Tag: Ayatollah Khamenei

  • کسی بھی جارحیت کو قبول نہیں کریں گے، آیت اللہ خامنہ ای

    کسی بھی جارحیت کو قبول نہیں کریں گے، آیت اللہ خامنہ ای

    تہران : ایرانی سپریم لیڈر  آیت اللہ خامنہ ای کہا ہے کہ کسی بھی حالت میں کسی کی بھی جارحیت کو قبول نہیں کریں گے۔

    قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں  آیت اللہ خامنہ ای  نے کہا کہ ہم نے کسی سے زیادتی نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ کسی بھی حالت میں کسی کی زیادتی کو کسی صورت قبول نہیں کرتے، کسی کی جارحیت کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے، یہ ایرانی قوم کی منطق ہے۔

     آیت اللہ خامنہ ای کا سوشل میڈیا پر بیان 

    یاد رہے کہ ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر حملہ کردیا، ایران نے قطر کے العدید ایئربیس پر 10میزائل داغے۔ عراق میں بھی امریکی اڈے پر میزائل حملہ کیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے اس کارروائی کو "آپریشن بشارتِ فتح” کا نام دیا ہے، بحرین اور کویت میں بھی سائرن بج اٹھے قطر نے ایرانی حملے سے پہلے فضائی حدود بند کردی گئی تھیں۔

    ایران، اسرائیل اور امریکی تنازع سے متعلق تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں

    یو اے ای، بحرین اور کویت نے بھی اپنی فضائی حدود بند کردیں ایران نے حملے سے پہلے واشنگٹن اور دوحہ کو آگاہ کردیا تھا، رائٹرز کے مطابق یہ کارروائی وائٹ ہاؤس اور اتحادیوں کیلئے واضح پیغام ہے، پاسداران انقلاب حملوں کے بعد تہران میں شہریوں نے جشن منایا گیا۔

  • قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ ایران کا جواب ادھورا نہیں ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای

    قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ ایران کا جواب ادھورا نہیں ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای

    تہران : ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کو یقین دلاتاہوں کہ ہمارا جواب ادھورا نہیں ہوگا۔

    ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد اپنے ایک بیان میں ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنگ شروع کی ہے اب اسے بھرپور جواب بھی ملے گا۔

    آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ صہیونی حکومت اپنے سنگین جرم کے نتائج سے محفوظ نہیں رہے گی، ایرانی قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمارا جواب ادھورا نہیں ہوگا۔

    ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں اب کوئی مقام محفوظ نہیں رہے گا، ہمارا جواب تکلیف دہ ہوگا،
    اسرائیل کو ہمارے لوگوں کو شہید کرنے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

    دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایرانی ردعمل میں اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    پاسداران انقلاب کے مطابق سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کے حکم پر اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کی جا رہی ہے، ایرانی ردعمل میں اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیل میں درجنوں اہداف، فوجی مراکز اور فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

    یاد رہے کہ اسرائیل نے آج صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور فوجی و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملوں میں 78 افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    مزید پڑھیں : حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل داغ دیا

    واضح رہے کہ یمن کی حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل داغتے ہوئے ایران کا ساتھ نہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ یمن کے حوثی رہنما نے اسرائیل کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران یا کسی بھی مسلم ملک کو اسرائیلی جارحیت کے سامنے تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ حوثی رہنما نے کہا کہ فلسطین اور لبنان کی طرح ایران کا بھی بھرپور دفاع کریں گے۔

  • آیت اللہ خامنہ ای کی ٹوئٹ وائرل ہوگئی

    آیت اللہ خامنہ ای کی ٹوئٹ وائرل ہوگئی

    ایران کی جانب سے دہشت گرد ریاست اسرائیل پر حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ٹوئٹ کی جو وائرل ہوگئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ رات ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا اور 400 بیلسٹک میزائل داغ دیئے۔

    ایرانی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 بیلسٹک میزائل اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے داغے، جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے اور افرا تفری کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر حملے کے بعد ٹوئٹ کی جو کہ وائرل ہوگئی۔ انہوں نے اے آئی کی مدد سے بنی میزائلوں کی تصویر پوسٹ کی اس پر ’نصر منَ اللہ و فتح قریب‘ تحریر ہے۔

    سپریم لیڈر کی جانب سے ٹوئٹ کئے جانے کے چند منٹ میں سیکڑوں بار اسے ری ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد غزہ اور لبنان میں شہریوں کی جانب سے خوب جشن منایا گیا۔

    اسرائیل پر ایران کی جانب سے میزائلوں کی بارش کے بعد لبنان کے دارالحکومت بیروت میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، غزہ میں بھی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔

  • اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ ہمارا فرض ہے، آیت اللہ خامنہ ای

    اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ ہمارا فرض ہے، آیت اللہ خامنہ ای

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی اسرائیل کے میزائل حملے میں شہادت پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس رہنماء اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ لینا ہمارا فرض ہے۔

    آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ صیہونیو ں نے یہ عمل کرکے ہمیں اسے سخت سزا دینے کے لئے بنیاد فراہم کردی ہے۔

    اس سے قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی اسرائیلی حملے پر شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لیں گے۔

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ بزدلانہ حملے کاحساب دینا پڑے گا، ایران اپنی علاقائی سالمیت اورعزت کا دفاع کریگا، دہشت گرد حملہ آور اپنے بزدلانہ اقدام پر پچھتاوا کریں گے۔

    حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں شہید کردیا گیا

    ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران قابل فخر ساتھی اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر افسردہ ہے، کل اسماعیل ہنیہ کیساتھ فتح کانشان بلند کیا آج انہیں کندھوں پر اٹھانا پڑ رہا ہے، ایران اور فلسطین کے درمیان رشتہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگا۔

  • ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا اہم بیان

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا اہم بیان

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا آئرلینڈ، اسپین اور ناروے کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے پر اہم بیان سامنے آگیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ دریا سے لے کر سمندر تک فلسطینی ریاست کے قیام کو تسلیم کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ جس طرح موسیٰ کی والدہ سے کیے گئے قدرت کے دو وعدے پورے ہوئے اسی طرح امریکا، برطانیہ، اسرائیل اور نیٹو جیسے بڑے گروپ کے خلاف چھوٹے گروپ فلسطین کی فتح کا قدرت کا وعدہ بھی ضرور پورا ہوگا۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے۔

    وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جوبائیڈن کا خیال ہے کہ ایک فلسطینی ریاست کو مذاکرات کے ذریعے حاصل کیا جانا چاہیے، نہ کہ یکطرفہ تسلیم کر کے۔

    سعودی وزیر خارجہ ایرانی صدر کی تدفین میں شرکت کیلئے ایران پہنچ گئے

    وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ صدر دو ریاستی حل کے پرزور حامی ہیں اور اپنے پورے کیریئر میں رہے ہیں ان کا خیال ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے نہ کہ یکطرفہ تسلیم کے ذریعے۔

  • آیت اللہ خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کو اہم پیغام دیدیا؟

    آیت اللہ خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کو اہم پیغام دیدیا؟

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر 13 اپریل کو کیے گئے جوابی حملے پر ایرانی پاسداران انقلاب سے اظہار تشکر کیا ہے۔

    ایرانی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حملے میں کتنے میزائل داغے اور کتنے ہدف پر لگے یہ بنیادی بات نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسرائیل پر حملے میں ایران نے طاقت کا مظاہرہ کیسے کیا۔

    ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہنا کہ ایرانی مسلح افواج مسلسل عسکری جدت جاری رکھیں اور دشمن کی چالوں کو سمجھیں۔

    واضح رہے کہ دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر یکم اپریل کو کیے گئے اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی وار کیا گیا تھا۔

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

    ایرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ 13 اپریل کے حملے میں ایران نے اسرائیل پر 300 سے زیادہ ڈرونز اور میزائل سے حملہ کیا تھا۔

  • فرانسیسی صدر امریکا سے ملا ہوا ہے، آیت اللہ خامنہ ای

    فرانسیسی صدر امریکا سے ملا ہوا ہے، آیت اللہ خامنہ ای

    تہران : ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سیّد علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ جو لوگ یہ سوچتے ہیں دشمن کےساتھ مذاکرات سے ہمارے مسائل حل ہوں گے وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے رہبراعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے فرانسیسی صدر عمانویل میکروں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ عمانویل ایک چال باز شخص ہے جو امریکا کے ساتھ ملی بھگت کے تحت کام کررہا ہے۔

    فرانسیسی صدرعمانویل میکرون نے کہا تھا کہ واشنگٹن اور تہران کے مابین بات چیت سے مسائل حل ہوجائیں مگر ان کے اس بیان کے رد عمل میں خامنہ ای نے کہا کہ فرانسیسی صدر سازشی ہیں یا امریکا سے ملے ہوئے ہیں۔

    ایرانی میڈیا نے رہبر خامنہ ای کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی دباؤ میں نہیں آئے گا اور نہ ہی امریکا کے ساتھ بات چیت سے مسائل حل ہوں گے۔

    خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اس کے ساتھ کسی بھی طرح کی بات چیت سے انکار کیا جائے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ایران امریکی دباؤ میں نہیں آئے گا۔ جو لوگ یہ سوچتے ہیں کہ دشمن کے ساتھ مذاکرات سے ہمارے مسائل حل ہوں گے وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔

