Tag: ayaz sadiq appeal reject

  • ایازصادق اب چلےجائیں گے، عمران خان کا دعویٰ

    ایازصادق اب چلےجائیں گے، عمران خان کا دعویٰ

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں اصل کھیل ریٹرننگ افسران نےکھیلاہے۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ این اے125کی تصویر سامنے آگئی ہے، ہمیں پتاچل گیا الیکشن کیسے فکس کیا گیا۔

    عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں اصل کھیل ریٹرننگ افسران نےکھیلا ہم نےفرانزک لیبارٹری سےووٹوں کی تصدیق کرائی ہے جس میں ریٹرننگ افسران کےدستخط جعلی نکلے۔

    انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات چاہتے ہیں،حکومت نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

    تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دعویٰ کیا ہے دھاندلی ثابت ہوگئی ہے ایاز صادق جلد چلے جائیں گے ،چیئرمین تحریک انصاف نے گلگت بلستان کی نگراں حکومت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

  • این اے118 :عدالت نے مزید 99 تھیلوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا حکم دیدیا

    این اے118 :عدالت نے مزید 99 تھیلوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا حکم دیدیا

    لاہور :الیکشن ٹریبونل میں حلقہ این اے ایک سو اٹھارہ دھاندلی کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے حلقے کے مزید ننانوے تھیلوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔

    مسلم لیگ ن کے ایم این اے ملک ریاض نے الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کی تھی ووٹوں کے ننانوے بیگ محکمہ خزانہ میں پڑے رہنے کی وجہ سے ان کی تاحال مکمل جانچ پڑتال نہیں ہوسکی لہذا حکم دیا جائے کہ ان تھیلوں کی بھی جانچ پرتال کی جائے جس پر عدالت نے کمیشن کو جانچ پڑتا ل مکمل کرکے سات جنوری کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

    این اے ایک سو اٹھارہ سے ن لیگ کے ملک ریاض نے کامیابی حاصل کی جس کے خلاف پی ٹی آئی کے حامد زمان نے درخواست دائر کی تھی۔

  • این اے122:  لاہورہائیکورٹ نے ایازصادق کی اپیل مسترد کردی

    این اے122: لاہورہائیکورٹ نے ایازصادق کی اپیل مسترد کردی

    لاہور: ہائیکورٹ نے این اے ایک سو بائیس پر ٹریبونل فیصلے کے خلاف قومی اسپیکر اسمبلی ایاز صادق کی درخواست مسترد کردی، تھیلے کھول کر ووٹوں کی جانچ پڑتال آج سے شروع ہوگی۔

    کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس اعجاز الحسن نے کی سردار ایازصادق کے وکیل نے دلائل دیئے کہ عمران خان کی الیکشن ٹریبونل میں دائر درخواست جعلی اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ تھی، جسکے خلاف مقدمہ بھی درج ہوچکا ہے۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹریبونل سے اس حوالے سے ان کے اعتراضات نہیں سنے، عمران خان کی شہادتیں مکمل ہونے کے بعد ٹریبونل نے فیصلہ سنا دیا جبکہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات موجود ہیں، اعتراضات کا فیصلہ کیے بغیر کیس کی سماعت نہیں کی جاسکتی۔

    عدالت نے سردار ایاز صادق کی جانب سے الیکشن ٹریبونل کے این اے ایک سو بائیس سے متعلق فیصلے اور ٹریبونل کے جج کاظم ملک کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیں۔

    ایاز صادق کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے، ایاز صادق کی اپیل مسترد ہونے کے بعد این اے ایک سوبائیس پر ووٹوں کی جانچ پڑتال آج سے شروع ہوگی۔