Tag: AWSJ

  • ٹیکسلا: پولیس نے اورنگزیب فاروقی کوگرفتار کرلیا

    ٹیکسلا: پولیس نے اورنگزیب فاروقی کوگرفتار کرلیا

    ٹیکسلا: اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنماء اورکراچی کے صدراورنگزیب فاروقی کو گرفتارکرلیا گیا، اہلسنت والجماعت نے احتجاج کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مولانا اورنگزیب فاروقی کو ٹیکسلا پولیس نے شہرکی حدود سے گرفتارکیا، پولیس نے گرفتاری کی وجوہات بتانے سے انکارکردیا ہے۔

    اہلسنت والجماعت کے ترجمان نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ اورنگزیب فاروقی تبلیغی امور کے سلسلے میں ٹیکسلا میں موجود تھے۔

    اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ احمد لدھیانوی نے اورنگزیب فاروقی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ احتجاج کا لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے اورجلد ہی اس کا اعلان کردیا جائے گا۔

  • مولانا احمد لدھیانوی کے داماد ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

    مولانا احمد لدھیانوی کے داماد ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

    لاہورمولانا احمد لدھیانوی کے داماد ٹریفک حادثہ میں جاں بحق جبکہ دوبچوں اورخواتین سمیت پانچ افراد شد ید زخمی ہوگئے، حادثہ میں مولانہ احمد لد ھیانوی کی بیٹی طیبہ بھی شامل ہے، حادثہ کی خبر ملتے ہی مولانا احمد لدھیانوی بھی ڈسٹر کٹ اسپتال پہنچ گئے۔

    اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما مولانہ احمد لدھیانوی کے داماد محمد طارق اپنی فیملی کے ہمراہ فیصل آباد میں ایک قریبی رشتے دار کی شادی میں شرکت کے بعد واپس کمالیہ آرہے تھے کہ ان کی گاڑی سمندری روڈ پربے قابوہوکردیوارسے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں محمد طارق موقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں میں ان کی بیٹی طیبہ ، تین سالہ حسن ، پانچ سالہ حسین ،آسیہ بی بی ، مسرت بی بی ،شاہد اقبال شامل ہیں۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں کوڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ حادثہ کی خبر سنتے ضلع بھر کے اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما مولانا احمد لد ھیانوی سمیت کارکنان کی بڑی تعداد بھی ہسپتال پہنچ گئی ہے۔ ۔