Tag: ayaz sadiq

  • دہشت گردی کیخلاف جنگ پاکستان ہی جیتے گا، ایاز صادق

    دہشت گردی کیخلاف جنگ پاکستان ہی جیتے گا، ایاز صادق

    اسلام آباد : قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو بھر پور کامیاب ملی ہے اور یہ جنگ پاکستان ہی جیتے گا۔

    اسلام آباد میں پاکستان فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن کے سالانہ چیریٹی بازار کا افتتاح کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، اراکین اسمبلی اور عوام پیرس حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اوردکھ کی اس گھڑی میں فرانس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے اظہار افسوس کے لیے فرانس کے اسپیکر کو خط بھی لکھا ہے۔ پشاور سے پیرس تک ایک ہی انتہا پسندانہ مائنڈ سیٹ ہے جو انسانیت کا دشمن ہے۔

    پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساٹھ ہزار سے زائد جانیں قر بان کر چکا ہے تاہم پاکستان یہ جنگ ضرور جیتے گا۔

    تقریب سے خطاب میں سیکر ٹری خارجہ امور اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پیرس حملوں پر ایک منٹ خاموشی اختیار کرنا متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔

    بین الاقوامی برادری کو فرانس کے ساتھ لبنا ن اور پاکستان کو بھی یاد رکھنا چاہیئے جو سالہا سال سے دہشت گردی کی جنگ میں متاثر ہو رہے ہیں۔

    اسپیکر ایاز صادق نے مختلف ممالک کی جانب سے لگائے جانے والے سٹالز کا معائنہ بکیا جہاں ان کو تحائف بھی پیش کیئے گئے۔

    تقریب میں پچاس سے زائد ممالک کی سفارتی کمیونٹی نے شر کت کی اور متعدد ممالک کی جانب سے
    ثقافتی طائفوں نے روایتی رقص بھی پیش کئے۔

  • ایازصادق فراڈ سےالیکشن جیتےہیں، ڈی سیٹ کریں گے، علیم خان

    ایازصادق فراڈ سےالیکشن جیتےہیں، ڈی سیٹ کریں گے، علیم خان

    لاہور : پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایازصادق فراڈسےالیکشن جیتےہیں،ڈی سیٹ کرکےپھرالیکشن لڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو دوبارہ اپنی نشست کھونا پڑے گی۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام ” الیونتھ آور“ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق2013میں دھاندلی سے کامیاب ہوئے اور اب فراڈ سے کامیاب ہوئے ہیں۔ اگراب میں ان کا فراڈ ثابت نہ کرسکا تو معافی مانگوں گا اور ایاز صادق کے گھر جاکر انہیں مبارکباد دوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ حلقہ122میں 26ہزار ووٹوں کو دوسرے حلقوں سے منتقل کیا گیا جبکہ حلقے سے ساڑھے چار ہزار افراد کے ووٹ نکال دیئے گئے اور صرف812افراد کے فارم ملے ہیں جنہوں نے اپنا ووٹ منتقل کرنے کیلئے درخواست دی باقی30ہزار ووٹ جعلی طریقے سے ڈالے گئے ہیں۔

    ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا اس وقت ہمارے پاس دو ہزار افراد کے حلف نامے آچکے ہیں بہت جلد الیکشن کمیشن جائینگے۔میرے پاس60دن کا وقت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں ایاز صادق سے20 ہزار ووٹوں سے جیتا ہوں مجھے فراڈ کرکے الیکشن ہرایا گیا

  • شیریں مزاری کی بیٹی نے ایاز صادق کو حقیقی اسپیکرقراردے دیا

    شیریں مزاری کی بیٹی نے ایاز صادق کو حقیقی اسپیکرقراردے دیا

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری کی صاحبزادی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے حق میں ٹویٹ کردیا۔

    شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان حاضر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ سردار ایازصادق قومی اسمبلی کے حقیقی اسپیکرہیں۔

