Tag: AVLC POLICE

  • کراچی : ایک ماہ قبل چوری ہونے والی کار برآمد نہ کی جاسکی

    کراچی : ایک ماہ قبل چوری ہونے والی کار برآمد نہ کی جاسکی

    کراچی (19 اگست 2025) سعدی ٹاؤن کے رہائشی ڈاکٹر دانش کی چوری ہونے والی کار ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی برآمد نہیں کی جاسکی۔

    کار چوری کے مقدمے کے اندراج کے باوجود اے وی ایل سی پولیس تاحال کار کا سراغ لگانے میں ناکام ہے، نجی اسپتال کا ڈاکٹر مریضوں کو چھوڑ کر تھانے کے چکر لگانے پر مجبور ہوگیا، متاثرہ شہری نے وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سے اپنی گاڑی برآمد کرانے کی اپیل کردی۔

    اے آر وائی نیوز کراچی کی رپورٹ کے مطابق اے وی ایل سی سچل کی ٹیم ایک ماہ قبل چوری ہونے والی گاڑی تاحال برآمد نہ کراسکی۔

    رپورٹ کے مطابق 14 جولائی کو ڈاکٹر دانش ڈیوٹی کے بعد اپنے گھر سعدی ٹاؤن آیا تھا، ایک گھنٹے بعد گھر کے باہر آیا تو دیکھا کہ کار چوری ہوچکی تھی۔

    ڈاکٹر دانش کا کہنا ہے کہ میں نے واردات کی اطلاع فوری طور پر سی پی ایل سی، پولیس اور اے وی ایل سی کو دے دی تھی۔

    اس کے علاوہ ساتھ اداروں کو ملزمان کے واضح چہروں والی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی فراہم کردی تھی لیکن ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی ملزمان گرفتار ہوئے نہ ہی گاڑی ملی۔

    ڈاکٹر دانش کا کہنا ہے کہ متعلقہ دفاتر میں متعدد چکر لگائے مگر اب تک کچھ نہیں ہوا، متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ ملزمان گرفتار کرکے گاڑی ریکور کرائی جائے۔

  • خطرناک کار لفٹرز کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ

    خطرناک کار لفٹرز کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ

    کراچی : پولیس کو انتہائی خطرناک مفرور اور مطلوب کار لفٹرز کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اے وی ایل سی نے انتہائی مطلوب ملزمان کے سروں پر انعام رکھنے کیلئے اعلیٰ حکام کو خط ارسال کردیا۔

    انتہائی مطلوب کارلفٹرز کی تصاویر اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ خط ایس ایس پی بشیر بروہی کی جانب سے آئی جی سندھ کو لکھا گیا ہے۔

    خط کے متن میں9ملزمان کے سروں کی مجموعی قیمت6کروڑ40لاکھ رکھنے کی درخواست کی گئی، ملزم غلام یاسین بھائیو کے سر کی قیمت1کروڑ روپے رکھے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملزمان عمران بھائیو،کاشف ابڑو عرف انورعلی، اکبرعلی بھائیو اور نذیر بھائیو کے سروں کی قیمت بھی ایک ،ایک کروڑ روپے رکھی جائے۔

    اس کے علاوہ خط میں سفارش کی گئی ہے کہ ملزم مجاہد جمال میرانی کے سر پر50لاکھ کا انعام جبکہ محمد خان ملاح، ممتاز بھائیو، حکیم بگٹی کے سروں پر فی کس 30لاکھ روپے انعام مقرر کیا جائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی بشیر بروہی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام ملزمان انتہائی خطرناک، اشتہاری اورعادی جرائم پیشہ ہیں، ہر ملزم کے خلاف درجنوں مقدمات ہیں، کار لفٹرز گینگز کئی سالوں سے نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔

  • کراچی میں شہریوں سے موٹرسائیکلیں چھیننے کی وارداتوں کی سنچری کرنے والا گروہ  گرفتار

    کراچی میں شہریوں سے موٹرسائیکلیں چھیننے کی وارداتوں کی سنچری کرنے والا گروہ گرفتار

    کراچی : اے وی ایل سی پولیس نےبڑی کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے موٹرسائیکلیں چھیننے کی وارداتوں کی سنچری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی پولیس نے موٹرسائیکل اسنیچنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سےموٹرسائیکلیں چھیننےکی وارداتوں کی سنچری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی اےوی ایل سی عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ ملزمان میں منیربنگالی، بابرعلی، حسن عرف بوائے اورمظفر چانڈیوشامل ہیں ، ملزمان نے 100سے زائد موٹر سائیکل چھیننے کا انکشاف کیا۔

    ملزمان سے گلستان جوہر،گلبرگ سے شہریوں سے چھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہے، ملزمان کامنظم گروہ زیادہ تر70ccیا 125ccموٹرسائیکلوں کا شکار کرتا ہے اور چھینی ہوئی موٹرسائیکلز ملزمان کے 2ساتھی بلوچستان میں فروخت کرتے ہیں۔

    ایس ایس پی اےوی ایل سی کا کہنا تھا کہ ہر ملزم کو5 سے10ہزارفی موٹر سائیکل حصےمیں آتاہے، گروہ کی موٹرسائیکل چھیننےکی واردات کی سی سی ٹی وی ماضی میں وائرل بھی ہوچکی ہے جبکہ ملزمان کے3 دیگرمفرورساتھیوں کی تلاش میں چھاپےمارےجارہےہیں۔

