Tag: Ayaz samoo

  • شادی اس سے کروں گی جو میرے لیول کا ہوگا ، ماہا حسن

    شادی اس سے کروں گی جو میرے لیول کا ہوگا ، ماہا حسن

    کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ ماہا حسن کا کہنا ہے کہ شادی اس لڑکے سے کروں گی جو میرے لیول کا ہوگا۔

    اے آر وائی زندگی کے پروگرام دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں میں اداکارہ ماہا حسن نے خصوصی شرکت کی اور اپنے کیرئیر کی جدوجہد اور ذاتی زندگی سے متعلق کُھل کر گفتگو کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ ’نند‘ میں فروا کا کردار لوگوں نے بہت پسند کیا لیکن ایسا نہیں کہ لمبے عرصے تک وہ کردار کرنے کے بعد میرے اندر رچ بس گیا اس کے بعد میں نے اگلے ڈرامے میں فروا سے بالکل مختلف کردار ادا کیا تھا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے عشقیہ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی ماہا حسن نے بتایا کہ آج کل میں لکھ بھی رہی ہوں اور موسیقی پر بھی کام جاری ہے۔

    ARY Digital

    اپنی شادی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ماہا کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں میرے پاس سب کچھ ہے لیکن جس لڑکے سے شادی ہو کم از کم اتنا تو ہو کہ وہ میرے لیول کا ہو، سمجھدار ہو اپنا خیال رکھنا جانتا ہو تو اس سے شادی کرنے کا سوچا جا سکتا ہے۔

  • ایاز سموں کی ساس انہیں کیا کہتی ہیں؟ سب بے ساختہ ہنس پڑے

    ایاز سموں کی ساس انہیں کیا کہتی ہیں؟ سب بے ساختہ ہنس پڑے

    پاکستان شوبز کے معروف اداکار اور ٹی وی میزبان ایاز سموں نے اپنی ساس کے ایک جملے کا ذکر کرکے سب کو  ہنسنے پر مجبور کردیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘میں اداکار ایاز سموں نے ساس اور داماد کے رشتے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    پروگرام کی میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا اور میری ساس کا رشتہ بہت مزے کا ہے کیونکہ ان کے رویے سے کبھی ساسوں والی فیلنگز ہی نہیں آئی۔

    ایاز نے بتایا کہ میری ساس کہتی ہیں کہ ’یہ داماد نہیں بہنوئی ہے میرا‘ یہ سن کر سب بے ساختہ ہنس پڑے، انہوں نے کہا کہ سسرال میں مستی مذاق بھی بہت چلتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ داماد ایسے ہوتے ہیں جو سسرال میں بلاوجہ اپنی اکڑ دکھاتے ہیں یہ کسی طرح بھی درست نہیں کیونکہ اگر کسی نے آپ کو اپنی بیٹی دی ہے تو وہ بھی آپ کے والدین کی طرح ہی ہوتے ہیں۔