    انہوں نے اپنے ٹویٹ میں ایاز صادق کو قومی اسمبلی میں واپسی اوراسپیکرمنتخب ہونے پر مبارک باد بھی دی۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کی سوشل میڈیا پربدزبانی کے سبب درست وقت پر پارٹی چھوڑدی۔

    ایمان حاضرنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ کہ میں مسلم لیگ ن پر بھی تنقید کی ہے لیکن کبھی گالیاں نہیں سننا پڑیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے ٹویٹ کی بنا پران کی والدہ اور پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

  • سردار ایاز صادق 268 ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب

    سردار ایاز صادق 268 ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب میں نواز لیگ کے سردار ایاز صادق 268 ووٹ لے کر اسپیکر منتخب ہو گئے، ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار شفقت محمود نے 31 ووٹ حاصل کئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے بیسویں اسپیکرکاانتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا گیا۔

    مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق اور پی ٹی آئی کے شفقت محمود کے درمیان مقابلہ ہوا، قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کامیاب ہونے والے سردار ایاز صادق سے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے کا حلف لیا۔

    اناسی روزبعدایک بار پھر مسلم لیگ ن کے نومنتخب رکن اسمبلی سردارایازصادق ایوان زیریں کے نظم و نسق کیلئےچن لئے گئے ن لیگ کےامیدوار ایازصادق کولیگی ارکان سمیت مزید دوسواڑسٹھ نمائندوں نے ووٹ دیا۔

    جبکہ مد مقابل تحریک انصاف کے امیدوارشفقت محمودایوان کے صرف اکتیس امیدواروں کا اعتماد حاصل کرسکے۔

    ہم سب مل کر آئین اور جموریت کا دفاع کریں گے۔اسپیکر ایاز صادق

    بعد ازاں نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نےقومی اسمبلی کا نظم و نسق سنبھالنے کے بعدایوان سے خطاب میں کہا کہ میں کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے دوبارہ عزت بخشی۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی سیمت تمام جماعتوں کا حمایت کرنے پر شکر گزار ہوں، اور پی ٹی آئی اراکین کا اپنے ضمیر کے فیصلے کے مطابق ووٹ دینے پر بھی ان کا شکر گزار ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ کسی سے کوئی شکوہ نہیں سب دوست ہیں مل کر کام کریں گے ، ایک ہی اسمبلی سے 2 بار منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا دوتہائی ووٹ ملنا ایوان کے اعتماد کا مظہر ہے،

    آل پارٹیز کانفرنس پارلیمنٹ کا متبادل نہیں ہو سکتی، شفقت محمود

    پی ٹی آئی کے امیدوار شفقت محمود نےایازصادق کو منصب سبنھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلی اسپیکر کا منصب سیاست سے بالا تر ہوتا ہے۔

    آل پارٹیز کانفرنس پارلیمنٹ کا متبادل نہیں ہو سکتی، پارلیمنٹ آئین میں سب سے اونچا ادارہ ہے، انہوں نے اسپیکر کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ کیا ہم نے اسمبلی میں بیٹھ کر گزشتہ ڈھائی سالوں میں جو کام کیا کیا وہ صحیح تھا؟

    انہوں نے کہاکہ بہت سارے مسائل ہم نے ہاؤس میں ڈسکس ہی نہیں کئے، نیشنل ایکشن پلان پارلیمنٹ میں بننا چاہیئے تھا،کیا ایل این جی کے معاملے پر اسمبلی میں بات کی گئی؟

    پوائنٹ آف آرڈر کو بہت پیچھے دھکیل دیا گیا، کئی اہم اشوز پر بات ہی نہیں کی گئی، فوجی عدالتوں کا معاملہ بھی زیر بحث آنا چاہیئے تھا۔

    انہوں نے سوال کیا کہ کیا ایم این اے صرف اپنے حلقے کا سیاستدان ہوتا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس پارلیمنٹ کا متبادل نہیں ہو سکتی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی امید کرتی ہے کہ آپ سب کیلئے متوازن کردار ادا کریں گے کیونکہ پارلیمینٹ کو فعال بنانا بہت بڑا چیلنج ہے۔

