Tag: ayaz sadiq

  • وفاقی وزیر ایاز صادق کو وزارت قانون و انصاف کا قلمدان دے دیا گیا

    وفاقی وزیر ایاز صادق کو وزارت قانون و انصاف کا قلمدان دے دیا گیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ایاز صادق کو وزارت قانون و انصاف کا قلمدان دے دیا گیا، ایاز صادق کو اعظم نذیر تارڑ کی جگہ وزیر قانون بنایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ایاز صادق کو وزارت قانون و انصاف کا قلمدان دے دیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    ایاز صادق کے پاس وزارت اقتصادی امور کا قلمدان بھی رہے گا ، ایاز صادق کو اعظم نذیر تارڑ کی جگہ وزیر قانون بنایا گیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

    نذیرتارڑ نے صدر پاکستان کو اپنے ہاتھ سے لکھا استعفیٰ بھجوایا تھا ، جس میں کہا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر وفاقی وزیر کی ذمہ داریاں نبھانے سے قاصر ہوں، بعد ازاں صدر مملکت نے اعظم نذیر تارڑ کا استعفیٰ منظور کرلیا تھا۔

  • سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اپنے بیان  پر ڈٹ گئے

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اپنے بیان پر ڈٹ گئے

    اسلام آباد: سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اپنے موقف پر ڈٹ گئے اور کہا میں نے حکومت سےمتعلق جوبات کی وہ ٹھیک کی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دو بار الیکشن ہارے وہ ذاتیات ہر اترآئے ہیں ، میرے ساتھ ذاتی عناد کی وجہ سے لاہور میں مودی اور بھارتی پرچم کی تصاویر لگائی گئیں۔

    ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میں نے جوکہنا تھا کہہ دیا ، اپنے بیان کی وضاحت کرچکا ہوں، سینئر سیاستدان ہوں بار بار غدار کہا جائے گا تو کوئی کیا کرے گا، کبھی آپ کوغدار ،کبھی مودی کایارکہتےہیں کیا اس سے دل نہیں دکھےگا۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں نے حکومت سےمتعلق جوبات کی وہ ٹھیک کی، انکا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی بات آگے لیکر چلوں تو ملکی مفاد میں نہیں، وہ بات کریں جس میں مفاد ہے ،وہ نہ کریں جس سے کوئی اوربات ہوجائے۔

    مزید پڑھیں : میں اپنے مؤقف پر کھڑا ہوں ،میرے پاس بے شمار راز ہیں، ایاز صادق

    یاد رہےچند روز قبل ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے بات کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش سے پاکستان کو فائدہ نہیں ہوا، میں نےبیان میں حکومت کی بات کی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے مؤقف پرکھڑاہوں ، میرے پاس بے شماررازہیں، میں نے کوئی غیرذمےدارانہ بیان دیا ہے نہ دوں گا۔

    صحافی نے سوال کیا کہ ایازصادق صاحب آپ اپنےبیان پرمعذرت کریں گے، جس پر ایاز صادق نے جواب دیا کہ میں نےکوئی ایساکام کیا ہی نہیں کہ معذرت کروں۔

  • میں اپنے مؤقف پر کھڑا ہوں ،میرے پاس بے شمار راز ہیں، ایاز صادق

    میں اپنے مؤقف پر کھڑا ہوں ،میرے پاس بے شمار راز ہیں، ایاز صادق

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا کہنا ہے کہ میں اپنے مؤقف پرکھڑاہوں ،میرے پاس بے شمار رازہیں، میں نے کوئی غیرذمے دارانہ بیان نہیں دیا ہے نہ دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان سردارایازصادق کے پہنچے ، ملاقات میں ایازصادق کے بیان پر حکومتی وزرا اور ترجمانوں کےبیانات کی مذمت کی گئی، ملاقات میں راناثنااللہ اورخواجہ سعدرفیق موجود تھے جبکہ جےیوآئی وفدمیں مولانا اسعد محمود اور مولاناسمیع اللہ شامل تھے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ ہمارےمعاشرےمیں ہرطرح کی بات کرنےوالےہیں، کسی کومجھےغدار کہنےکاحق نہیں نہ ہی مجھے ایساحق حاصل ہے۔

    ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بھارت کوجیسےہمیشہ منہ توڑجواب دیا ویسے ہی دیا جائے گا، میرے بات کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش سے پاکستان کو فائدہ نہیں ہوا، بھارت میں ایک بیانیےکوتقویت دینےکی کوشش کی گئی، افواج پاکستان کومیرےبیان سےنتھی کرنا پاکستان کی خدمت نہیں تھی، میں نےبیان میں حکومت کی بات کی تھی۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ بھارتی میڈیاکی اسٹرٹیجی اپناتےہوئےاسےغلط اندازمیں پڑھاگیا، آپ نے جو لڑائی لڑنی ہے، وہ ضرورلڑیں ،اتفاق صرف پاکستان پرکریں گے، افواج پاکستان کواس لڑائی سے باہر رکھیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف بینرزلگنا پاکستان کی کوئی خدمت نہیں ہے، میں اپنے مؤقف پرکھڑاہوں ، میرے پاس بے شماررازہیں، میں نے کوئی غیرذمےدارانہ بیان دیا ہے نہ دوں گا۔

    ایاز صادق نے مزید کہا کہ بھارت کے معاملے پر ہم پوری پاکستانی ایک ہیں، اس چیزکومت ابھاریں ،ایک اور وفاقی وزیرکی بات نہیں کرنا چاہتا، اسے معاملے کو جتنا جلد ختم کردیں اتنا ہی بہترہوگا۔

    صحافی نے سوال کیا کہ ایازصادق صاحب آپ اپنےبیان پرمعذرت کریں گے، جس پر ایاز صادق نے جواب دیا کہ میں نےکوئی ایساکام کیا ہی نہیں کہ معذرت کروں۔

  • ‘بھارتی میڈیا نے میرے ابھی نندن سے متعلق بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا’

    ‘بھارتی میڈیا نے میرے ابھی نندن سے متعلق بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا’

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما ایازصادق کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے میرے ابھی نندن سے متعلق بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ایازصادق نے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں ابھی نندن سے متعلق بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا بھارتی میڈیا نے میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا اور میرے بیان کو تبدیل کرکے پیش کرنے کی کوشش کی۔

    ایازصادق کا کہنا تھا کہ ابھی نندن مٹھائی باٹنے نہیں بلکہ پاکستان پر حملہ کرنے آیا تھا، ابھی نندن کے جہاز کو گرانا پاکستان کی فتح تھی۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ پارلیمنٹری لیڈرز کی وزیراعظم سے ملاقات تھی مگر وزیرخارجہ کو بھیج دیا، حکومت کس سے ڈکٹیشن لے رہی تھی کیا دباؤ تھا، ہم سے شیئرکرنا مناسب نہ سمجھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وزیرخارجہ کے ذریعے پیغام بھیجاابھی نندن کوریلیزکررہےہیں، وزیراعظم نے کیوں اپوزیشن کا سامنا نہیں کیا یہ وہ خود جانتے ہیں، وزیراعظم کا یہ فیصلہ سراسر غلط تھا۔

    ایازصادق نے مزید کہا کہ نیشنل انٹرسٹ کیلئے سول لیڈرشپ کے فیصلے سے اپوزیشن متفق نہیں تھی ، ابھی نندن کو دینے کی کوئی جلدی نہیں تھی ذرا انتظار کرلیتے ، جو فیصلہ وزیراعظم نے کیا اس میں سول لیڈر شپ کمزور نظرآئی۔

    اپنے لیڈر کی کرپشن بچانےکیلئے ایازصادق کاجھوٹ بھارتی میڈیا نے پکڑ لیا، شہباز گل


    دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ایازصادق کس حد تک گر گئے ہیں انھیں شرم آنی چاہیے، یہ وہی ایازصادق ہیں جو دھاندلی سے جیت کر اسپیکر بنے بیٹھےرہے۔

