Tag: ayan ali ecl case

  • ایان علی کی سپریم کورٹ میں سیکریٹری داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

    ایان علی کی سپریم کورٹ میں سیکریٹری داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

    اسلام آباد : ماڈل ایان علی کی جانب سے سپریم کورٹ میں سیکریٹری داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں سیکریٹری داخلہ اور دیگر ذمہ داران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی ہے ۔

    ماڈل ایان علی پریشان ہے کیونکہ عدالت کے حکم کے باوجود اب تک ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جا سکا ، ایان علی کی جانب سے سپریم کورٹ میں سیکریٹری داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

    ایان علی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔

    ایان علی نے کی سپریم کورٹ میں استدعا کی کہ ان کا نام ای سی ایل سےنکالا جائے اور سیکریٹری داخلہ اور دیگر ذمہ داران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔


    مزید پڑھیں : عدالت کے حکم کے باوجود ایان کا نام ابھی تک ای سی ایل سے نہ نکالاجا سکا


    یاد رہے 7 فروری کوایان علی کی درخواست پر ای سی ایل سے نام نکالنے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی تھی ، ایان کی جانب سے درخواست کی گئی کہ انیس جنوری کو کئی روز گزر گئے لیکن نام نہیں نکالا گیا،،متعلقہ حکام کیخلاف توہین عدالت کیخلاف کاروائی کی جائے۔

    جواب میں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے کی تفصیلی کاپی نہیں ملی، اس لئے وقت دیا جائے۔

    جس پر جسٹس فاروق شاہ نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سپریم کورٹ کا حکم نہ دیکھ لیں نیا حکم جاری نہیں کرسکتے۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے ایان علی ای سی ایل کیس سے متعلق وزارت داخلہ کی جانب سے دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے ایان علی کا نام ای سی ایل میں سے نکالنے کا حکم دیا تھا جبکہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی۔

    چیف جسٹس سماعت کے دوران برہم ہوئے اور کہا تھا کہ بتائیں آج تک دفعہ109میں کتنے قاتلوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا، ایان علی کا نام آپ نے تیسری بارای سی ایل میں ڈالا ہے۔

    واضح رہے کہ ایان علی کو 2015 میں راولپنڈی ایئر پورٹ سےکروڑوں ڈالرمالیت کی غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کےالزام میں گرفتار کیاگیاتھا۔

  • ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالے جانے سے متعلق درخواست کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ میں ایان علی کانام ای سی ایل سے نکالے جانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل میں مؤقف اختیار کیا کہ ایان علی کی درخواست میں حلف نا مہ داخل نہیں، جس پر ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں درخواست دائرکررکھی ہے۔

    سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایان علی کے وکیل بیرسٹر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی حکومت کی غلام بنی ہوئی ہے جو عدالتی حکم کو خاطر میں نہیں لارہی۔


    مزید پڑھیں : ایان علی ای سی ایل کیس 3اکتوبر کو سُن کر فیصلہ سُنانے کی ہدایت


    بیرسٹر لطیف کھوسہ نے امید ظاہر کی کہ ایان علی کیس میں ہائی کورٹ انصاف دے گی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سماعت میں ایان علی ای سی ایل کیس میں سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کوکیس تین اکتوبر کو سُن کر فیصلہ سُنانے کی ہدایت کردی۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ پندرہ جون کو ایان علی ای سی ایل معاملہ جلد نمٹانے کا حکم دیا تھا، سپریم کورٹ کےواضح حکم کےباوجود ہائی کورٹ کو لمبی تاریخ نہیں دینی چاہیے تھی۔


    مزید پڑھیں : ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل


    واضح رہے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے حکم جاری کر کے ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کردیا گیا تھا، مگر کراچی ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے ماڈل گرل کو بیرون ملک روانہ ہونے سے روکتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزارتِ داخلہ کی جانب سے نام خارج کرنے کے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے، جس کے بعد ماڈل گرل کو واپس روانہ کردیا گیا تھا۔

    وازاتِ داخلہ پنجاب نے مقتول انسپیکٹر کی بیوہ کی درخواست پر ایان علی کا نام دوبارہ ای سی ایل میں ڈالا تھا۔