Tag: AVLC arrests

  • کراچی میں کاریں چوری کرنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ  ملزمان کا 4 رکنی گروہ گرفتار

    کراچی میں کاریں چوری کرنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ ملزمان کا 4 رکنی گروہ گرفتار

    کراچی : پولیس نے کراچی میں کاریں چوری کرنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ ملزمان کے 4 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ، گروہ کا سرغنہ عمر شہباز بی ایس اکاؤنٹس فنانس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی پولیس نے کراچی میں کاریں چوری کر نے والے بین الصوبائی گروپ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چار ملزمان گرفتار کرلئے اور گرفتار ملزمان کے قبضے سے 6 سرقہ شدہ کاریں اور دو پستول بر آمد کیں۔

    ایس ایس پی اےوی ایل سی بشیربروہی نے بتایا کہ اس گینگ کے سرغنہ عْمر شہباز ہے جس نے اقراء یونیورسٹی سے بی ایس فنانس اکاونٹس کی ہوئی ہے۔

    بشیربروہی کا کہنا تھا کہ ملزمان اسلام آباد سے آپریٹ کرتے ہیں اور کراچی سے کاریں چوری کرکے ٹیمپرنگ کے بعد پنجاب، سرحد اور اسلام آباد میں فروخت کرتے ہیں جبکہ اسلام آباد سے گاڑیاں چوری کرکے کے پی کے اور سندھ میں فروخت کی جاتی ہے۔

    ایس ایس پی اےوی ایل سی نے کہا کہ ملزمان نے کراچی سے 20 گاڑیاں اور اسلام آباد سے ایک درجن سے زائد گاڑیان چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

    بشیربروہی کا کہنا تھا کہ ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت ہوئی، گرفتارملزمان میں عمرشہباز،تنویر الحق،حیدر خان اور منصور ملک شامل ہیں۔

    ملزم تنویر الحق نے چوری کی گاڑیا ں فروخت کر نے کے لئے واٹس اپ گروپ بنا رکھے ہیں، جس میں چوری کی گاڑیاں بیچی جا تی ہیں، واٹس ایپ گروپ میں ایک شوروم مالکان بھی شامل ہے، چوری کی کارخریدنےمیں شوروم مالکان بھی ملوث ہے۔

  • کراچی میں کاریں چوری کرنے والا وکیل گرفتار

    کراچی میں کاریں چوری کرنے والا وکیل گرفتار

    کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کاریں چوری کرنے والے وکیل کو گرفتار کرلیا ، ملزم ایوب ملک آٹھ مرتبہ پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کاریں چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث وکیل کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ ملزم ایوب ملک موہانا 8مرتبہ پہلے بھی گرفتار ہوچکاہے، ملزم کو وکیل کے یونیفارم میں گرفتار کیا گیا اور عزیز بھٹی تھانے کی حدود سے چوری شدہ کار برآمد کرلی گئی۔

    عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ گرفتار وکیل ایوب متعددمہران کاریں چوری کرچکاہے، ملزم اپنے جرائم سے وکالت کے پیشے کوبدنام کررہاتھا، ملزم نے گرفتاری کے بعد جیل سے ایل ایل بی میں داخلہ لیاتھا اور دوران قید ہی ملزم نے ایل ایل بی پاس کیا۔

    پولیس حکام نے مزید کہا کہ ملزم وکالت پریکٹس کےدوران خرچہ چلانےکیلئےوارداتیں کرتاتھا اور وکیل کے یونیفارم کی وجہ سےنہ ٹول ٹیکس دینا پڑتا نہ ہی پولیس چیک کرتی۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم مسروقہ کاربلوچستان میں حاجی نامی خریدارکوفروخت کرتا تھا۔