Tag: avengers

  • ایوینجرز اینڈ گیم نے ایواتار کا ریکارڈ توڑ ڈالا، دنیا کی کامیاب ترین فلم قرار

    ایوینجرز اینڈ گیم نے ایواتار کا ریکارڈ توڑ ڈالا، دنیا کی کامیاب ترین فلم قرار

    لاس اینجلس: مارول کامکس کی مشہور زمانہ فلمی سیریز ایوینجرز  اینڈ گیم نے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے.

    تفصیلات کے مطابق جیمز کیمرون کے دس سال پرانے ریکارڈ کو سپر ہیرو فلم نے پاش پاش کر دیا. ایونجرز اینڈ گیم دنیا کی کامیاب ترین فلم بن گئی.

    سپر ہیرو فلم نے جیمز کیمرون کی مشہور زمانہ فلم ایواتار کا سنگ میل عبور کر لیا، ایونجرز اینڈ گیم نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 2.790 بلین ڈالرز کما لیے.

    خلائی مخلوق کے گرد گھومتی فلم ایواتار نے 2.7897 بلین ڈالرز کا ریکارڈ بزنس کیا تھا، جو اب ایوینجرز کے نام ہوگیا ہے.

    دل چسپ امر یہ ہے کہ ایک طویل عرصے تک پہلی اور دوسری پوزیشن پر جیمز کیمرون کا راج تھا. نمبر ون پر ایواتار، نمبر دو پر ٹائی ٹینک براجمان تھیں.

    قبل ازیں جب ایونجرز اینڈ گیم نے ٹائی ٹینک کا ریکارڈ عبور کیا تھا، تو جیمز کیمرون نے خود ایونجرز کی ٹیم کو مبارک باد دی تھی.

  • کیا ایوینجرز اینڈ گیم ایواتار کو شکست دے پائے گی؟

    کیا ایوینجرز اینڈ گیم ایواتار کو شکست دے پائے گی؟

    لاس اینجلس: مارول کی سپر ہیرو فلم ایوینجرز اینڈ گیم جیمز کیمرون کے ماسٹر پیس کو شکست دینے کے قریب پہنچ گئی.

    تفصیلات کے مطابق ریکارڈز کو تہس نہس کرنے والی ایوینجرز اینڈ گیم نے پانچ ہفتوں‌ میں حیران کن بزنس کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

    فلم نے چند روز قبل ٹائی ٹینک کے بزنس کے سنگ میل کو عبوری کیا اور اب اس نے جیمز کیمرون ہی کی دوسری بلاک بسٹر فلم ایواتار پر نظریں گاڑ لی ہیں.

    فلم کو ایواتار کے 2.788 بلین ڈالر کے بزنس کو کراس کرنے کے لیے صرف 100 ملین ڈالرز کا بزنس درکار ہے. 356 ملین ڈالر سے بننے والی یہ سپرہیرو فلم 2.687 بلین ڈالرز کی کمائی کر چکی ہے۔

    مزید پڑھیں: “ایوینجرز اینڈ گیم” کا ریکارڈ بزنس، “ٹائی ٹینک” سے دوسری پوزیشن چھین لی

    گو اس کے بزنس میں کمی آگئی ہے اور چند تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اب شاید یہ ایواتار کے ریکارڈ کو نہ توڑ سکے، البتہ حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

    ایوینجرز اینڈ گیم نے امریکا سمیت دنیا بھر میں شان دار بزنس کیا. اس نے چین اور بھارت میں بھی کئی ریکارڈز قائم کی.

    یہ اسٹار وارز کے بعد وسری فلم ہے، جس نے امریکی باکس آفس پر پانچ ہفتوں میں 800 ملین ڈالر کا سنگ میل عبور کیا.

  • "ایوینجرز اینڈ گیم” کا ریکارڈ بزنس، "ٹائی ٹینک” سے دوسری پوزیشن چھین لی

    "ایوینجرز اینڈ گیم” کا ریکارڈ بزنس، "ٹائی ٹینک” سے دوسری پوزیشن چھین لی

    لاس اینجلس: ایوینجرز سیریز کی نئی فلم اینڈ گیم نے سنیما کی تاریخ بدل دی.

    تفصیلات کے مطابق ایوینجرز نے ریکارڈ بزنس کرتے ہوئے کامیاب ترین فلموں‌ کی فہرست میں ٹائی ٹینک کو پیچھے دھکیل دیا.

