Tag: ayaz sadiq statement

  • ‘ریاست کو قانون کے مطابق  ایار کاذب کوسزا دینی ہو گی، ورنہ یہ کینسر اورپھیلے گا’

    ‘ریاست کو قانون کے مطابق ایار کاذب کوسزا دینی ہو گی، ورنہ یہ کینسر اورپھیلے گا’

    لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا ہے کہ پہلے ریاست کے خلاف زہر اگلنا پھر مُکرجانا ن لیگ کاوطیرہ ہے، ریاست کو قانون کے مطابق ایار کاذب کوسزا دینی ہو گی، ورنہ یہ کینسر اورپھیلے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے ایازصادق کےبیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا شرم نام کی کوئی چیزن لیگ کے قریب سے نہیں گزری، چورآقاؤں کی کرپشن بچانےکیلئےاس حدتک گِرناانتہائی شرم کی بات ہے۔

    ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بدنامی کاباعث بننےکےبعدبھی ڈھٹائی سےجھوٹ بول رہےہیں، پہلےریاست کےخلاف زہر اگلنا پھر مُکرجانا ن لیگ کاوطیرہ ہے، افسوس ایسےمفادپرست اورکم ظرف لوگ اس ملک پرمسلط رہےہیں، کاغذی شیراورجعلی انقلابی کرپشن کا حساب دیے بغیر بچ نہیں سکیں گے۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ہمیشہ کی طرح مولانافتنےاورشرکی حمایت کی کوشش کر رہےہیں، اس بارمعافی مان لی گئی تو اگلی باراس سے زیادہ  گری ہوئی باتیں کریں گے۔

    ان کو کہنا تھا کہ ریاست کوقانون کےمطابق عمل کرناہوگا، قانون کے مطابق ایار کاذب کوسزا دینی ہو گی، ورنہ یہ کینسر اورپھیلےگا۔

    یاد رہے مسلم لیگ ن کےرہنما ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میرے بات کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش سے پاکستان کو فائدہ نہیں ہوا، بھارتی میڈیاکی اسٹرٹیجی اپناتےہوئےاسےغلط اندازمیں پڑھاگیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف بینرزلگنا پاکستان کی کوئی خدمت نہیں ہے، میں اپنے مؤقف پرکھڑاہوں ، میرے پاس بے شماررازہیں، میں نے کوئی غیرذمےدارانہ بیان دیا ہے نہ دوں گا۔

  • ‘حالات جس طرف بھی جارہے ہیں وہ خوش آئند نہیں، کچھ بھی ہوسکتا ہے’

    ‘حالات جس طرف بھی جارہے ہیں وہ خوش آئند نہیں، کچھ بھی ہوسکتا ہے’

