Tag: Ayaan Anabiya

  • ایان اور انابیہ کو اسکول میں داخلہ مل گیا

    ایان اور انابیہ کو اسکول میں داخلہ مل گیا

    کراچی: ایان اور انابیہ کو ضیاء الدین اسکول میں داخلہ مل گیا۔

    خالہ اور نانی کے رویے کے باعث گھر چھوڑ کر جانے والے کراچی کے دو بچوں ایان اور انابیہ کو ڈاکٹر ضیاء الدین اسپتال کے چیئرمین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی ہدایت پر اسکول میں داخلہ دیا گیا ہے۔

    ایان اور انابیہ کے تعلیمی اخراجات ڈاکٹر ضیاء الدین ٹرسٹ اٹھائے گا، ڈاکٹر عاصم حسین کی ہدایت پر دونوں بچوں کو ابتدائی اسکول سے لے کر گریجویشن تک مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔

    ایان اور انابیہ کرونا وبا کے بعد سے اسکول نہیں جا رہے تھے، دونوں بچے صرف پہلی اور دوسری جماعت تک تعلیم حاصل کر سکے تھے، یاد رہے کہ گزشتہ دنوں دونوں بچے اپنی خالہ کے غیر مناسب رویے کے باعث گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے، بچوں کو بازیاب کرانے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیضان راوت نے اہم کردار ادا کیا۔

  • ایان اور انابیہ کے تعلیمی اخراجات کے لیے ڈاکٹر عاصم حسین کا بڑا اعلان

    ایان اور انابیہ کے تعلیمی اخراجات کے لیے ڈاکٹر عاصم حسین کا بڑا اعلان

    کراچی: ایان اور انابیہ کے تعلیمی اخراجات کے سلسلے میں ڈاکٹر عاصم حسین نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں ضیا الدین اسکول میں مفت داخلہ دیا جائے گا۔

    سابق وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم حسین سے 2 روز قبل گم ہونے والے بچوں ایان اور انابیہ نے ملاقات کی ہے، جس میں ڈاکٹر عاصم حسین نے ضیا الدین اسپتال ٹرسٹ کی جانب سے دونوں بچوں کے لیے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا۔

    ڈاکٹر عاصم حسین کی ہدایت پر ایان اور انابیہ کو ضیا الدین اسکول میں مفت داخلہ دیا جائے گا، اسکول کی جانب سے دونوں بچوں کو مفت کتابیں اور یونیفارم بھی مہیا کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ایان اور انابیہ کرونا وبا کے بعد سے اب تک اسکول نہیں جا سکے ہیں، 12 سالہ ایان جماعت دوم جب کہ 11 سالہ انابیہ جماعت اول تک ہی تعلیم حاصل کر سکے تھے، ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے دونوں بچوں کو میٹرک تک مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    نارتھ ناظم آباد سے لاپتا ہونے والے کم سن بہن بھائی کی کسٹڈی آج جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے ان کی خالہ کو دی ہے، جب کہ پولیس کو بچوں اور خالہ پر نظر رکھنے کا حکم دیا گیا ہے اور دونوں بہن بھائی اور خالہ کا نام ای ایس ایل میں بھی ڈالنے کا حکم دیا ہے۔

    عدالتی حکم نامے کے مطابق خالہ دونوں بچوں کو متعلقہ تھانے کی حدود سے باہر نہیں لے جا سکتیں، بچوں نے کہا تھا کہ وہ اپنی خالہ کے ساتھ جانا چاہتے ہیں، جس پر عدالت نے بچوں کی عارضی کسٹڈی خالہ کے حوالے کی۔