہ، مریم نواز کو آٹھ اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی. ساتھ ہی مجرموں پر احتساب عدالت کی جانب سے بھاری جرمانے عاید کیے گئے ہیں.

    فیصلے کے بعد میاں نواز شریف نے لندن میں‌ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کلثوم نواز کے ہوش میں‌ آنے کے بعد پاکستان لوٹنے کا اعلان کیا تھا.


    ایون فیلڈ ریفرنس: نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو قید کی سزا اور جرمانہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نوازشریف نے خود کو بچانے کے لئے احتساب کا نظام تباہ کیا: عمران خان

    نوازشریف نے خود کو بچانے کے لئے احتساب کا نظام تباہ کیا: عمران خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف نے خود کو بچانے کے لئے احتساب کا نظام تباہ کیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں ایون فیلڈ ریفرنس میں فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ عوام نیلسن منڈیلا جیسے لوگوں کے پیچھے نکلتے ہیں، نواز شریف کے لیے نہیں.

    انھوں نے مزید کہا کہ 56 کمپنیز اور میٹروکرپشن میں شہبازشریف کانام ہے، حدیبیہ پیپز مل میں شہبازشریف کا نام بھی ہے، ملتان میٹرو کرپشن میں شہبازشریف ملوث ہیں.

    عمران خان نے کہا کہ یہ چھوٹے چور نہیں، یہ بڑے ڈاکو ہیں، جو ملک کو لوٹتے ہیں، انھوں نے خود کو بچانے کے لئے احتساب کا نظام تباہ کر دیا، ہزاروں کی نہیں، اربوں کی چوری ہوئی، اس سے ملک تباہ ہوا.

    ان کا کہنا تھا کہ جو قانون عام شہریوں کے لئے ہے، وہی نوازشریف کے لئے بھی ہونا چاہیے، کسی پاکستانی ملزم کو یہ چھوٹ نہیں ملتی کہ وہ باہرجا سکیں، قانون سب کے لئے ایک برابرہونا چاہیے.

    عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ نے گاڈ فادر کہا تھا، آصف زرداری اور نوازشریف نےمک مکا کر رکھا تھا، نوازشریف ساتھ نہ دیتا تو آصف زرداری بہت پہلےجیل میں ہوتا، پیپلزپارٹی ،ن لیگ ایک دوسرے کی کرپشن بچاتے رہے.


    ایون فیلڈ ریفرنس: نوازشریف / مریم نوازکو قید کی سزا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نواز، مریم کا وطن واپسی کا اعلان، نیب کا مجرموں کو ایئرپورٹ سے گرفتار کرنے کا عندیہ

    نواز، مریم کا وطن واپسی کا اعلان، نیب کا مجرموں کو ایئرپورٹ سے گرفتار کرنے کا عندیہ

    لندن: مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں‌ نواز شریف نے کہا ہے کہ میں جانتا تھا، جدوجہد کے نتیجے میں پھولوں کے ہار نہیں پہنچائے جائیں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے بعد لندن میں خصوصی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر انھوں نے  کہا کہ اہلیہ کے ہوش میں آتے ہی وطن واپس آجاؤں گا۔

    میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ ایک بار نہیں، کئی بار پیغام دیا گیا کہ میں اور مریم نواز ملک چھوڑ کر لندن چلے جائیں.

    ان کا کہنا تھا کہ چند ماہ پہلے پیغام ملا، پاکستان نہ آئیں لندن میں اہلیہ کاعلاج کراتے رہیں، میری ذات کے لئے یہ راستہ آسان تھا، مگر میں نے یہ بات نہیں مانی.

