لاہور : منی لانڈرنگ میں ملوث ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ صدر نشست پر موصول ہو گئی۔ درخواست کی سماعت جسٹس محمود مقبول باجوہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں کسٹم بنچ موجود نہ ہونے کی بناءپر ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ پرنسپل نشست پر بھجوائی گئی جو لاہور ہائیکورٹ پرنسپل نشست پر موصول ہو چکی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی منظوری سے درخواست سماعت کے لئے جسٹس محمود مقبول باجوہ کی عدالت کو بھجوا دی گئی ہے ۔
ایان علی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس پر منی لانڈرنگ کے بے بنیاد الزامات عائد ہیں اس نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا لہذا درخواست ضمانت منظور کی جائے۔