Tag: Awaran

  • آواران اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف وہراس

    آواران اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف وہراس

    کوئٹہ: آواران بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق رات گئے بلوچستان کے ضلع آواران اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز آواران سے 55 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا جبکہ گہرائی 25 کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔

    زلزلے کے خوف سے شہری کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور سخت سردی میں رات کھلی جگہ پر گزاری، فوری طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ’کراچی میں ایسا زلزلہ ہمارے لیے بھی حیران کُن ہے

    واضح رہے کہ رواں ماہ میں کراچی میں بھی 4.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کا مرکز ڈیفنس کے شمال میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی ‏گئی تھی۔

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات زاہد رفیع نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا تھا کہ کراچی میں اس قسم کا زلزلہ ہمارے لیے بھی حیران کن ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں اتنی شدت کا زلزلہ نہیں آتا جتنا آیا ہے، زلزلے کی گہرائی 15 سے 20 کلو میٹر تھی، زلزلے کی 15 کلو میٹر گہرائی کم سمجھی جاتی ہے۔

  • آواران میں پاک فوج کا تیار کردہ ماڈل ولیج زلزلہ متاثرین کے حوالے

    آواران میں پاک فوج کا تیار کردہ ماڈل ولیج زلزلہ متاثرین کے حوالے

    اسلام آباد: صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران میں پاک فوج کی جانب سے تیار کردہ ماڈل ولیج زلزلہ متاثرین کے حوالے کردیا گیا، ماڈل ولیج صرف 6 ماہ میں تیار کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آواران کے علاقے مشکئی میں گھر اور دکانیں تعمیر نو کے بعد متاثرہ افراد کے حوالے کردی گئیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی طرف سے ماڈل ولیج تیار کیا گیا ہے جو تمام سہولیات سے آراستہ ہے۔ ماڈل ولیج میں اسکول، مارکیٹ، واٹر سپلائی اور سولر بجلی کی سہولتیں دی گئی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے 6 ماہ کے عرصے میں تمام سہولتوں سے آراستہ ماڈل ولیج تیار کیا ہے، ولیج کا انتظام کمانڈر سدرن کمانڈ عاصم سلیم باجوہ نے مقامی افراد کے حوالے کر دیا۔

    خیال رہے کہ مشکئی میں سنہ 2013 میں آنے والے زلزلے میں کئی دیہات بری طرح متاثر ہوئے تھے۔ ستمبر میں آںے والے زلزلے کی شدت 7.7 اعشاریہ تھی جس نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان، بھارت اور افغانستان کو بھی متاثر کیا تھا۔

    4 روز بعد انہی علاقوں میں زلزلے کے آفٹر شاکس محسوس کیے گئے جن کی شدت 6.8 تھی، دونوں زلزلوں میں مجموعی طور پر ساڑھے 8 سو کے قریب افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

  • آواران میں فوجی آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک، 1 سپاہی شہید

    آواران میں فوجی آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک، 1 سپاہی شہید

    کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع آواران میں آریشن کے ردالفساد کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں کے خلاف فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی رمز علی شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف ملک میں جاری آپریشن رد الفساد تحت بلوچستان کے ضلع آواران کے قریب جھاؤ میں کارروائی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل ایف کے دہشت گردوں کے خلاف خفیہ معلومات پر کیا گیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے دوران بی ایل ایف کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ سیکیورٹی دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

    دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی رمز علی شہید،نائیک یعقوب زخمی ہوئے ہیں، 24 سالہ شہید رمز علی کا تعلق خیر پور میرس سے ہے۔

    آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ مذکورہ دہشت گرد رواں سال ماشکئی میں فوجی قافلے پر حملہ کرنے میں ملوث تھے, رواں برس ہونے والے حملے میں پاک فوج کے 5 شپاہی شہید ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ پاکستان آرمی کی جانب سے سال 2017 میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کا آغاز کیا گیا تھا تاکہ ملک کو اسلحے سے پاک کیا جاسکے اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔

    خیال رہے کہ مختلف مواقعوں پر دہشت گردوں کی جانب سے پاک افواج پر حملے بھی کیے گئے ہیں

  • آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا دورہ آواران، کیڈٹ کالج کا سنگ بنیاد رکھا