    ایاز صادق کی کامیابی پارلیمانی جمہوریت کی فتح ہے، سید خورشید شاہ

    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے بھی اسیکر ایاز صادق کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایازصادق کا دوبارہ اسپیکر منتخب ہونا پارلیمانی جمہوریت کی فتح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کی بقاء اور سلامتی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آج کا دن تاریخی ہے،پی ٹی آئی کے امیدوار شفقت محمود کی بھی کامیابی ہے کہ انہوں نے انتخاب میں حصہ لیا اور باعزت طریقے سے اپنی شکست کو تسلیم کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ریفارمز کی بھی بہت بڑی اہمیت ہے اس پر جلد ازجلد کام کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ آگے حکومت پر سخت تنقید ہوگی، اسپیکر کیلئے کٹھن وقت ہوگا، کیونکہ حکومت نے اب تک کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دیا۔

    متحدہ اور اسپیکر ایاز صادق کی کیفیت ملتی جلتی ہے، ڈاکٹرفاروق ستار

    ایم کیو ایم کے رکن ڈاکٹرفاروق ستار نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو مبارکباد دی ،انہوں نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر ایاز صادق اور متحدہ کی کیفیت بہت حد تک ملتی جلتی ہے۔

    ان کو جب اسمبلی سے رخصت کیا گیا تو اس کے بعد ہم بھی چلے گئے تھے، اور آج جب وہ آئے ہیں تو ہم بھی اسمبلی میں موجود ہیں.

    انہوں نے بتایا کہ قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے ایم کیو ایم کے رکن عبدالرشید گوڈیل بھی روبصحت ہیں.

    انہوں نے ایاز صادق کو اپنی جماعت کی جانب سے مبارکباد دی۔ ڈاکٹرفاروق ستار کا کہناتھا کہ آج نو نومبر کے دن ہمیں سوچنا ہے کہ یہ قائداعظم اور علاامہ اقبال کا پاکستان ہے یا نہیں۔

     

  • تحریک انصاف سیاسی جسم میں اوجڑی کی مانند ہے، مولانا فضل الرحمان

    تحریک انصاف سیاسی جسم میں اوجڑی کی مانند ہے، مولانا فضل الرحمان

    اسلام آباد : مولانا فضل الرحمان نےاسپیکرقومی اسمبلی کیلئےن لیگی امیدوارایاز صادق کی حمایت کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےتحریک انصاف کو سیاسی جسم میں اوجڑی کی مانند قراردےدیا۔

    مولانا فضل الرحمان نے اپنی رہائش گاہ پر ایاز صادق سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں قومی اسمبلی کے اسپیکرکی حمایت کااعلان کرتے ہوئے تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی سیاست میں تنہا اس اوجڑی کی مانند ہے جس کی کوئی اہمیت نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دھرنے اور بچکانہ سیاست سے ملکی معیشت کو کافی نقصان پہنچ چکا ہے، بلدیاتی انتخابات میں عوام نے تحریک انصاف پر عدم اعتماد کا اظہار کیاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی ایف سردار ایاز صادق کو ہی ووٹ دےگی، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی سیاست میں تنہا ہے دھرنے اور بچگانہ سیاست سےملکی معیشت کونقصان پہنچا بلدیاتی انتخابات میں عوام نےپی ٹی آئی کو مستردکیا۔

  • اسپیکر کا انتخاب:  ایاز صادق نے ووٹوں کیلئے توڑ جوڑ شروع کردی

    اسپیکر کا انتخاب: ایاز صادق نے ووٹوں کیلئے توڑ جوڑ شروع کردی

    اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے ن لیگ کے نامزد امیدوارایاز صادق نے ووٹوں کیلئے توڑ جوڑ شروع کردی ہے۔