    یاد رہے ایک رپورٹ میں شہر قائد میں موٹرسائیکلیں چھینی جانے سے زیادہ چرائی جانے کا انکشاف سامنے آیا تھا اور کہا گیا تھا کہ بلوچستان کےمخصوص گروہ چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے بڑے خریدارہے، جنوری سے 15 مئی تک 8 ہزار 545 موٹرسائیکلیں چوری کی گئی جبکہ سوا 5ماہ میں 845 موٹر سائیکلیں چھینی گئی،مجموعی طور پر 9 ہزار 390 موٹرسائیکل چوری یا چھینی گئی۔

  • چوری کرنے سے پہلے صدقہ خیرات دینے والا تین رکنی کار لفٹر گروہ گرفتار

    چوری کرنے سے پہلے صدقہ خیرات دینے والا تین رکنی کار لفٹر گروہ گرفتار

    اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے ایک ایسے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو برے اثرات سے بچنے کے لیے کارچوری کرنے سے  پہلے صدقہ خیرات دیتے تھے۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم راؤ نے اے آر  وائی نیوز کو بتایا کہ تین رکنی کار لفٹر گروہ میں سسر داماد اور ایک رشتہ دار شامل ہے۔

    ملزمان کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی اے آر وائی نیوز نے حاصل کی ہے جس میں ملزمان کو ڈیفنس کے علاقے میں ایک ڈاکٹر کی کار چرانے سے قبل فقیروں کو پیسے دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اسی دوران تیسرا ملزم اختر جو کہ ملزم کاشف کا سسر بھی ہے وہاں پہنچ جاتا ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ملزم جاکر کار کھول کر بیٹھتا ہے اور اشارہ پا کر گاڑی لے جاتا ہے۔

    عارف اسلم راؤ کے مطابق ملزمان نے دو ماہ قبل یہ گروہ تشکیل دیا تھا ملزمان دو ماہ میں اب تک کراچی کے مختلف علاقوں سے 4 کاریں چوری کرچکے ہیں اور سب سے بڑا انکشاف یہ بھی ہے کہ ملزمان کاریں چاہے کسی بھی ماڈل یا کمپنی کی ہوں مالاکنڈ لے جا کر حجاب خان نامی شخص کو صرف 1 لاکھ 60 ہزار میں فروخت کردیتے تھے۔

    ایس ایس پی اے وی ایل سی کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ وہ ہر واردات سے پہلے فقیروں میں صدقہ خیرات اس لیے تقسیم کرتے تھے تاکہ برے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔

    عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ ملزمان یہ نہیں جانتے تھے کہ صدقہ و زکوٰۃ صرف بلاؤں سے بچاتا ہے پولیس سے نہیں ، پولیس حکام کے مطابق گرفتار کارلفٹرز سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • کراچی : خاتون اسمگلر سمیت 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

    کراچی : خاتون اسمگلر سمیت 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

    کراچی : اے وی ایل سی اور اے این ایف کے عملے نے مختلف کارروائیوں میں خاتون اسمگلر سمیت 6ملزمان کو حراست میں لے لیا، ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی کی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے3انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس حکام کے مطابق بن قاسم، لانڈھی اورنارتھ ناظم آباد کے علاقوں سے ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

    گرفتار ملزمان موٹرسائیکل چوری کے علاوہ اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے 3چوری کی گئی موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

    مذکورہ ملزمان نے دوران تفتیش موٹرسائیکلیں چوری کرکے فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے، ایک ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ایہک سیکیورٹی گارڈ سے اس کا لائسنس یافتہ اسلحہ چھین کر وارداتوں میں استعمال کیا ہے۔

    دوسری جانب اینٹی نارکوٹیکس فورس ( اے این ایف ) نے بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی، اینٹی نارکوٹکس فورس کی ٹیم نے حب ریور روڈ پر دو مختلف کارروائیاں کیں، اس دوران منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 3ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران کار سوار ملزمان اویس اور بلال سے33.600 کلو چرس جبکہ ملزمہ فاطمہ سے6 کلو منشیات برآمد کی گئی ہے۔

    ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمہ بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگلنگ کررہی تھی، منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں روپے ہے۔

  • کراچی میں پولیس کا برطرف اہلکار 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

    کراچی میں پولیس کا برطرف اہلکار 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے بلدیہ ڈویژن میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے برطرف پولیس اہلکار کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی ایل سی) نے بلدیہ ٹاؤن میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ کا بلوچستان پولیس کا برطرف اہلکار 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

    اے وی ایل سی حکام کے مطابق ملزمان سے اسلحہ اور چوری کی 9 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں، ملزمان میں حاجی خان، رمضان اور جاوید شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزمان موٹر سائیکلیں چوری کرکے یوسف گوٹھ میں کھولتے تھے، چوری کی موٹر سائیکل بلوچستان بھی منتقل کی جاتی تھیں۔

    اس سے قبل  شیرشاہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شراب چوری میں ملوث کسٹمز ملازم سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا، گرفتار کسٹم ملازم نے دوران تفتیش حیران کن انکشافات کیے ۔

    ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھٹیان کے مطابق کسٹم ویئر ہاؤس کے 7 ملازم کئی سال تک شراب چوری کرتے رہے، چوری کی گئی شراب ماہانہ لاکھوں روپے میں فروخت کی جاتی تھی۔

    ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا تھاکہ شراب سپلائی کے لیے یونس کو عارضی طور پر ایک رکشہ دیا جاتا تھا، گرفتار ملزمان میں سرغنہ یونس، ساتھی خالد شامل تھے۔

    شوکت کھٹیان کے مطابق ماسٹر مائنڈ یونس کسٹمز ویئر ہاؤس میں بطور چوکیدار ملازمت کرتا ہے، ملزم کو 83 غیرملکی شراب کی بوتلوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