Tag: Ayan ali

  • ایان علی کے وارنٹ گرفتاری عبوری طور پر معطل

    ایان علی کے وارنٹ گرفتاری عبوری طور پر معطل

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نےایان علی کےوارنٹ گرفتاری عبوری طورپرمعطل کر دیئے، ایان علی کے وکیل نے ورانٹ گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، وکیل کا کہنا تھا کہ کسٹم انسپکٹر قتل کیس کی وجہ سے ایان علی کی جان کو خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کسٹم انسپکٹر اعجاز قتل کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی، ایان علی کے وکیل نے ورانٹ گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔

    ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کسٹم انسپکٹر قتل کیس کی وجہ سے ایان علی کی جان کو خطرہ ہے، کسٹم انسپکٹر اعجاز کے قتل کے موقع پر ماڈل ایان علی جیل میں تھی، ان پر قتل کا الزام بے بنیاد ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ مجسٹریٹ کے جاری کردہ ورانٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں، یہ وارنٹ ایان علی کی گرفتاری کےلیے کرنسی اسمگلنگ کیس کے تفتیشی افسر چوہدری اعجاز کے قتل کیس میں جاری کیے گئے تھے۔

    مزید پڑھیں : کسٹم انسپکٹر قتل کیس، ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    وکیل کا کہنا تھا کہ کسٹم انسپکٹر اعجاز قتل میں ایان علی براہ راست نامزد نہیں ، انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

    کیس میں ایان کا دفاع کرتے ہوئے لطیف کھوسہ اپنے ہی لفظوں کے جال میں پھنس گئے, لطیف کھوسہ کا عدالت میں کہنا تھا کہ انہیں ایان علی کی پرواہ نہیں بلکہ وہ تو قانون کی بات کررہے ہیں، لطیف کھوسہ کےاس جملے کو جسٹس گلزار نے پکڑلیا اور کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ آپ کو ایان علی کی پرواہ نہیں، ایان علی یہاں ہوتیں تو آپ کی بات سن کر بے ہوش ہو جاتیں۔

    دوسری جانب ای سی ایل کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل کی فوری سماعت کی درخواست منظور کر لی، عدالت میں اٹارنی جنرل کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا ، جواب میں ایان علی کا ایف آئی آر میں کوئی نام نہیں ہے۔

  • ایان علی پرآج بھی فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

    ایان علی پرآج بھی فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

    راولپنڈی: ماڈل ایان علی آج عدالت میں پیش ہوئیں لیکن جج کی غیرحاضری کے سبب آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہوسکی۔

    تفصیلات کے مطابق ایان علی کو آج بینکنگ کورٹ میں جج صابرسلطان کی عدالت میں پیش ہونا تھا۔

    سیشن جج کے چھٹیوں پر ہونے کے سبب ماڈل ایان پرآج بھی فردِ جرم عائد نہ ہوسکی۔

    واضح رہے کہ ایان علی 14 مارچ 2015 کو بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لاؤنج سے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، ان کے پاس سے 5 لاکھ ڈالر برآمد ہوئے تھے۔

    ایان علی 100 سے زائد دن تک اڈیالہ جیل میں قید رہی تھیں جس کے بعد عید سے قبل لاہور ہائی کورٹ سے انہیں ضمانت پررہا کیا گیا تھا۔

  • ایان علی کی ضمانت کیخلاف کسٹم حکام کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

    ایان علی کی ضمانت کیخلاف کسٹم حکام کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : کسٹم حکام نے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث اور 120 دن جیل میں رہنے کے بعد رہائی پانے والی سپر ماڈل ایان علی  کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق کسٹم حکام ماڈل گرل ایان علی کی ضمانت منسوخ کرانے کے لئے جلد سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے جس کیلئے قانونی درخواست بھی تیار کرلی گئی۔ درخواست لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر قانونی مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہے ۔

    ماڈل ایان علی کو چودہ مارچ کو راولپنڈی ائیرپورٹ سے کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ چھ سال کے فنی کریئر میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی 22 سالہ ماڈل ایان علی کی گرفتاری سے لے کر چار ماہ بعد ضمانت پر رہائی تک پاکستانی ذرائع ابلاغ پر اس معاملے کا خوب چرچا رہا جب کہ سوشل میڈیا پر بھی آئے روز نت نئی بحث چھڑتی رہی۔

  • ایان کو ایک رات مزید جیل میں گزارنا ہوگی

    ایان کو ایک رات مزید جیل میں گزارنا ہوگی

    لاہور: سپر ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کے باوجود ایک رات مزید جیل میں گزارنا پڑے گی۔

    بینکنگ کورٹ کے عملے کو ایان کی رہائی کا حکم نامہ موصول نہ ہوسکا اور اوقات کار ختم ہونےپر عملہ اپنے گھر چلا گیا۔

    لاہورہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے ایان علی کی رہائی کے آرڈر جاری کردئیے۔

    ایان علی کو 13 مارچ 2015 کو بینیظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لاوٗنج سے گرفتار کیا گیا تھااوران کے پاس سے پانچ لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔

