Tag: Avonfield reference

  • مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی

    مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی

    اسلام آباد : ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی اپیلوں پر سماعت آج پھر ہوگی، اسلام آباد ہائی کورٹ میں قائد ن لیگ کی بریت کیخلاف نیب اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم پر رجسٹرار آفس نے مریم نواز، کیپٹن صفدر کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کی ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی پر سماعت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر ضمانت منسوخی کیلئےاستدعا کی، ہائی کورٹ نے مریم کی ضمانت منسوخی کی درخواست بھی مرکزی اپیل کے ساتھ سننے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مریم نوازکی دائرکردہ کرمنل اپیل نمبر122 دو ہزار اٹھارہ سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے، نیب کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت نے مریم نواز کو7سال کی سزا سنائی تھی۔

    اس کے علاوہ کیپٹن (ر) صفدر کی دائرکردہ کرمنل اپیل نمبر123 سال دو ہزار اٹھارہ سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے، احتساب عدالت نے کیپٹن(ر) صفدر کو ایک سال سزا سنائی تھی۔

  • ایون فیلڈ ریفرنس : عدالت نے اپیلوں سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا

    ایون فیلڈ ریفرنس : عدالت نے اپیلوں سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا

    اسلام آباد : عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور صفدر اعوان کی اپیلوں سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے یہ حکم نامہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی اپیلوں کی سماعت پر جاری کیا گیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کی جانب سے جاری کیے گئے اس حکم نامے کے متن میں لکھا ہے کہ مریم نواز کے وکیل کی جانب سے پیش دفتر کے اعتراضات کو رد کر دیا گیا۔

    حکم نامہ کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کی اپیلوں پر سماعتیں 13 اکتوبر کو کی جائیں گی، مریم نواز کی جانب سے وکیل عرفان قادر عدالت میں پیش ہوئے۔

    حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ دلائل دیے گئے ہیں صرف اضافی حقائق اور بنیادیں ریکارڈ پر رکھی جائیں گی، متفرق درخواست کی بحالی اور اضافی دستاویزات کا فیصلہ عدالتی پہلو سے کیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ حکم نامہ میں رجسٹرار آفس کو ہدایت کی گئی ہے کہ مریم نواز کی متفرق درخواست کو نمبر لگا دیں۔