Tag: Ayesha Omar

  • عائشہ عمر کا شوبز انڈسٹری سے بریک لینے کا اعلان

    عائشہ عمر کا شوبز انڈسٹری سے بریک لینے کا اعلان

    پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کار بون کی سرجری کے بعد شوبز انڈسٹری سے 4 ماہ کا بریک لینے کا اعلان کر دیا۔

     فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائشہ عمر نے ایک نوٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ یکم رمضان 12 مارچ 2024 کو شام 7 بجے میری سرجری ہوئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

    انہوں نے مزید لکھا کہ ’بہت ہوگیا تھا ٹوٹی ہوئی ہڈی کے ساتھ ناچ گانا اور زندگی گزرنا، میں بتانا چاہتی ہوں کہ میں 8 سال پہلے حیدرآباد ہائی وے پر ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔

    عائشہ عمر نے پاکستان چھوڑنے کی وجہ بتادی؟

    عائشہ عمر نے کہا کہ اس حادثے کے نتیجے میں میری کالربون اور شولڈر بلیڈ کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں اور کافی عرصے سے میں اس تکلیف کے ساتھ کام کررہی تھی، سالوں تک علاج اور تھیراپی کرائی لیکن اس کے بعد بھی ہڈیاں نہیں جڑیں۔

    بلبلے کی اداکارہ کا کہنا تھا کہ کئی سالوں تک درد اور تکلیف برداشت کرنے کے بعد ہمت جمع کرکے اپنی سرجری کرالی ہے اور اب میں بہتر محسوس کررہی ہوں۔

    اداکارہ نے سرجری کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میری ٹوٹی ہوئی ہڈیاں بہت سارے ٹشوز اور پٹھوں میں پھنسی ہوئی تھیں، تین گھنٹے تک ان کی پیچیدہ سرجری ہوئی، کل اسپتال سے ڈسچارج ہو جاؤں گی۔

    عائشہ عمر نے بتایا کہ ان کے پیلوک بون (پیٹ کے نچلے حصے کے پٹھے) سے ہڈی کا کچھ حصہ ہنسلی کی جگہ پر لگایا گیا ہے جو انتہائی تکلیف دہ ہے۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں چل نہیں سکتی اور اپنی بائیں ٹانگ پر کوئی وزن نہیں ڈال سکتی، صحت یاب ہونے میں کافی وقت لگے گا اس لیے میں 4 ماہ کے لیے انڈسٹری میں کام نہیں کروں گی۔

  • شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی پر عائشہ عمر کا ردعمل

    شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی پر عائشہ عمر کا ردعمل

    پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ عائشہ عمر نے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی پر ردعمل دیا ہے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حال ہی میں دوسری بار شادی کرنے والی پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید  نے اپنی شادی کی نئی تصویر جاری کی ہے۔

    ثنا اور شعیب کی تصویر پر اداکارہ عائشہ عمر نے جوڑے کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’ماشااللہ‘ اس کے ساتھ ہی سرخ دل والے ایموجی اور نظر بد سے محفوظ رکھنے والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ماضی میں جب ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کر رہی تھیں تو اس دوران شعیب ملک اور عائشہ عمر کے درمیان تعلقات کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

    جس کے بعد اداکارہ عائشہ عمر نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے اپنی اور شعیب ملک کی شادی سے متعلق تمام خبروں کی تردید کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

     عائشہ عُمر نے کہا تھا کہ ’اکثر میری نجی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں تو لوگ مجھ سے متعلق جھوٹی افوائیں پھیلانا شروع کردیتے ہیں، لوگوں نے تو شعیب ملک کے ساتھ میری شادی کروادی تھی‘۔

    عائشہ عُمر نے کہا تھا کہ ’میرے خاندان والے اور دور کے رشتہ دار آج بھی یہی سمجھتے ہیں کہ میں نے شعیب ملک سے شادی کرلی ہے اور میں اُن کی بیوی ہوں لیکن جو لوگ مجھے جانتے ہیں کہ اُنہیں میری چوائس، میرے اقتدار اور میرے اصولوں کے بارے میں اچھی طرح معلوم ہے‘۔