    واضح رہے کہ جن اپارٹمنٹس پرسزاہوئی اسی میں بیٹھ کر نوازشریف نے پریس کانفرنس کی، ایون فیلڈریفرنس میں سزا پانے والی مریم بھی پریس کانفرنس میں موجود تھیں۔

    یاد رہے کہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، حسن اور حسین نواز، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنا گیا۔

    احتساب عدالت  کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو دس سال قید اورجرمانے، مریم نواز کو سات سال قید مع جرمانہ جبکہ کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی۔


    نیب ذرایع

    دوسری جانب نیب ذرایع نے بتایا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کو ایئرپورٹ پر اترتے ہی گرفتارکیا جائے گا، نوازشریف، مریم نواز کو گرفتار کرنے کی تیاری پوری کرلی ہے، اس ضمن میں سستی برداشت نہیں کیا جائے گی۔

    نیب کو فیصلے کی کاپی مل گئی ہے، پیر کو احتساب عدالت سے ملزمان کے وارنٹ حاصل کیے جائیں گے، ای سی ایل میں نام ڈالنے کے لیے وازرت داخلہ کو پھر خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


    ایون فیلڈ ریفرنس: نوازشریف / مریم نوازکو قید کی سزا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ڈاکو اب اسمبلی میں نہیں، جیلوں میں‌ جائیں گے: عمران خان

    ڈاکو اب اسمبلی میں نہیں، جیلوں میں‌ جائیں گے: عمران خان

    سوات: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ کا شکرگزارہوں، ڈاکو اب اسمبلی میں نہیں، جیلوں میں‌ جائیں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایون فیلڈ کا فیصلہ آنے کے بعد سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    [bs-quote quote=”ضیا دور میں نوازشریف اورشہباز شریف نے لوگوں کوخریدنا شروع کیا، چھانگا مانگا میں سیاست دان بھیڑ بکریوں کی طرح بکے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”عمران خان”][/bs-quote]

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاست میں اس لیے آیا تھا کہ بڑھتی کرپشن ملک کوپیچھے لے جارہی تھی، بھارت سے پاکستان آتا تھا تو لگتا تھا، غریب سے امیر ملک آگیا ہوں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہرمیدان میں آگے تھا، تمام شعبوں میں ترقی کر رہا تھا، کرپشن شروع ہوئی تو پاکستان آگےجانے کے بجائے پیچھے چلا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ضیا دور میں نوازشریف اورشہباز شریف نے لوگوں کوخریدنا شروع کیا، چھانگا مانگا میں سیاست دان بھیڑ بکریوں کی طرح بکے، چھانگا مانگا کی خریداری کے بعد کرپشن ملک بھرمیں پھیلی.

    انھوں نے کہا کہ سیاست شروع کی تو پہلا آدمی تھا، جس نےکرپشن کی بات کی، 1998 میں مے فیئرفلیٹس کے سامنے مظاہرہ کیا، میں مے فیئرفلیٹس پر1998 سے بات کررہا تھا، زرداری اورنوازشریف نے کرپشن کرکے ادارے تباہ کیے.

    انھوں نے کہا کہ 22 سال پہلے جو جدوجہد شروع کی تھی، آج ایک طاقتورکو نظام نے سزا دی، طاقتور ڈاکوؤں کو پاکستانی ادارے نہیں پکڑسکتے تھے.

    پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ قرضوں کی بڑی وجہ کرپشن ہے، انسانوں پرپیسہ خرچ نہیں ہوتا، میگا پروجیکٹس میں میگا کرپشن ہوتی ہے، اب 26 جولائی کو نئے پاکستان کا سورج نکلے گا.


    سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دس سال قید کی سزا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فیصلہ سیاسی اور ناانصافی پرمبنی ہے: شہباز شریف

    فیصلہ سیاسی اور ناانصافی پرمبنی ہے: شہباز شریف

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کا فیصلہ زیادتی اور ناانصافی پرمبنی ہے.

    تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ کا فیصلہ سنائے جانے کے فوری بعد انھوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ سیاسی ہے، کئی خامیاں موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ آج احتساب عدالت نے میاں نوازشریف کو دس سال، مریم نواز کو سات سال، کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، جب کہ مجموعی طور پر دس ملین ڈالر کا جرمانہ عاید کیا گیا.