    ایاز صادق نے پارلیمنٹ لاجز میں فاٹا کے وفد سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے فاٹا کےاراکین سے حمایت کی درخواست کی ہے ۔

    جواب میں فاٹا کےاراکین نے حمایت کے لئے شرائط پیش کردی ہیں ۔ اراکین نے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا کے عوام کودیگرشہریوں کی طرح حقوق دیئے جائیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کےعوام سولہ دسمبر کوپارلیمنٹ کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم نواز شریف لانگ مارچ سےقبل فاٹا کےعوام کےحقوق کیلئےاعلان کریں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم فوری طور پر اعلان کریں گے تو ہم لانگ مارچ ملتوی کرینگے اور اس کے بعد ایاز صادق کی حمایت بھی کریں گے۔

  • ایاز صادق سمیت قومی اسمبلی کے چار اراکین نے حلف اٹھا لیا

    ایاز صادق سمیت قومی اسمبلی کے چار اراکین نے حلف اٹھا لیا

    اسلام آیاد : سردار ایاز صادق سمیت تین نو منتخب ارکان قومی اسمبلی نے حلف اٹھالیا، استعفوں کی واپسی کے بعد ایم کیو ایم ارکان اسمبلی بھی ایوان میں آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قائم مقام اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں ضمنی انتخابات میں کامیاب تین نو منتخب ارکان قومی اسمبلی نے حلف اٹھایا،چاروں اراکین نے اردو زبان میں حلف لیا۔

    حلف اٹھانے والوں میں سردار ایاز صادق، ریاض الحق جج، ڈاکٹر شازیہ سومرو اور بابر نواز شامل ہیں۔ اس موقع پر اسمبلی میں موجود تمام اراکین نے ان کو مبارکباد پیش کی۔

    قومی اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب پیر کو ہوگا۔ جس کیلئے سردار ایاز صادق مظبوط امیدوار ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسپیکر شپ کیلئے شفقت محمودکونامزدکردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے صرف ایاز صادق کی حمایت کریں گے، ن لیگ کا کوئی اور امیدوار قابل قبول نہیں،

     

  • ایاز صادق دوبارہ اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے، ماروی میمن

    ایاز صادق دوبارہ اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے، ماروی میمن

    لاہور : بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کا معاملہ بار بار سر اٹھاتا ہے لیکن یہ ڈیم کبھی نہیں بنے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے فاؤنٹین ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ماروی میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان بلا وجہ دھاندلی سے چمٹے ہوئے ہیں،۔

    ایاز صادق حلقہ این اے 122 میں کامیاب ہوئے ، دوبارہ وہی اسپیکر بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اصل جشن اس روز ہوگا جب ایاز صادق دوبارہ اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کم ووٹوں سے جیتے یا زیادہ سے، جیت مسلم لیگ ن کی ہی ہوئی ہے، صوبائی اسمبلی کی نشست ہارنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہمارے لئے اہم قومی اسمبلی کی سیٹ تھی۔

    ماروی میمن نے کہا کہ اب ان کا پرویز مشرف سے کوئی رابطہ نہیں، کالا باغ ڈیم کا معاملہ بار بار سر اٹھاتا ہے لیکن یہ ڈیم کبھی نہیں بنے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے تعلقات مجبوری نہیں، ایک اچھے پڑوسی کی طرح رہنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے لیکن امید ہے یہ برا وقت جلد ختم ہو گا۔ ان کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ سے بھارت کو اہم پیغام جائے گا۔

  • این اے122کے ضمنی الیکشن پربھی تحریک انصاف نے سوالات اٹھادئیے

    این اے122کے ضمنی الیکشن پربھی تحریک انصاف نے سوالات اٹھادئیے

    لاہور: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے این اے ایک سو بائیس کی ووٹر لسٹوں کا ریکارڈ مانگ لیا، چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ اگر گڑبڑ ہوئی تو ایسا احتجاج کرینگے کہ حکومت کا چلنا مشکل ہو جائے گا۔