    اس کے جواب میں سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ایان نے بورڈنگ پاس نہیں لیا تھا اس لئے ان کے خلاف جرم ثابت نہیں ہوتا۔

  • عدالت نے ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج کردی

    عدالت نے ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج کردی

    لاہور : منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالر اسمگل کرتے ہوئے پکڑی جانے والی ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے مسترد کردی ۔

    ایان علی کے وکیل سردار اسحاق کا کہناتھا کہ ان کی موکلہ ایک ماڈل ہے جسے جیل میں خطرناک قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا ہے، سرداراسحاق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ایان علی سے تمام ایجنسیاں تحقیقات کرچکی ہیں، انہیں ضمانت پررہا کیا جائے۔

    کسٹم کے پراسیکوٹر نے دلائل کی مخالفت کرتے ہوئے بتایا کہ جرم ایسا ہے کہ پانچ کروڑ روپے پکڑے جانے پر پچاس کروڑ کا جرمانہ ہوسکتاہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایان علی نے تین سال میں بیرون ممالک کے چالیس دورے کئے ہیں۔

    راولپنڈی کسٹم کی عدالت کے جج چوہدری محمد ممتاز حسین کی عدالت نے ایئرپورٹ منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11اپریل تک توسیع کردی ہے۔

    ماڈل ایان علی کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔جب وہ عدالت میں پیش ہوئی تو اس نے اپنے آپ کو برقعے کے ذریعے مکمل طور پر ڈھانپ رکھا تھا ۔

    عدالت میں پیشی کے موقع پر ایان علی نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اپنے بھائی اوروکیل کے علاوہ اپنے کسی رشتے دار سے ملاقات نہیں کرنا چاہتی جبکہ ایان علی کی جیل میں بی کلاس سے متعلق دراخوست بھی کسٹم حکام کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے خارج کر دی، کسٹم حکام کو آئندہ سماعت پر مقدمے کے مکمل چالان سمیت طلب کرلیا ہے۔

    واضح رہے ماڈل ایان علی سے اسلام آباد کے بے نظیربھٹوانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پانچ لاکھ ڈالربرآمد ہوئے تھے، جس پر غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں انھیں گرفتار کیا گیا تھا۔

  • ماڈل ایان علی کیس: عدالت 28 مارچ کو فیصلہ سنائے گی

    ماڈل ایان علی کیس: عدالت 28 مارچ کو فیصلہ سنائے گی

    راولپنڈی: کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ماڈل ایان علی کو جیل میں شاہانہ زندگی گزارنے کےلئے بی کلاس ملے گی یا نہیں عدالت اٹھائیس مارچ کو فیصلہ سنائے گی۔

    شاہانہ زندگی گزارنے والی ماڈل ایان علی جیل کی پھیکی زندگی سےبیزارہیں، جیل میں چکی تو ایان نے نہ پیسی مگر عیش کی زندگی نہ ملنے پر سپر ماڈل کا براحال ہے۔

    سپر ماڈل نے بی کلاس بیرک کی فرمائش کردی ہے، کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ماڈل کو بی کلاس ملے گی یا نہیں اس کا فیصلہ اٹھائیس مارچ کو ہوگا ۔

    دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے گرفتار ہونے والی ماڈل ایان علی کی کراچی منتقلی کیلئے کوئی خط نہیں لکھا، وزارتِ داخلہ سندھ کا کہنا ہے ایان علی پر اسلام آباد میں مقدمہ درج ہوا ہے جس سے سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل اے ایس ایف حکام نےپانچ لاکھ ڈالر بیرون ملک رقم منتقل کرتے ہوئے کراچی سے تعلق رکھنے والی ماڈل ایان علی کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے حراست میں لیا تھا۔

  • ایان علی کی کراچی منتقلی کیلئے کوئی خط نہیں لکھا گیا، محکمہ داخلہ سندھ

    ایان علی کی کراچی منتقلی کیلئے کوئی خط نہیں لکھا گیا، محکمہ داخلہ سندھ

    کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار ماڈل گرل ایان علی کی کراچی منتقلی کے حوالے سے سندھ حکومت نے کوئی خط نہیں لکھا، ماڈل ایان علی کو اڈیالہ جیل سے کراچی منتقل کرنے کی اطلاعات بے بنیاد ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے گرفتار ہونے والی ماڈل ایان علی کی کراچی منتقلی کیلئے کوئی خط نہیں لکھا، وزارتِ داخلہ سندھ کا کہنا ہے ایان علی پر اسلام آباد میں مقدمہ درج ہوا ہے جس سے سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان نے آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا ماڈل ایان علی چالیس ویں بار رقم لے کر دبئی جارہی تھیں، برآمد ہونے والا پیسہ بھی کسی سیاستدان کا ہی ہوگا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل اے ایس ایف حکام نےپانچ لاکھ ڈالر بیرون ملک رقم منتقل کرتے ہوئے کراچی سے تعلق رکھنے والی ماڈل ایان علی کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے حراست میں لیا تھا۔