Tag: Ayaz Soomro

  • پیپلزپارٹی رہنما ایاز سومرو کو سپرد خاک کردیا گیا

    پیپلزپارٹی رہنما ایاز سومرو کو سپرد خاک کردیا گیا

    شہداد کوٹ: سابق وزیر قانون، پیپلزپارٹی کے رہنما ایاز سومرو کو ان کے آبائی گاؤں شہداد کوٹ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر قانون اور پیپلزپااٹی کے رہنما ایاز سومرو کی نماز جنازہ لاڑکانہ بے نظیر بھٹو شہید اسٹیڈیم میں ادا کرنے کے بعد ان کے آبائی گاؤں شہداد کوٹ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    ایاز سومرو کی نماز جنازہ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال سمیت پی پی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی کے ایم این اے ایازسومروانتقال کرگئے

    واضح رہے کہ ایاز سومرو دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور نیویارک میں زیر علاج تھے، ان کی عمر 59 برس تھی، وہ علاج کے غرض سے 20 روز قبل ہی امریکا گئے تھے۔

    پیپلزپارٹی رہنما ایاز سومرو حلقہ این اے 204 لاڑکانہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، مرحوم ایاز سومرو رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر قانون بھی رہے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کا ایاز سومرو کے انتقال پر کہنا تھا کہ وہ پاکستان پیپلزپارٹی کا اثاثہ تھے، ان کی جمہوریت اور پارٹی کے لیے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، پارٹی اور بھٹو خاندان ان کے انتقال پر غمزدہ ہے۔

    یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں نے گزشتہ ماہ 20 فروری کو این آئی سی وی ڈی میں ایاز سومرو کی عیادت کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی کے ایم این اے ایازسومروانتقال کرگئے

    پیپلزپارٹی کے ایم این اے ایازسومروانتقال کرگئے

    نیویارک : پیپلزپارٹی کے سینئررہنما اور رکن قومی اسمبلی ایازسومرو نیویارک میں انتقال کرگئے، ایاز سومروطویل عرصے سے علیل تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ایم این اے ایاز سومرو 59 برس کی عمر میں نیویارک میں انتقال کرگئے، وہ مین ہیٹن کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

    ایازسومرو گزشتہ کئی ماہ سے بیمار تھے اور علاج کی غرض سے 20 روز قبل ہی امریکہ گئے تھے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما ایازسومروحلقہ این اے 204 لاڑکانہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، مرحوم ایازسومرو رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر قانون بھی رہے۔


    آصف علی زرداری کا ایازسومرو کے انتقال پراظہار افسوس


    سابق صدر آصف علی زرداری نے رکن قومی اسمبلی ایازسومرو کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایاز سومرو پاکستان پیپلزپارٹی کا اثاثہ تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ایازسومروکی جمہوریت، پارٹی کے لیے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، پارٹی اوربھٹوخاندان ایاز سومرو کے انتقال پرغمزدہ ہیں۔


    نیئربخاری کا ایازسومرو کے انتقال پراظہار افسوس


    پیپلزپارٹی کے رہنما نیئربخاری نے رکن قومی اسمبلی ایازسومرو کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایاز سومرو پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے، انہوں نے زندگی جمہوریت اور پارٹی کے لیے وقف کررکھی تھی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 20 فروری کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مرحوم رکن قومی اسمبلی ایازسومرو سے این آئی سی وی ڈی جا کر ان کی عیادت اور خیریت دریافت کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