    خیال رہے کہ اس فہرست میں ممتاز ڈائریکٹر جیمز کیمرون کا راج ہے، ان کی فلم ایواتار پہلے، جب کہ ٹائی ٹینک دوسرے نمبر برا جمان رہی، بعد میں آنے والی کئی بڑی فلمیں ان کے بزنس کی  گرد کو بھی نہ پا سکیں.

    البتہ ایوینجرز اینڈ گیم نے پانسہ پلٹ دیا. فلم نے ریکارڈ بزنس کرتے ہوئے ٹائی ٹینک کو پیچھے چھوڑ دیا اور اگر فلم اسی رفتار سے آگے بڑھتی رہی، تو امکان ہے کہ یہ ایواتار کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی.

    ایوینجر ز سیریز کی چوتھی اور آخری فلم اپریل کے اواخر میں ریلز ہوئی اور اب تک یہ دو ارب ڈالر سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے.

     

    اس موقع پر بالی وڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم ٹائی ٹینک کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے اپنے ٹویٹ میں مارول اسٹوڈیوز کو اس تاریخی کامیابی پر مبارک باد دی.

    1997 میں ریلیز ہونے والی ٹائی ٹینک نے 2.18 ارب ڈالر کمائے تھے، ایوینجرز اینڈ گیم کی آمدنی 2.27 ارب ڈالرز کو عبور کر چکی ہے.

  • "اوینجرز اینڈ گیم” نے پانچ دن میں‌ تاریخ رقم کر دی، ایک ارب ڈالر کا بزنس

    "اوینجرز اینڈ گیم” نے پانچ دن میں‌ تاریخ رقم کر دی، ایک ارب ڈالر کا بزنس

    لاس اینجلس:‌ ہالی وڈ کی مشہور  زمانہ سیریز  اوینجرز  کی نئی فلم نے تاریخ رقم کر دی، تمام ریکارڈز توڑ  ڈالے.

    تفصیلات کے مطابق اوینجرز سیریز کی فلم اینڈ گیم نے پانچ دن میں ایک ارب ڈالر کا بزنس کرکے تمام تجزیہ کاروں کو ورطہ حیرت میں‌ ڈال دیا، صرف امریکا میں فلم نے 35 کروڑ  امریکی ڈالرز کا بزنس کیا۔

    ایک اندازے کے مطابق فلم نے ٹکٹس کی فروخت سے ایک ارب 20 کروڑ امریکی ڈالرز کمائے ہیں، اینڈ گیم مارول اسٹوڈیوز سپر ہیرو فرنچائز کی 22 ویں فلم ہے، جس نے ناظرین کے دل جیت لیے ہیں.

    یاد رہے کہ اوینجرز سیریز کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم "انفنیٹی وار” نے بھی ریکارڈ توڑ  بزنس کیا تھا، فلم نے ابتدائی دنوں میں 64 کروڑ  امریکی ڈالر کی کمائی کا ریکارڈ بھی توڑا تھا، مگر اینڈ گیم کے بزنس نے ہالی وڈ کی تاریخ کو بدل ڈالا.

    مزید پڑھیں: سپرہیرو فلمز: مارول کا پاکستانی نژاد کامک کردار ’کمالہ خان‘ پر فلم بنانے کا فیصلہ

    ڈزنی اسٹوڈیوز کی یہ فلم وہ پہلی فلم ہے، جس نے صرف پانچ دن میں ہی ایک ارب ڈالر کی حیران کن حد کو عبور کی.

    فلم نے ہندوستان میں بھی شان دار بزنس کیا، چین میں بھی فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے. چین میں فلم 33 کروڑ امریکی ڈالرز سے زائد کا بزنس کر چکی ہے.

