Tag: Ayesha Mumtaz

  • لاہور: ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز پھر ایکشن میں آگئیں

    لاہور: ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز پھر ایکشن میں آگئیں

    لاہور: صفائی کے ناقص انتظامات پر لاہور میں ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نےانجینئرنگ یونیورسٹی کا کیفے ٹیریا اور چار ریستوران سیل کر دئیے۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈائریکٹر عائشہ ممتاز نے لاہور کی انجینئیرنگ یونیورسٹی کے مرکزی کیفے ٹیریا پر چھاپہ مارا، جہاں صفائی کے انتظامات انتہائی ناقص تھے، جس پر اسے سیل کر دیا گیا۔

    ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے داتا دربار کے اطراف میں چار ریستوران بھی سیل کئے ہیں، جہاں گندگی اور بدبو کا راج تھا اور ان کے کچن واش روم کے ساتھ تھے۔

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹرعائشہ ممتاز کی کارکردگی پر وزیراعلٰی کی جانب سے اعزاز

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹرعائشہ ممتاز کی کارکردگی پر وزیراعلٰی کی جانب سے اعزاز

    لاہور: وزیر اعلٰی شہباز شریف نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دیدی، ان کا کہنا ہے کہ خوراک کے نام پر لوگوں کو زہر کھلانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اجلاس وزیراعلٰی شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا، جس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی کا کہنا تھا کہ خوراک کے نام پر لوگوں کو زہر کھلانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، مضر صحت اور غیر معیاری اشیاء تیار اور فروخت کرنے والوں کی جگہ جیل ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی ایسے عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے۔

     وزیر اعلٰی شہباز شریف نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشن عائشہ ممتاز کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کسی دباؤ یا سفارش کو خاطر میں نہ لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی نے قابل ستائش اقدامات کئے ہیں۔