Tag: awami tehreek

  • این اے 122: انتخابی نتائج کالعدم اور ایازصادق کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

    این اے 122: انتخابی نتائج کالعدم اور ایازصادق کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بائیس کے ضمنی انتخابات کے نتائج اور ن لیگ کے امیدوار سردار ایاز صادق کی نااہلی کے لئے الیکشن ٹربیونل میں ایک مرتبہ پھر درخواست دائر کردی گئی۔

    انتخابی عذرداری اسی حلقہ سے عوامی تحریک کے ناکام امیدوار اشتیاق چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ ن لیگ نے اپنے امیدوار سردار ایاز صادق کو جتوانے کےلئے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا۔

    این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں بھی متعدد بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں اور ووٹر لسٹیں تبدیل کرنے کے ساتھ ایسے غیر قانونی اقدامات کئےگئے جن کی وجہ سےنتائج پر اثر پڑا۔

    وفاقی وزراء نے کھلم کھلا دھاندلی کرتے ہوئے ووٹرز کو طرح طرح کے لالچ دئیے.انتخابات کے روز ووٹرز لسٹیں تبدیل کر کے تکنیکی دھاندلی کی گئی۔

    بعض پولنگ اسٹیشنز پر اپنے پولنگ ایجنٹس کو تاخیر سے پہنچایا، جس سے پولنگ کا عمل بروقت شروع نہ ہو سکا اور سینکڑوں ووٹرز ووٹ کا حق استعمال کئے بغیر گھروں کو واپس چلے گئے۔

    اس انتخابی دھاندلی کرنے پر انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے جبکہ سردار ایاز صادق کو بھی نااہل قرار دیا جائے۔

  • ڈاکٹر طاہرالقادری کی امریکی ہسپتال میں انجیو گرافی کی رپورٹ آگئی

    ڈاکٹر طاہرالقادری کی امریکی ہسپتال میں انجیو گرافی کی رپورٹ آگئی

    ہاسٹن: ڈاکٹر طاہر القادری کی امریکی ہسپتال میں انجیو گرافی مکمل کر لی گئی، ڈاکٹر طاہر القادری کے دو والوز جزوی طور پر بند پائے گئے۔

    ڈاکٹر طاہر القادری کے ذاتی معالج ایم ایم منصور نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہیوسٹن امریکہ میں معروف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر نیل سکک نے طاہرالقادری کی انجیو گرافی مکمل کی جس میں دو والوز جزوی طور پر بند پائے گئے ہیں ۔

    ڈاکٹر منصور کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کو مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اور فی الحال دوائیاں دی جارہی ہیں تاہم ابھی مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے، ایم ایم منصور کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری جلد صحت یاب ہو کر پاکستان آئیں گے اور انقلاب کی قیادت کریں گے، انھوں نے اے آر وائی نیوز کے ذریعے تمام قوم سے ڈاکٹر طاہر القادری کے لیے دعائے صحت کی اپیل بھی کی ۔

  • طاہرالقادری کی انجیوگرافی ہوسٹن کے اسپتال میں مکمل

    طاہرالقادری کی انجیوگرافی ہوسٹن کے اسپتال میں مکمل

    ہوسٹن: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی انجیوگرافی امریکی شہر ہوسٹن کے اسپتال میں مکمل کر لی گئی ہے۔

    ترجمان عوامی تحریک کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کا اجیکشن فریکشن کا مسئلہ بدستور جاری ہے۔ انہیں انیس سو بیاسی میں بھی یہ مرض لاحق ہواتھا اور انہیں صحتیابی میں دو سال کا عرصہ لگا تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرطاہر القادری کا مزید علاج جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں ڈاکٹرز کا نیا پینل بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے معمول کی مصروفیات شروع کرنیکی اجازت نہیں دی ہے۔

    ترجمان عوامی تحریک کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ ان کی ادویات میں تبدیلی کی جائے گی۔

  • نئے صوبوں کے قیام کے لیےاعلان ایبٹ آباد معاہدہ طے پا گیا

    نئے صوبوں کے قیام کے لیےاعلان ایبٹ آباد معاہدہ طے پا گیا

    ایبٹ آباد: ملک میں نئے صوبوں کی تشکیل کے سلسلے میں ایم کیو ایم اور تحریک صوبہ ہزارہ سمیت دیگر جماعتوں کے درمیان اعلان ایبٹ آباد معائدہ طے پا گیا۔

    اعلان ایبٹ آباد معائدے کے تحت کمیٹی ممبران دیگر سیاسی جماعتوں اور اکابرین سے ملاقاتیں کریں گے ،ملک میں نئے انتظامی یونٹس لسانی نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر بنیں گے ،مختلف سیاسی جماعتوں پر مشتمل بین الصوبائی رابطہ کمیٹی قائم کر دی گئی ،کمیٹی میں ایم کیو ایم کے رشید گوڈیل،بیرسٹر سیف ،تحریک صوبہ ہزارہ کے سلطان العارفین ،پی اے ٹی کے نصیر خان جدون ،بہاولپورسرائیکی صوبہ کے عبدالرزاق عباسی ایڈوکیٹ اور جے یو آئی ف سے محمد مصطفیٰ شامل ،بابا حیدرزمان کمیٹی چیئرمین ہوں گے۔

  • عوامی تحریک کا ایبٹ آباد جلسہ، طاہر القادری اسٹیج پر پہنچ گئے

    عوامی تحریک کا ایبٹ آباد جلسہ، طاہر القادری اسٹیج پر پہنچ گئے

    ایبٹ آباد: عوامی تحریک ایبٹ آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار ہے، پنڈال سج گیا ہے، سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لئے گئے ہے۔ طاہر القادری جلسہ گاہ پہنچ گئے، عوامی تحریک کے قائد کی جلسہ گاہ آمد پر عوام نے بھر پور طریقے سے استقبال کیا۔ جلسہ گاہ میں لوگوں کا جم غفیر موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد جلسہ یادگاربنانےکیلئے عوامی تحریک کے پُرجوش شرکا کی بڑی تعداد کا جلسہ گاہ میں آمد کا سلسلہ جاری ہے اور چہرے پر پارٹی پرچم بنوا کر پارٹی ترانوں پر رقص کیا جارہا ہے۔ ایبٹ آباد میں انقلاب کا پنڈال سج گیا ہے۔

    ادھر انقلاب کا رنگ ایبٹ آباد میں بھی چھا گیا۔ ایبٹ آباد میں عوامی تحریک کے کارکنان، بچے اور جوان سب کی زبان پر ایک ہی ہے نعرہ گو نواز گو۔ پاکستان عوامی تحریک کا جلسہ ایبٹ آباد میں جاری ہے اور بچوں، نوجوان کے علاوہ بزرگ بھی بے حد پرجوش نظر آتے ہیں۔

    جلسے سے عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کے علاوہ دیگر قائدین بھی خطاب کریں گئے۔