Tag: Ayesha Ayaz

  • عائشہ ایاز نے تائیکوانڈو انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں 3 میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا

    عائشہ ایاز نے تائیکوانڈو انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں 3 میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا

    پشاور: سوات سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے تائیکوانڈو انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں 3 میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک اور طالبہ نے پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کر لیا، عائشہ ایاز نے تھائی لینڈ میں چھٹی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں 1 سلور، 2 برانز میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔

    عائشہ ایاز نے تمغے جیتنے کے علاوہ مقابلوں میں مجموعی طور پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی حاصل کیا، عائشہ ایاز سوات کی سب سے کم عمر بین الاقوامی تائیکوانڈو اسٹار ہیں، وہ 8 سال کی عمر سے لگاتار 7 بین الاقوامی تمغے جیت چکی ہیں۔

    آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج کی طالبہ عائشہ ایاز دبئی میں دو بار گولڈ میڈل بھی جیت چکی ہیں، عائشہ ایاز 2022 میں تھائی لینڈ میں 1 طلائی، 1 چاندی، 2023 میں 1 چاندی، 2 کانسی کے تمغے حاصل کر چکی ہیں۔

  • 11 سالہ عائشہ کا بڑا کارنامہ، گولڈ اور سلور میڈل پاکستان کے نام

    11 سالہ عائشہ کا بڑا کارنامہ، گولڈ اور سلور میڈل پاکستان کے نام

    سوات سے تعلق رکھنے والی تائیکوانڈو کی ننھی کھلاڑی عائشہ ایاز نے ایک بار پھر کارنامہ انجام دیتے ہوئے پاکستان کے لیے گولڈ اور سلور میڈلز حاصل کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق 11 سالہ عائشہ ایاز نے تھائی لینڈ میں ہونے والی انٹرنیشنل تائیکوانڈو چمپیئن شپ میں گولڈ میڈل اور ایک سلور میڈل جیت لیا ہے۔

    عائشہ ایاز 2 گولڈ، ایک سلور اور ایک برونز میڈل جیتنے والی پہلی فی میل پاکستانی بن گئی ہیں۔

    عائشہ ایاز نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی خبر سن کر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ اس مصیبت کے وقت کھڑی ہوں، اور پچاس ہزار روپے ریلیف فنڈ میں عطیہ کرتی ہوں۔

    عائشہ ایاز نے اپنا گولڈ میڈل ڈی سی سوات جنید خان کے نام، اور سلور میڈل وزیر کھیل عاطف خان کے نام کر دیا۔

    عائشہ ایاز پاکستان کے ہونہار کھلاڑی اور کوچ ایاز نائک کی بیٹی ہے، جو پاکستان میں کسی بھی انٹرنیشنل کھیل میں گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی بچی ہے۔

    تائیکوانڈو فیملی کی طرف سے پریزیڈنٹ کرنل وسیم جنجوعہ اور سیکریٹری جنرل مرتضیٰ حسن بنگش نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عائشہ ایاز ہمارے ملک کا اثاثہ ہے، جو مستقبل میں بھی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرتی رہیں گی۔

    کوچ اور والد ایاز نائک نے تمام دوستوں، احباب اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا، جن کے تعاون کے بغیر عائشہ کی ٹریننگ اور چیمپیئن شپ شمولیت ممکن نہ تھی۔

    انھوں نے کہا کہ اگر عائشہ خان جیسے بہترین کارکردگی دکھانے والے بچوں کو اسی عمر میں سپورٹ کیا جائے تو ملک میں کھیلوں میں کئی اور مقابلوں میں بین الاقوامی سطح پر نام روشن کیا جا سکتا ہے۔

  • سینئر وزیر عاطف خان کا نیشنل چیمپئن عائشہ کے لیے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان

    سینئر وزیر عاطف خان کا نیشنل چیمپئن عائشہ کے لیے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان

    پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر وزیر عاطف خان نے پاکستان کی کم عمر ترین تائی کوانڈو ایتھلیٹ عائشہ ایاز کے لیے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ‏سینئر وزیر عاطف خان نے وادیٔ سوات سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ تائی کوانڈو کی نیشنل چیمپئن عائشہ سے ملاقات کی۔

    [bs-quote quote=”صوبے کے باصلاحیت بچوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کریں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”عاطف خان” author_job=”سینئر وزیر کے پی کے”][/bs-quote]

    ملاقات میں سینئر وزیر نے تائی کوانڈو میں کم عمر ترین ایتھلیٹ عائشہ ایاز کے لیے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا۔

    خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر عاطف خان نے کہا کہ صوبے کے باصلاحیت بچوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کریں گے، کھیلوں کے ذریعے پاکستان کا بہتر امیج اجاگر کر رہے ہیں۔

    سوات میں تیسری جماعت کی طالبہ عائشہ ایاز نے چند دن قبل دبئی میں فجیرہ مارشل آرٹ کلب کے زیرِ اہتمام اوپن تائی کوانڈو چیمپئن شپ کے بین الاقوامی مقابلوں میں کانسی کا تمغا جیتا ہے۔

    عائشہ ایاز ان دنوں اپنے والد تائی کوانڈو کے عالمی کھلاڑی ایاز نائیک کی زیرِ نگرانی اولمپکس کی تیاریاں کر رہی ہیں۔

    سوات کے ایک گاؤں کانجو سے تعلق رکھنے والی کم سِن عائشہ نے تین سال کی عمر سے مارشل آرٹس کی مشقیں شروع کیں اور اب تک تین بار نیشنل چیمپئن کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔

    عائشہ نے ضلعی چیمپئن شپ 5 بار جب کہ صوبائی چیمپئن شپ 2 بار اپنے نام کی ہے، والد ایاز تھائی لینڈ میں تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغا جیت چکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان کی کم عمرترین ایتھلیٹ عائشہ ایاز کو ملاقات کی دعوت

    کانسی کا تمغا جیتنے پر عائشہ ایاز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اولمپکس مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنا چاہتی ہیں۔ خیال رہے کہ عائشہ جب میڈل جیت کر اپنے گاؤں واپس پہنچیں تو ان کا شان دار استقبال کیا گیا۔

    واضح رہے کہ عائشہ کے دو چھوٹے بھائی بھی تائی کوانڈو کے کھلاڑی ہیں، 6 سالہ زریاب خان قومی سطح پر گولڈ میڈل جب کہ پانچ سالہ زیاب خان چاندی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