    ایرانی سپریم لیڈر نے 17 ستمبر امریکا کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات کے امکان کو مسترد کردیا تھا۔

    خامنہ ای نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ایران میں تمام عہدیداروں کے درمیان اتفاق رائے ہے کہ کسی بھی سطح پر امریکا کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز ایران کی شہری دفاعی تنظیم کے سربراہ ، غلام رضا جلالی نے اعلان کیا کہ امریکا نے ایران کی تیل،بجلی اور دیگر تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کےخلاف سائبر جنگ مسلط کر رکھی ہے۔

  • امریکا سے مذاکرات نہیں کریں گے، آیت اللہ خامنہ ای کا دوٹوک جواب

    امریکا سے مذاکرات نہیں کریں گے، آیت اللہ خامنہ ای کا دوٹوک جواب

    تہران : آیت اللہ خامنہ ای نے ایران امریکا تناؤ سے متعلق کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں تاہم یورپی اور دیگر ممالک سے مذاکرات میں کوئی مسئلہ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سیّد علی خامنہ ای نے دوٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

    ایران کے سپریم لیڈر نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، یہ نقصان دہ ہوں گے، تاہم ایران کو یورپی اور دیگر ممالک سے مذاکرات میں کوئی مسئلہ نہیں۔

    آیت اللہ خامنہ ای نے یہ بھی واضح کیا کہ یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات میں بھی انقلاب کے مرکزی پہلوﺅں پر بات نہیں کی جائے گی کیونکہ انقلاب کے پہلووں پر مذاکرات کا مطلب دفاعی صلاحیتوں سے دستبرداری ہے اور ایران اپنی فوجی صلاحیتوں پر مذاکرات نہیں کرے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سے پہلے ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ امریکا پابندیاں اٹھالے اور دباﺅ نہ ڈالے تو بات ہوسکتی ہے۔

    مزید پڑھیں : جنگ ہوگی نہیں اور مذاکرات ہم نہیں کریں گے، سپریم لیڈر سیّد علی خامنہ ای

    اس سے قبل  ایرانی سپریم لیڈر سیّد علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان آمنا سامنا کسی فوجی مڈ بھیڑ کے بجائے دراصل عزم کا امتحان ہے۔

     سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کا ملک کے اعلیٰ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تناؤ کے باوجود تہران اور واشنگٹن کے درمیان جنگ نہیں ہو گی اور مذاکرات ہم نہیں کریں گے

  • آیت اللہ خامنہ ای کی سعودی سفارت خانے پرحملےکی مذمت

    آیت اللہ خامنہ ای کی سعودی سفارت خانے پرحملےکی مذمت

    تہران : ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں سعودی سفارت خانے پرحملےکی سخت مذمت کردی، انہوں نے کہا کہ سعودی سفارت خانے پرحملہ ایران اوراسلام پرحملہ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے تہران کے دورے کے اگلےہی روز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سعودی سفارت خانےپرحملے کی سخت مذمت کردی۔

    آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ تہران میں سعودی عرب سفارت خانے پر حملہ ایران اور اسلام پر حملہ ہے۔ ایران کے سپریم لیڈرکا کہناتھا کہ سفارت خانے پر حملے سے سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہی ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سفارتخانے پر حملہ برطانوی سفارتخانے پر حملے کی طرح غلط تھا۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں شیخ نمرسمیت چونتیس افراد کوپھانسی کے بعد مشعل افراد کی جانب سے تہران میں سعودی سفارت خانے پرحملہ کر کے اسے جلا دیا گیا تھا، جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے۔

  • جوہری معاہدے کے باوجود ایران کا امریکہ کے بارے میں موقف تبدیل نہیں ہوگا، آیت اللہ علی خامنہ ای

    جوہری معاہدے کے باوجود ایران کا امریکہ کے بارے میں موقف تبدیل نہیں ہوگا، آیت اللہ علی خامنہ ای

    تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے طے پانے والے جوہری معاہدے کے باوجود ایران کا امریکہ کے بارے میں مؤقف تبدیل نہیں ہوگا۔

    تہران میں اپنے خطاب میں خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ان کے ملک کے ابھی بھی امریکہ کے ساتھ واضح اختلافات قائم ہیں،خاص طور پر ان کی مشرقی وسطیٰ کے بارے میں جو پالیسی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایران شام، عراق، فلسطین، یمن اور بحرین میں محروم لوگوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

    خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے بعد بھی امریکہ کے حوالے سے ہماری پالیسی میں تبدیلی نہیں آئے گی۔