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا دورہ آواران، کیڈٹ کالج کا سنگ بنیاد رکھا

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے میں ترقی و استحکام کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، بلوچستان میں استحکام کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آواران کے دورے کے موقع پر مقامی عمائدین اورعلاقے میں متعین فوجی جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آواران کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ بلو چستان، کمانڈرسدرن کمانڈبھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

    اس موقع پرانہوں نے تربت بلیدہ روڈ کے کام کا افتتاح اور جھاؤ میں کیڈٹ کالج آواران کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ کے موقع پر آرمی چیف کو جنرل آفیسرکمانڈنگ میجرجنرل ذکی نے سیکیورٹی اقدامات اور سماجی و اقتصادی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جس میں خوشحال بلوچستان کے مختلف پہلوؤں کاجائزہ لیاگیا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ قومی عزم کے ساتھ ہی صوبے میں استحکام اور ترقی کی منزل حاصل ہو سکے گی۔ خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت بلوچستان کے عوام کو ان کا حق ملے گا۔

    آرمی چیف نے مقامی عمائدین اورعلاقے میں متعین فوجی جوانوں سے بات چیت کی، انہوں نے قیام استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں پر سیکیورٹی  فورسز اورسول انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔

    اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ خطے میں ترقی و استحکام کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، بلوچستان میں قیام استحکام کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کیڈٹ کالج آواران میں ابتدائی طورپر 800 کیڈٹس کی گنجائش ہوگی جو بتدریج بڑھائی جائے گی، یہ منصوبہ دو سال کے عرصے میں مکمل کیاجائےگا۔

    مذکورہ کالج میں ہاسٹل اور فیکلٹی پاک آرمی انجینئرز تعمیر کریں گے، ابتدائی طور پر300 کیڈٹس کو ہاسٹل کی سہولت میسر ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • طلبہ معیاری تعلیم اورپیشہ وارانہ مہارتوں کےحصول پرتوجہ دیں، عاصم سلیم باجوہ

    طلبہ معیاری تعلیم اورپیشہ وارانہ مہارتوں کےحصول پرتوجہ دیں، عاصم سلیم باجوہ

    کوئٹہ : کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے طلبہ کوتعلیم اورپیشہ وارانہ مہارت پر توجہ دینے کا مشورہ دیدیا۔

    پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آواران کادورہ کیا اور فوج کی جانب سے فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولتوں کا جائزہ بھی لیا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آواران میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گجرکابھی دورہ کیا۔

    اس موقع پر کمانڈرسدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ طلبہ معیاری تعلیم اورپیشہ وارانہ مہارتوں کےحصول پرتوجہ دیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ فوج نے علاقےمیں دو پرائمری اسکولوں کو دوبارہ تعمیرکیاہے، گرلز اسکول میں نیا فرنیچر اور دو اسکول وینز فراہم کی گئیں اور نئی لیب بھی تعمیرکی گئیں۔

    یاد رہے چند روز قبل گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی سے ملاقات میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بلوچستان کی ترقی کیلئے ہرممکن تعاون کہ یقین دہانی کرائی تھی۔


    مزید پڑھیں : لیفٹیننٹ  جنرل عا صم سلیم باجوہ نے کمانڈر سدرن کمانڈ کا عہدہ سنبھال لیا


    یال رہے لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کیا گیا تھا، جس کے بعد گذشتہ ماہ ہی لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • کوئٹہ : گاڑی کے قریب دھماکہ، دو ایف سی اہلکارشہید تین زخمی

    کوئٹہ : گاڑی کے قریب دھماکہ، دو ایف سی اہلکارشہید تین زخمی

    کوئٹہ : آوران میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب دھماکہ سے دو ایف سی اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ اس دوران قافلے پر فائرنگ بھی کی گئی، فورسز کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تربت سےدو سرکاری ملازمین کی لاشیں ملیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے آواران کے نواح جھاؤ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکہ ہو اجس کے نتیجے میں 2اہلکار شہید ہو گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قافلہ آواران کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کر دیاجس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوئے تاہم ملزمان کی تلاش کا کام جاری ہے۔

    دوسری جانب بلوچستان کےعلاقے بارکھان میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔

    ایف سی ترجمان کے مطابق بارکھان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے آپریشن میں شریک اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے بعد دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