  • ہالی ووڈ فلم ’انفنیٹی وار‘ نے ریکارڈ 63 کروڑ ڈالر کمالیے

    ہالی ووڈ فلم ’انفنیٹی وار‘ نے ریکارڈ 63 کروڑ ڈالر کمالیے

    لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ایونجرز انفنیٹی وار نے باکس آفس پر دھوم مچادی، ریلیز کے افتتاحی دنوں میں 63 کروڑ امریکی ڈالر کی ریکارڈ کمائی کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق انفنیٹی وار کی کمائی کی تصدیق ہوجاتی ہے تو سپر ہیرو کے سیکوئل والی یہ فلم 2017 میں ریلیز ہونے والی دی راک کی فلم دا فیٹ آف دی فیوریس کا ریکارڈ توڑ دے گی، اس فلم نے ریلیز کے افتتاحی دنوں میں 54 کروڑ ڈالر کی کمائی کی تھی۔

    اس کے علاوہ ایونجرز امریکا کا نیا ملکی ریکارڈ بھی اپنے نام کررہی ہے کیونکہ اس نے صرف امریکا میں افتتاحی ویک اینڈ میں 25 کروڑ ڈالر کی کمائی کی ہے، اس طرح ایونجرز فلم اسٹار وارز، دا فورس اویکنز کے 24 کروڑ 80 لاکھ کے ملکی ریکارڈ سے بھی آگے نکل جائے گی۔

    انفنیٹی وار یعنی لامتناہی جنگ کی ہدایت کاری جو اور اینتھونی روسو برادران نے دی ہے، اس فلم کی تکمیل میں اخراجات کا تخمینہ 30 سے 40 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے، فلم میں مختلف اقسام کے مارول سپر ہیروز ولن تھانوز سے جنگ کرتے ہیں۔

    ایونجرز انفنیٹی وار فلم آئرن مین کے دس سال بعد آئی ہے، آئرمین پہلی فلم تھی جس نے بڑے سپر ہیروز کی سیریز شروع کی تھی، پہلی ایونجرز 2012 میں آئی تھی، اس نے اپنے زمانے میں مارول فلم کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

    انفنیٹی ایونجرز کی مختلف ہالی ووڈ اسٹارز نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں رابرٹ ڈونی جونیئر، کرس پریٹ، کرس ایونز، جوش برولین، کرس ہیمپ ورتھ، اسکارلیٹ جانسن، الزبتھ اولسن ودیگر شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • یواے ای میں پورے سال مفت فلم دیکھنے کا شاندار موقع

    یواے ای میں پورے سال مفت فلم دیکھنے کا شاندار موقع

    دبئی: اگر آپ فلمیں دیکھنے کے شوقین ہیں ،مستقل سینما گھروں کا رخ کرتے رہتے ہیں اور آپ کی رہائش متحدہ عرب امارات میں ہے تو اب آپ کے پاس موقع ہے کہ آپ ایک سال تک مفت فلمیں دیکھ سکیں۔

    جی ہاں ! دبئی کی ایک سینما چین ’واکس سینما نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک خوش قسمت فلم بین کو ایک سال تک مفت ٹکٹس مہیا کریں گے، یاد رہے کہ اس گروپ کے پورے متحدہ عرب امارات میں سینما ہال ہیں۔

    سینما گروپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس لکی ڈرا میں حصہ لینے کے لیے فلم بینو ں کو عنقریب ریلیز ہونے والی ہالی وڈ فلم ’ایونجرز‘ کا ٹکٹ آن لائن لینا ہوگا ۔ اس لکی ڈرا میں شامل ہونے والے مداحوں میں سے کوئی ایک خوش نصیب 104،000 بونس واکس ریوارڈ پوائنٹ حاصل کرسکے گا یعنی ہر ہفتے اپنی پسند کی کسی بھی فلم کا ایک نہیں بلکہ دو ٹکٹس حاصل کرے گا۔

    یاد رہے کہ واکس نامی اس کمپنی کے سینما گھر سٹی سنٹر شاپنگ مالز، سنی پیکس گرانڈ حیات، برجمان سنٹر اور الحمرا مال میں موجود ہیں۔ کل ملاکر ان کے متحدہ عرب امارات میں 14 سینما گھر ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • فلم اوینجر کے ہیرو نے سندھی اجرک پہن لی

    فلم اوینجر کے ہیرو نے سندھی اجرک پہن لی

    کراچی :  اوینجر کے اداکار مارک رفلو نے سندھی اجرک پہن کر سیلفی بنائی۔

    تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم اوینجر کے اداکار مارک رفلو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنی سیلفی میں صوبہ سندھ کی ثقافت اجرک پہنے نظر آئے۔

