Tag: aviation disaster in 2016

  • سال 2016، پیش آنے والے ہولناک فضائی حادثات

    سال 2016، پیش آنے والے ہولناک فضائی حادثات

    کراچی : سال 2016ء اپنے اختتام کے قریب ہے، جہاں رواں سال کئی بڑے اور افسوسناک واقعات ہیش آئے  وہیں فضائی حادثات کے حوالے سے یہ سال خوفناک  ثابت ہوا اور ان تباہ کن فضائی حادثات نے پوری دنیا کو غم میں مبتلا کر دیا۔

    روسی فوجی طیارہ

    روسی فوجیوں کا ٹی یو 154 طیارہ بحیرہ اسود گر کر تباہ ہوگیا تھا ، جس کے نتیجے میں 92 افراد ہلاک ہوگئے تھے ،جس میں روسی فوج کا بینڈ بھی شامل
    طیارہ روس کے شہر سوچی سے اڑان بھرنے کے بعد ریڈار سے غائب ہوا تھا۔

    plane-1

    پی آئی اے طیارہ حادثہ

    دسمبر 7 ، پی آئی اے کا طیارہ پی کے 661 چترال سے اسلام آباد جا رہا تھا کہ حویلیاں کے قریب پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا، حادثے میں عملے کے ارکان سمیت 47 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، طیارے کا چترال سے سہ پہر تین بج کر پچاس منٹ پر اپنی پرواز شروع کرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد گراؤنڈ کنٹرول کے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا تھا، طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا۔

     

    pia12

    کولمبین کارگو طیارہ حادثہ

    دسمبر 21 ، کولمبیا کا کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے ، طیارہ پورٹو کارینو سے بگوٹا جارہا تھا، ٹیک آف ہوتے ہی طیارہ سنبھل نہ پایا اور اڑان بھرتے ہی کریش ہوگیا، طیارے میں چھ افراد سوار تھے۔ حادثے میں پانچ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

    2 روسی طیارہ حادثہ

    دسمبر 19 ، روسی طیارہ سائبیریا کے یاکوتیا علاقے میں گرکر تباہ ہو گیا تھا، اس پر 39 افراد سوار تھے، آئی ایل 18 ساخت کے اس طیارے کے حادثے میں 27 افراد ہلاک جبکہ 16 افراد شدید طور پر زخمی ہیں، طیارہ اپنی معمول کی پرواز پر کانسک سے روانہ ہوا اور ٹکسی سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر حادثے کا شکار ہوا، حادثے کے وقت موسم خراب تھا۔

    3

    انڈونیشین طیارہ حادثہ

    انڈونیشیا کا طیارہ 18 دسمبر 2016 کو حادثے کا شکار بنا، یہ فوجی طیارہ ملک کے مشرقی حصے میں موجود پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا، یہ بدقسمت طیارہ انڈونیشیا کے علاقے سے کی جانب سفر کر رہا تھا، اس طیارے میں 13 افراد سوار تھے اور حادثے کے نتیجے میں تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

    4

    برازیل کا چارٹرڈ طیارہ حادثہ

    نومبر 28 ، برازیلین فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کو بولیویا سے کولمبیا لے جانیوالا طیارہ گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں عملے کے 19ارکان سمیت64 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 6 افراد معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے تھے ۔

    brazil

    مصری ائیرلائن کا طیارہ حادثہ

    مئی  19 ، مصر ی ائیرلائن کا طیارہ ایم ایس 804 بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہوگیا، جس میں عملے کے 10ارکان سمیت 61 افراد ہلاک ہوگئے تھے
    طیارہ پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا۔

    مصر کی حدود میں داخل ہونے سے 10 میل دور ہی بحیرہ روم کے اوپر سے جہاز ریڈار سے غائب ہو گیا اور کنٹرول ٹاور سے اس کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

    plane-crash

    پاپوا نیو گنی طیارہ حادثہ

    اپریل 13 ، پاپوا نیو گنی کی ایک ڈومیسٹک پرواز لینڈنگ سے تھوڑی دیر پہلے انجن فیل ہونے کی وجہ سے تباہ ہوگئی تھی، جس میں موجود پائلٹ سمیت12افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    33

      فلائی دبئی طیارہ حادثہ

    مارچ 19،  دبئی سے روس جانیوالا طیارہ گر کر تباہ ہوا ، جس میں سوار عملے کے سات ارکان سمیت62 افراد ہلاک ہوئے۔

    fly

    نیپالی طیارہ حادثہ

    فروری کو نیپال میں ایک ڈومیسٹک پرواز کو پیش آنیوالے حادثے میں 20افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    44