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ مسلم لیگ ن اور قوم مسترد کرتی ہے، یہ فیصلہ تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا.

    سابق وزیر اعلیٰ‌ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خدمت کرنے والے قوم کے سپوت کو جو سزا سنائی گئی، وہ اس کے حق دار نہیں‌ تھے، نواز شریف نے ملک کی خدمت کی، جنھیں فراموش ہیں کیا جانا چاہیے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان کے خلاف فیصلہ ناانصافی ہے، احتساب عدالت میں برسوں سے مقدمات پڑے ہیں.


    سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دس سال قید کی سزا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ایون فیلڈ فیصلے کے بعد مزید لوگ ن لیگ چھوڑیں گے: شاہ محمود قریشی

    ایون فیلڈ فیصلے کے بعد مزید لوگ ن لیگ چھوڑیں گے: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ 2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے، ایون فیلڈ کے فیصلے کے بعد مزید لوگ ن لیگ چھوڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن سیاسی غلطی نہیں کرے گی۔ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ ابھی نہیں آیا کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کا منشور تیار ہو چکا ہے، منشور کا خلاصہ 11 نکات کی صورت میں رکھ چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کرپشن سے متعلق ہماری بالکل واضح پالیسی ہے، کرپشن کے خلاف ہیں جو بھی کرپٹ ہے اسے حساب دینا ہوگا۔ ہم مکمل احتساب چاہتے ہیں، احتساب کے عمل میں کسی سے رعایت نہ برتی جائے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی دکھائی نہیں دے رہی۔ پنجاب کے 141 حلقے ہیں 104 میں تیر کا نشان ہی نہیں۔ بلاول پر جب تک آصف زرداری کا سایہ ہے چل نہیں پائیں گے،

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف 5 سال تک اپوزیشن میں تھی ایک پائی فنڈ نہیں ملا، تمام ٹھیکے سیاسی بنیادوں پر ن لیگ کو دیے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اللہ نہ کرے کہ ہم ن لیگ کے ساتھ الحاق کریں یا پیپلز پارٹی کو اپنے برابر میں بٹھائیں، 2023 میں سندھ میں بھی یہی فضا نظر آئے گی جو پنجاب میں ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مکافات عمل شروع ہوگیا ہے، ن لیگ 2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے، بہت سے امیدواروں نے ن لیگ کے ٹکٹ واپس کر دیے۔ ’ایون فیلڈ کے فیصلے کے بعد مزید لوگ ن لیگ چھوڑیں گے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت مکمل، فیصلہ جمعے کو سنایا جائے گا

    شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت مکمل، فیصلہ جمعے کو سنایا جائے گا

    اسلام آباد: احتساب عدالت نے مریم نواز کے وکیل کے حتمی دلائل مکمل ہونے پر نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا، نوٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم اور ان کی صاحب زادی کو 6 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔

    احتساب عدالت کی طرف سے ریفرنس پر فیصلہ تین دن بعد 6 جولائی کو نامزد ملزمان نواز شریف اور مریم نواز کی موجودگی میں سنایا جائے گا، خیال رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس پر سماعت 9 مہینے اور 20 دن جاری رہی۔

    ریفرنس میں نامزد ملزمان کے طور پر سابق وزیر اعظم نواز شریف، صاحب زادری مریم نواز، بیٹے حسن اور حسین نواز شامل ہیں، کیپٹن (ر) صفدر بھی نامزد ملزم ہیں۔

    عدالت نے عدم حاضری پر حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیا تھا، خیال رہے کہ نواز شریف کے دونوں بیٹے ابتدا ہی سے ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

    سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف 8 ستمبر 2017 کو عبوری ریفرنس دائر کیا گیا تھا، مزید شواہد سامنے آنے پر نیب نے 22 جنوری کو ضمنی ریفرنس دائر کیا۔

    ایون فیلڈ ریفرنس میں مجموعی طور پر 18 گواہوں کے بیانات قلم بند کیے گئے، ان گواہان میں پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا بھی شامل تھے۔