    Just… Happy Saturday Everyone! Yes, #BedHeadSaturday

    A photo posted by Mark Ruffalo (@markruffalo) on

    اداکار مارک رفلو عرف ہلک نے حال ہی میں فلم اوینجر میں کام کیا ہے،انہوں نے انسٹا گرام پر اپنی تصویر کے ساتھ اظہار خیال کرتے ہوئے، اپنے سب مداحوں کو ہفتے کے دن کی مبارک باد دی، تاہم مارک رفلو نے سیلفی کے ساتھ سندھی اجرک کے حوالے سے کچھ نہیں کہا۔

    مگر انہوں نے سیلفی میں پاکستان کے صوبہ سندھ کی ثقافت کی عکاسی کی ہے۔ سیلفی کے کومنٹس میں ان کے مداحوں نے ان کو اجرک پہنے ہوئے انداز میں بے حد پسند کیاہے۔

  • سپر ہیرو ایکشن فلم ’ایونجرز ایج آف الٹرون‘ کا نیا ٹریلر ریلیز

    سپر ہیرو ایکشن فلم ’ایونجرز ایج آف الٹرون‘ کا نیا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ کے سپر ہیروز دنیا کو بچانے کیلئے ایک بار پھر میدان میں اترینگے،ایکشن سے بھرپور فلم ایونجرز:ایج آف الٹرون‘کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی۔

    ہالی ووڈ فلم ایونجرز ایج آف الٹرون کا نیا ٹریلر مداحوں کے دلوں پرراج کرنے آگیا،،فلم دوہزاربارہ کی ہٹ سیریزدی ایونجرز کا سیکوئیل ہے، فلم میں زبردست ایکشن اور اسپیشل ایفکٹس ڈالے گئے ہیں، فلم کی کہانی میں سپر ہیروز شکست دینگے الٹرون نامی ولن کو، جو دنیا میں تباہی مچانے کیلئے سر توڑ کوشیشیں کرتا ہے پر اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوتا،فلم دی ایونجرز ایج یکم مئی کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔

  • ایونجرز:ایج آف اَلٹرون کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

    ایونجرز:ایج آف اَلٹرون کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

    ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ایونجرز کا سیکوئیل ایونجرزٹو ایج آف آلٹران کا ٹریلرریلیز کردیا گیا ہے۔

    ایکشن،تھرل،سسپنس اور رومانس سے بھرپورفلم ایونجرزٹوایج آف اَلٹرون کے ٹریلر نے دھوم مچادی ہے،اس اینی میٹڈ فلم کے ہدایت کارجوس ویڈان ہیں،فلم میں ایک بار پھر سارے ہیروز ایک ساتھ نظرآئیں گے ایکشن میں،ایونجرزٹوایج آف اَلٹرون میں سپر ہیروزکی فہرست کچھ نئےسپر ہیروز کا اضافہ بھی ہوا ہے۔

    فلم کی کہانی سپر ہیرو کے گرد گھومتی ہے جو دنیا کو تباہی سے بچانےکیلئے دشمنو ں کی سازشوں کو ناکام بنا دیتے ہے،ایڈونچرسے بھرپور فلم آئندہ سال اپریل میں سینیما گھروں میں دھوم مچائے گی ۔

  • لاس اینجلس:رابرٹ ڈاؤنی جونئیرسب سے مہنگے اداکار

    لاس اینجلس:رابرٹ ڈاؤنی جونئیرسب سے مہنگے اداکار

    ہالی وڈ کے معروف اداکاررابرٹ ڈاؤنی جونیئ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں رواں سال بھی پہلےنمبر پر رہے ہیں ۔۔

    امریکی مالیاتی جریدے فوربزنے رواں سال زیادہ معاوضہ لینےوالوں اداکاروں کی فہرست جاری کردی ہے،جس کےمطابق انچاس سالہ امریکی اداکاررابرٹ ڈاؤنی بدستور پہلےنمبر پرہیں ۔

    ان کی آمدنی کا تخمینہ اس سال بھی پچھترملین ڈالرسےزائد رہا ہے، انہوں نےدی اوینجرز اور آئرن مین میں مرکزی کردارادا کیا ہے اوران فلموں نے باکس آفس پرسن دوہزارتیرہ اورچودہ میں ایک ارب ڈالرسے زیادہ کا کاروبارکیا۔

    سابق ریسلراوراداکار راک جونسن باون ملین ڈالر کےساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ بریڈلی کوپرچھیالیس ملین ڈالرکےساتھ فوربزمیگزین کی فہرست میں تیسرےنمبرپرہیں۔