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایازصادق کے بیان پرپاکستان کےدشمن شادیانے بجارہے ہیں، حالات جس طرف بھی جارہے ہیں وہ خوش آئند نہیں، کچھ بھی ہوسکتا ہے، لیکن مارشل لانہیں لگے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی معاملات کے حوالے سے حالات ابتر ہوتے جارہے ہیں، سیاست کو ریاست پر اہمیت دی جارہی ہے ، انہوں نے6آرمی چیفس سےلڑائی کی، ترجمان پاک فوج کوکہناپڑافوج میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فوج ہی مشکل حالات کےباوجودجمہوریت کی ضمانت ہے، فوج کے خلاف جو کچھ کہا جارہا ہے، وہ غیرملکی ایجنڈا ہے، کوئی دسمبرکوئی جنوری کی بات کررہاہے، 31 دسمبرسے فروری تک بات واضح ہو جائےگی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نےاس ملک کوآگےلےکرچلناہے، سیاست سےلڑائی آپ کاحق ہے،ریاست سےلڑائی آپ کاحق نہیں، سیاست سے لڑائی کرنی ہے توعمران خان میدان میں ہیں، ریاست سے لڑائی کرنی ہے تو اس کے نتائج خطرناک ہوں گے، غیرملکی دباؤ کےساتھ ملک کے اندرخلفشارکی کوشش کی جارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایازصادق کے بیان پرپاکستان کےدشمن شادیانےبجارہے ہیں، سمجھ نہیں آئی کہ نوازشریف نے ایازصادق کوایک دم لانچ کیوں کیاہے؟ اس کی وجہ شاہدخاقان عباسی کی مذاکرات کی بات بھی ہوسکتی ہے، پیپلزپارٹی نے پھربھی سوچ سمجھ کربیان دیےہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کے پاس مدرسے ہیں سیٹیں 9ہیں، ملکی سطح پران کی سیاست بڑی جماعتوں کی مرہون منت ہے، 6 فیصد نمائندگی سے صرف خلفشار کی کوشش کی جاسکتی ہے، سیاست جس دوراہے پر ہے، اس کےنتائج کچھ بھی ہوسکتےہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ 31دسمبرسے20فروری تک بہتری ہوجائےگی اور صورتحال فیصلہ کن ہوجائے گی ، ملک مارشل لا کی طرف جارہا ہے نہ عمران خان اسمبلیاں توڑ رہا ہے بلکہ عمران خان تمام کرائسز سےسرخرو ہوکرنکلیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کےاداروں کےحوصلےکی داددینی چاہیے، ملکی اداروں کوبیرونی طورپربھی خدشات کی فکرہوتی ہے، پاکستان کاجوان اورجنرل دونوں عظیم اورجمہوریت کی ضمانت ہیں، مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہونے چاہییں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نےآئی ایس پی آرکےبیان کودہرایاہے، آئی ایس پی آرنےکہاایازصادق کےبیان سےفوج میں غم وغصہ ہے، سیاست دانوں کوعقل کے ناخن لینے چاہییں، حالات جس طرف بھی جارہے ہیں وہ خوش آئند نہیں، کچھ بھی ہوسکتا ہے لیکن مارشل لانہیں لگے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی فوج کےبارےمیں اتنی گھٹیازبان استعمال نہیں کرسکتا، بعض اوقات وقت سے پہلے بات کردیتا ہوں،جس کی سزا بھی ملتی ہے، نواز لیگ کےوہ لوگ ہیں جو خود کو چیمپئن ظاہرکررہےہیں، یہ لوگ نوازشریف اورمریم نوازکے اشارے پر بات کر رہے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ہمارےسیاست دان گھٹیابات نہ کریں ،بڑے پن کاثبوت دیں، ساری ن لیگ نہیں بول رہی، کچھ لوگ ہیں جن کے ذریعے کہا جارہا ہے،ایازصادق کو2سال میں نےبولتےنہیں سنا، نوازشریف کی آشیرباد کے بغیر ایاز صادق ایسا بیان نہیں دے سکتے۔

  • ‘ایاز صادق کو نہ اپنی عزت کا احساس ہے نہ ملک کی عزت کا’

    ‘ایاز صادق کو نہ اپنی عزت کا احساس ہے نہ ملک کی عزت کا’

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم نے بھارت کو گھس کرمارا اورایازصادق نےکہا کہ ہماری ٹانگیں کانپ رہی تھیں ، کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے، ایاز صادق کو نہ اپنی عزت کا احساس ہے نہ ملک کی عزت کا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ان کی طرح اسپیکرکااحترام بھی لازم ہے ، کچھ لوگ ایوان میں آتےہیں لیکن اسپیکرسےمتعلق پتہ نہیں ہوتا۔