    19 اکتوبر کو مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر پر براہِ راست فردِ جرم عائد کی گئی، نواز شریف کی عدم موجودگی پر ان کے نمائندے کے ذریعے فردِ جرم عائد کی گئی۔

    شریف خاندان کےخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی


    26 ستمبر کو نا اہل ہونے والے وزیر اعظم نواز شریف پہلی بار احتساب عدالت کے رو برو پیش ہوئے تھے، جب کہ ان کی صاحب زادی مریم نواز پہلی بار 9 اکتوبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوئیں۔

    قبل ازیں وفاقی دارالحکومت میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز لندن میں موجود ہونے کے باعث آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جب کہ وکیل امجد پرویز نے حتمی دلائل دیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف اورمریم نوازکو 3 دن کےلیےحاضری سےاستثنیٰ مل گیا

    نوازشریف اورمریم نوازکو 3 دن کےلیےحاضری سےاستثنیٰ مل گیا

    اسلام آباد : احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت جاری ہے جہاں پانچویں روز بھی سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث دلائل دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکررہے ہیں۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے جبکہ کیپٹن صفدرعدالت میں موجود ہیں۔

    عدالت میں سماعت کے آغاز پرخواجہ حارث نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز بیرون ملک ہیں، درخواست جمع کرانی ہے، بیگم کلثوم نوازکی 22 جون کی میڈیکل رپورٹ کے پرنٹ لینے ہیں۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل نے کہا کہ واجد ضیاء کے بیان کے دوسرے حصے پردلائل دوں گا۔

    خواجہ حارث نے کہا کہ تفتیشی افسرکی رائے قابل قبول شہادت نہیں ہے، قطری کے 2 خطوط کا نوازشریف سے کچھ لینا دینا نہیں ہے، جے آئی ٹی نے 2 خطوط میں تضادات کی بات کی ہے۔

    نوازشریف کے وکیل نے کہا کہ خطوط میں تضادات کا بتانا جے آئی ٹی کا کام نہیں عدالت کا تھا، واجدضیاء یہ خط توپیش کرسکتے تھے مگرکمنٹس نہیں کرسکتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسرکا کیا کام ہے معائنہ کرے یہ عدالت کا کام ہے، ہماری رائے ہے محمد بن جاسم کی ضرورت نہیں ہے۔

    احتساب عدالت میں نوازشریف اور مریم نواز کی 7 دن کے لیے حاضری سے اسثنیٰ کی درخواست کی گئی اور عدالت میں بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی گئی جس پر عدالت نے سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کو 3 دن کے لیے حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

    خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ واجد ضیاء نے نواز شریف سے متعلق کچھ نہیں بتایا، الزام ثابت کرنے کے لیے پرائمری یا سیکنڈری شواہد ہوتے ہیں جبکہ سیکنڈری شواہد میں بتانا ہوتا ہے پرائمری شواہد کیوں نہیں پیش کیے۔

    مسلم لیگ ن کے قائد کے وکیل خواجہ حارث آج بھی دلائل کا سلسلہ جاری رکھیں گے جس کے بعد مریم نواز کے وکیل امجد پرویزحتمی دلائل دیں گے۔

    نواز شریف لندن فلیٹس کے بینیفیشل اونرہیں نہ ان سے تعلق ہے‘ خواجہ حارث

    خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پرخواجہ حارث نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف لندن فلیٹس کے بینیفیشل اونرہیں نہ ان سے تعلق ہے، استغاثہ کو لندن فلیٹس کی ملکیت بھی ثابت کرنا تھی۔

    سابق وزیراعظم کے وکیل نے نوازشریف کے کیپٹل ایف زیڈای سے تنخواہ وصولی تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیپٹل ایف زیڈای سے تنخواہ 2008 کا معاملہ ہے، تنخواہ وصول بھی کی تواس سے ایون فیلڈ کا کیا تعلق ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