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے بہت سارے ممبران نوازشریف کابیانیے کیساتھ نہیں ہیں، ایازصادق کیا پرائم منسٹر ہیں یا حکومت میں ہیں جو فیصلے کریں گے ، فیصلہ حکومت کا ہوتاہے،غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیے،شہبازگل

    انھوں نے مزید کہا ابھی نندن کو واپس بھیجنے سے متعلق فیصلہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے، اپنے لیڈر کی کرپشن بچانےکیلئے ایازصادق کاجھوٹ بھارتی میڈیا نے پکڑ لیا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ویراعظم عمران خان امن چاہتے تھے اس لئے یہ فیصلہ کیا ، حکومت نے مودی کی جنگ کی سوچ سے بچنے کیلئے یہ قدم اٹھایا ، اس شخص کی بیمار اور گھٹیا سوچ کا کیا جواب دوں، اپوزیشن جماعتوں کو کبھی بھی اس حد تک گرتے نہیں دیکھا، ایازصادق نے افسوسناک حرکت کی ان کا علاج کرنے کی ضرورت ہے۔

  • ن لیگ ملک کے لیے سیکورٹی رسک بن چکی ہے: شہباز گل

    ن لیگ ملک کے لیے سیکورٹی رسک بن چکی ہے: شہباز گل

    اسلام آباد: معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ ایاز صادق نے کل سیاسی مخالفت میں گھٹیا حرکت کی۔ مسلم لیگ ن ملک کے لیے سیکورٹی رسک بن چکی ہے۔ این آر او نہ ملنے پر مسلم لیگ ن نے اپنی اصلیت دکھا دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق نے کل سیاسی مخالفت میں گھٹیا حرکت کی۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ ان کی حرکت سے پورے پاکستان کو پتہ چل جانا چاہیئے کہ مسلم لیگ ن اپنی کرپشن کے ٹکے بچانے کے لیے سیکورٹی رسک بن چکی ہے۔ غداری اور کیا ہوتی ہے؟

    انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں آج کل غداری کے سرٹیفیکیٹ بٹ رہے ہیں، کیا ملکی سلامتی پر پہلے کبھی ایسے حملے ہوئے؟ یہ غداری ہے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ این آر او نہ ملنے پر جس طرح مسلم لیگ ن نے اپنی اصلیت دکھائی یہ اب سب کے سامنے ہے، سپاہی مقبول نے زبان کٹوا دی لیکن کچھ نہ کہا اور ایک یہ ہیں جن کی زبانیں رکتی نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ اپنے مفاد تک محب وطن ہیں ورنہ میر جعفر اور میر صادق ہیں، اللہ نے یہ سعادت بھی عمران خان کو دی کہ ان کے اصل چہرے عوام کے سامنے آئے۔

  • شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں کے بعد ایاز صادق بھی کورونا کا شکار

    شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں کے بعد ایاز صادق بھی کورونا کا شکار

    لاہور : سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے، جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر رہنما سردار ایاز صادق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا ہے جو مثبت آیا ہے، احباب سے دعا کی التماس کرتا ہوں، رپورٹ آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

    سردار ایاز صادق نے پیغام کا اختتام سورۃ انشراح کی آیت پر کیا گیا، بے شک مشکل کے بعد آسانی ہے۔

    یاد رہے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، طاہرہ اورنگزیب اور مریم اورنگزیب کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے اور تمام رہنماؤں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

    اس سے قبل وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت کئی اراکین اسمبلی میں کورونا ٹیسٹ کی تصدیق ہوئی تھی۔