    عام انتخابات کے بعد این اے ایک سو بائیس کے ضمنی الیکشن پر بھی تحریک انصاف نے سوالات اٹھادئیے، پی ٹی آئی نے نتائج کے بعد ہی اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    چوہدری سرور تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری سرور نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا،جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن سے دو ہزار تیرہ اور دوہزار پندرہ کی ووٹرز لسٹیں مانگ لی ہیں۔

    چوہدری سرور کہتے ہیں اگر ووٹر لسٹوں کے موازنے میں گڑبڑ ہوئی تو ایسا احتجاج کرینگے کہ حکومت کا چلنا مشکل ہو جائے گا۔

    لاہور معرکے میں شکست کے فوراً بعد عمران خان نے بھی اپنے ردعمل میں ووٹرز فہرستوں میں گڑ بڑ کا معاملہ اٹھا دیا۔

    کپتان کے ٹوئٹ کے بعد پی ٹی آئی نے اس معاملے کو الیکشن کمیشن کے خلاف استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا،تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی،جسے ریٹرنگ افسر نے یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ پی ٹی آئی امیدوار الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان نے حلقہ این اے 122 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے ریٹرننگ افسر کو درخواست دے دی ۔

    عبدالعلیم خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے منظم طریقے سے ان کے ووٹ ضائع کروائے اور سردار ایاز صادق کو جتوایا گیا، علیم خان کے مطابق نادرا کی ووٹر لسٹوں اور پریزائیڈنگ افسران کو دی گئی لسٹوں میں فرق ہے جس کی وجہ سے تحریک انصاف کے ووٹر ووٹ نہیں ڈال سکے ۔

    حلقہ این اے 122 کے ووٹروں کو دوسرے حلقوں میں منتقل کیا گیا تاکہ وہ ووٹ نہ ڈال سکیں جبکہ جان بوجھ کران کے ووٹ مسترد کر کے ایاز صادق کو فائدہ پہنچایا گیا ۔

    علیم خان کے مطابق ان بے ضابطگیوں کی وجہ سے سردار ایاز صادق معمولی فرق سے جیت گئے لہذا ریٹرننگ افسر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیں تاکہ اصل صورتحال سامنے آسکے ۔

  • این اے 122: انتخابی نتائج کالعدم اور ایازصادق کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

    این اے 122: انتخابی نتائج کالعدم اور ایازصادق کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بائیس کے ضمنی انتخابات کے نتائج اور ن لیگ کے امیدوار سردار ایاز صادق کی نااہلی کے لئے الیکشن ٹربیونل میں ایک مرتبہ پھر درخواست دائر کردی گئی۔

    انتخابی عذرداری اسی حلقہ سے عوامی تحریک کے ناکام امیدوار اشتیاق چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ ن لیگ نے اپنے امیدوار سردار ایاز صادق کو جتوانے کےلئے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا۔

    این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں بھی متعدد بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں اور ووٹر لسٹیں تبدیل کرنے کے ساتھ ایسے غیر قانونی اقدامات کئےگئے جن کی وجہ سےنتائج پر اثر پڑا۔

    وفاقی وزراء نے کھلم کھلا دھاندلی کرتے ہوئے ووٹرز کو طرح طرح کے لالچ دئیے.انتخابات کے روز ووٹرز لسٹیں تبدیل کر کے تکنیکی دھاندلی کی گئی۔

    بعض پولنگ اسٹیشنز پر اپنے پولنگ ایجنٹس کو تاخیر سے پہنچایا، جس سے پولنگ کا عمل بروقت شروع نہ ہو سکا اور سینکڑوں ووٹرز ووٹ کا حق استعمال کئے بغیر گھروں کو واپس چلے گئے۔

    اس انتخابی دھاندلی کرنے پر انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے جبکہ سردار ایاز صادق کو بھی نااہل قرار دیا جائے۔