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک غیرآئینی نہیں ہے،احتجاج ان کاحق ہے، پی ڈی ایم کاحق ہےکہ وہ عوام کومہنگائی اوردوائیں مہنگا ہونے کا بتائیں، بتائیں چینی اورآٹےکی قیمتوں میں کمی کیسےکی جاسکتی ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کےتین جلسوں میں تین الگ الگ بیانیےسامنےآئے، اگرکیس کلیئرکردیں تو سارے مسائل ختم ہوجائیں گے، اختلاف کیجیے پی ٹی آئی اورحکومت پرتنقیدکیجیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شاہینوں نے ہندوستان کےاندر گھس کر پٹائی کی، بھارتی قیادت پٹائی پر شرمندہ ہےاور یہ کہتے ہیں ہماری ٹانگیں کانپ رہی تھی، کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پلوامہ واقعے کے بعد پاکستان نے بھارتی اقدامات پربھرپور جواب دیا اپوزیشن سے کہوں گا، اپنی اداؤں پر ذرا غور کریں، اختلاف رائے حق ہے مگر ریاست پر تنقید نہیں ہونی چاہیے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یقین ہے آپ محبت وطن ہیں مگر کئی بار نادانی میں غلطیاں ہوجاتی ہیں، آپ جنوری تو کیا آپ جنوری 2028تک بھی عمران خان کو نہیں بھیج سکتے ، آپ ہمارے ساتھ بیٹھیں معیشت اور الیکٹورل ریفارمز پر بات کریں۔

    انھوں نے مزید کہا اس طرح حکومتیں بدلنے کی باتیں کی جارہی ہیں تو ہمیں جنگل کاقانون نہیں بنانا،سابق اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے غیرذمہ دارانہ بیان کی توقع نہ تھی، ان کو نہ اپنی عزت کا احساس ہے نہ ملک کی عزت کا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہمارےساتھ بیٹھےہم بیٹھیں گے، ہم کھلےدل سےآپ کی اورآپ ہماری باتیں سنیں، ایاز صادق اورمحمود اچکزئی کےبیانات نامناسب ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ملک حکمت عملی پر چلتے ہیں خواہشوں پر نہیں ، سیاسی نعرے لگانے سے معاملات حل نہیں ہوتے، عمران خان کو یہ شکست نہیں دے سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی سیاست پر نظر ثانی کرے، اختلافات کو بیٹھ کر حل کریں بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، عمران خان بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

    نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ 15جنوری ابھی دورہےنوازشریف جلدپاکستان واپس آئیں گے، برطانوی ہوم آفس میں نوازشریف سےمتعلق کارروائی شروع ہوگئی ، میرانہیں خیال نوازشریف کو لانے کیلئے وزیراعظم کو لندن جانا پڑے ، برطانیہ کی حکومت خود ہی نوازشریف کوپاکستان بھیج دےگی۔

  • ‘ایاز صادق نے ابھی نندن کے معاملے پر سیاق وسباق سے ہٹ کر بات کی’

    ‘ایاز صادق نے ابھی نندن کے معاملے پر سیاق وسباق سے ہٹ کر بات کی’

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایاز صادق نے ابھی نندن کے معاملے پر سیاق وسباق سے ہٹ کر بات کی، اپنے مفاد کی خاطر اپوزیشن پاکستان کے مفاد کو نشانہ نہ بنائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں سیاق وسباق سے ہٹ کر بات کی، ابھی نندن کے معاملے پر ہم نے پوری پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا پاکستان کے مفاد میں نہیں ، اس وقت کی رپورٹ کے مطابق خطرات موجود تھے، ایازصادق نے قومی اسمبلی میں غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی۔

    ن لیگ کی جانب سے بہت ہی غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی گئی، یہ لوگ قوم کو ابھی نندن اور کلبھوشن کے معاملے پر گمراہ کررہے ہیں، اپنے مفاد کی خاطر اپوزیشن پاکستان کے مفاد کو نشانہ نہ بنائے۔

    ہم نے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں لیا ،ہمارافیصلہ درست تھا، بھارت پاکستان کودوبارہ آئی سی جے لے جانا چاہتا ہے۔

    خیال رہے مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی نندن کو گھٹنے ٹیک کر واپس کیا گیا، شاہ محمود قریشی نے کہاتھا بھارت پاکستان پر حملہ کرنے والا ہے، بھارت نے کوئی حملہ نہیں کیا۔

    ایاز صادق کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کے لئے آرڈیننس ہم نہیں لائے ، ابھی نندن کے وقت اہم اجلاس میں عمران خان نہ آئے، شاہ محمود نےکہاابھی نندن کوجانےدیں ورنہ بھارت رات 9 بجے حملہ کردے گا۔