  • ایاز صادق نے اسپیکر گاؤن کیسے پہنا، اسد قیصر نے تحقیقات کا حکم دے دیا

    ایاز صادق نے اسپیکر گاؤن کیسے پہنا، اسد قیصر نے تحقیقات کا حکم دے دیا

    لاہور: قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے پارلیمنٹ کے باہر ن لیگی اراکینِ پارلیمنٹ کی سجائی جانے والی اسمبلی میں سابق اسپیکر ایاز صادق کی اسپیکر گاؤن میں شرکت پر ایکشن لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے باہر گاؤن پہن کر احتجاجی اجلاس کی صدارت کی، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سیکریٹری قومی اسمبلی سے رپورٹ طلب کر لی۔

    [bs-quote quote=”گاؤن کس نے فراہم کیا، سابق اسپیکر کے قریبی افسران سے پوچھ گچھ شروع” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر نے اس بات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے کہ کس افسر نے اسپیکر کا گاؤن ایاز صادق کو فراہم کیا، بلا جواز اجلاس کے لیے اسپیکر کا گاؤن پہننا پارلیمانی روایات کی نفی ہے۔

    اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر کے قریبی افسران سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے، سیکریٹری ٹو اسپیکر سعید میتلا پر بھی انگلیاں اٹھ گئیں، سعید میتلا ایاز صادق کے دست راست سمجھے جاتے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  ن لیگی ارکان کی ہٹ دھرمی برقرار، قومی اسمبلی کے باہر اسمبلی سجا لی


    دوسری طرف قومی اسمبلی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے باہر اجلاس بلانا روایات کے منافی عمل ہے، شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کے باوجود اپوزیشن نے اجلاس بلایا۔

    ترجمان نے بتایا کہ اپوزیشن نے 7 اکتوبر کو اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرائی تھی، اسپیکر نے اپوزیشن کے مطالبے پر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے، آرٹیکل 54 کے تحت اسپیکر 14 دن میں اجلاس بلانے کا پابند ہے۔

    ترجمان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے 17 اکتوبر کو دن 11 بجے اجلاس طلب کر لیا ہے، ریکوزیشن کی میعاد ختم ہونے میں کئی دن باقی تھے، اجلاس سے ایک ہفتہ پہلے پروڈکشن آرڈر جاری کر کے نئی روایت قائم کی۔

  • ہیلی کاپٹر کا کرایہ پچپن کے بجائے پینسٹھ روپے دینے پر تیار ہوں، سردار ایاز صادق

    ہیلی کاپٹر کا کرایہ پچپن کے بجائے پینسٹھ روپے دینے پر تیار ہوں، سردار ایاز صادق

    لاہور : سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ہیلی کاپٹر سروس چلائیں وہ پچپن کے بجائے پینسٹھ روپے کرایہ دینے کے لئے تیار ہوں، لاہور آج بھی ن لیگ کا قلعہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ہیلی کاپٹر استعمال کے حوالے سے تحریک انصاف کی وضاحتیں سن کر سابق اسپیکر بھی طنز سے باز نہ آئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بغیر پروٹوکول کے دعوے دار اب حکومت ملنے پر ہیلی کاپٹر سے نیچے اترنے کا نام ہی نہیں لیتے۔ گاڑیوں کے قافلے میں اسپتال جائیں تو بچے پروٹوکول کی نذر ہو جاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں ہیلی کاپٹر کا کرایہ55کے بجائے پیسنٹھ روپے دینے کے لئے تیار ہوں، سردار ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے متحدہ اپوزیشن کے نام پر دھوکہ دیا۔ مشاورت کے بغیر ہی صدارتی امیدوار میدان میں اتار دیا۔

    شیخ رشید نے ریلوے افسران کے خلاف جیسی بات کی انہیں ویسا ہی جواب مل گیا۔ دریں اثناء سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ این اے131میں چودہ اکتوبر کو ضمنی الیکشن ہونے جارہا ہے۔ ن لیگی شیر کو ووٹ دے کر ثابت کریں گے کہ لاہور آج بھی ن لیگ کا قلعہ ہے۔

  • ریٹرننگ افسرغلام مرتضیٰ کوتبدیل کیاجائےورنہ انتخابی نتائج تسلیم نہیں کریں گے‘ ایاز صادق

    ریٹرننگ افسرغلام مرتضیٰ کوتبدیل کیاجائےورنہ انتخابی نتائج تسلیم نہیں کریں گے‘ ایاز صادق

    لاہور: سابق اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حلقہ این اے 129 کے ریٹرننگ افسر غلام مرتضیٰ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے قبل ازانتخابات دھاندلی کا الزام لگا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکرقومی اسمبلی نے الیکشن کمشنر کے نام خط لکھا ہے جس میں انہوں نے لاہور کے حلقہ این اے 129 کے ریٹرننگ افسر غلام مرتضیٰ کے خلاف شکایات درج کرائی ہیں۔

    سردار ایاز صادق کی جانب سے لکھے گئے خظ میں کہا گیا ہے کہ ان کے غیرملکی دوروں کی تفصیلات اور ترقیاتی کام سے متعلق غیرضروری سوالات کیے گئے جن کا کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سے تعلق نہ تھا۔

    الیکشن کمشنرکو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ علیم خان کے پیش ہونے پرریٹرننگ افسر نے کہا کہ آپ کیو آئے آپ جائیں اپنی مہم چلائیں آپ کے کاغذات منظور ہوچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے ذاتی طور پرکاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے بلایا گیا جبکہ علیم خان کو استثنیٰ دیا گیا پھر ہمارے احتجاج پرعلیم خان کو 19 جون کو بلایا گیا۔

    سابق اسپیکرقومی اسمبلی نے الیکشن کمیشنرسے مطالبہ کیا کہ ریٹرننگ افسر کو تبدیل کیا جائے وہ سیاسی مخالف علیم خان کو سپورٹ کررہے ہیں اور مکمل طور پرجانبدار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ریٹرننگ افسر غلام مرتضیٰ برقراررہے تو ان کی طرف سے اعلان کردہ انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نگراں وزیر اعظم کے لیے درخواست کے بعد ہی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دوں گا: ایاز صادق

    نگراں وزیر اعظم کے لیے درخواست کے بعد ہی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دوں گا: ایاز صادق

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کے لیے درخواست کے بعد ہی کمیٹی تشکیل دوں گا تاہم اب تک وزیر اعظم یا اپوزیشن لیڈر نے کمیٹی کے لیے درخواست نہیں دی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا، ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے کے 3 روز بعد پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل ہوتی ہے، کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے 4، 4 ارکان شامل ہوں گے۔

    صحافی کے سوال پر اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے ساتھ ہی اسپیکر چیمبر خالی کردوں گا، بطور اسپیکر ضروری فائل ورک گھر بیٹھ کر بھی کرسکتا ہوں۔


    ن لیگ حکومت کی رخصتی قریب، نگراں وزیراعظم کا نام فائنل نہ ہوسکا


    ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن کس حلقے سے لڑوں گا اس کا فیصلہ پارٹی کے ہاتھ میں ہے، پارٹی جو فیصلہ کرے گی وہ مجھے منظور ہوگا، نگراں وزیر اعظم کون ہوگا اس کا فیصلہ بھی جلد کر لیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ نگراں وزیر اعظم کے معاملے پر ن لیگ اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے۔ چوہدری نثار نے اپنے تازہ بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی حل کرے گی۔

    خیال رہے کہ ن لیگی حکومت کا آخری عشرہ ہے لیکن نگراں وزیراعظم کا انتخاب نہ ہوسکا ہے، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی چھ طویل ملاقاتوں کے بعد بھی نگران سیٹ اپ کے معاملے پر ڈیڈلاک برقرار ہے، دونوں نے ایک دوسرے کے تجویز کردہ نام مسترد کردیے ہیں جبکہ تحریک انصاف بھی پیپلزپارٹی کے ناموں کو مسترد کرچکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