  • عائشہ عمر نے انڈسٹری میں نئی آنے والی لڑکیوں کو کیا مشورہ دیا؟

    عائشہ عمر نے انڈسٹری میں نئی آنے والی لڑکیوں کو کیا مشورہ دیا؟

    معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے انڈسٹری میں آنے والی نئی اداکاراؤں کو اہم مشورہ دینے کے ساتھ ساتھ کہا ہے کہ اپنی ذاتی زندگی کے مسائل کو کبھی کام کے لوگوں کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

    اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں کہا کہ بہت سی لڑکیاں ایسی ہیں جو انڈسٹری میں کام کرنے آتی ہیں اور بعض اوقات انہیں خود ہی جھوٹ بولنا پڑتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسی لڑکیوں کے لیے میرا پہلا مشورہ یہ ہوگا کہ وہ عمارتوں میں بنے اپارٹمنٹس میں رہائش رکھیں، نئی اداکاراؤں کا گھروں میں رہنا محفوظ نہیں ہوتا کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ حالات کیا ہیں۔

    عائشہ عمر نے بتایا کہ کس طرح ایک نئی اداکارہ کی گاڑی اس وقت ٹوٹی جب وہ محلے کے ایک گھر میں اکیلی رہتی تھیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہر کام خود کرنا سیکھنا چاہیئے اور دوسروں پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ اس طرح ان کا کام کبھی مکمل نہیں ہوتا۔

    عائشہ کا مزید کہنا تھا کہ اپنی زندگی کے مسائل کو شیئر کرنے سے آپ کے لیے کام کی جگہ پر مسائل پیدا ہوں گے کیونکہ لوگ ان لڑکیوں کا استحصال کرنا پسند کرتے ہیں جن کی ذاتی زندگی میں مسائل چل رہے ہوں۔

  • یہ کون سی مشہور پاکستانی اداکارہ کی تصویر ہے؟

    یہ کون سی مشہور پاکستانی اداکارہ کی تصویر ہے؟

    کیا آپ اس تصویر میں موجود معروف پاکستانی اداکارہ کو پہچان سکتے ہیں؟ اس اداکارہ نے مشہور مزاحیہ ڈرامہ سیریل بلبلے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک سہیلی کی سالگرہ کے موقع پر پرانی تصاویر شیئر کیں، شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اپنی سہیلی اور فیملی کے ساتھ موجود ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

    تصاویر کے کیپشن میں عائشہ عمر نے اپنی سہیلی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم وہ کرنا شروع کریں جو ہم ہمیشہ سے چاہتے تھے۔

    انہوں نے لکھا کہ آپ اور میں بہت بلند ہونے والے ہیں۔

    واضح رہے کہ عائشہ عمر نے مشہور مزاحیہ ڈرامہ سیریل بلبلے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا رہا۔

  • ’طلاق یافتہ بیٹی مری ہوئی بیٹی سے بہتر ہے؟‘

    ’طلاق یافتہ بیٹی مری ہوئی بیٹی سے بہتر ہے؟‘

    پاکستانی نژاد امریکی خاتون ثانیہ خان کے شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے کے واقعے پر شوبز فنکاروں نے آواز بلند کردی۔

    گزشتہ روز پاکستانی نژاد امریکی خاتون فوٹو گرافر ثانیہ خان کو ان کے سابق شوہر نے گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا تھا۔

    واقعہ امریکی ریاست الینوائے کے شکاگو شہر میں پیش آیا تھا جہاں پولیس کو ایک گھر سے 29 سالہ ثانیہ خان نامی خاتون کی لاش ملی تھی جب کہ بیڈ روم میں ان کے سابق شوہر نے خود کو سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

    ثانیہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی تھیں اور اپنی طلاق کے حوالے سے کھل کر بات کرتی تھیں۔

    افسوسناک واقعے پر پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر ثمینہ پیرزادہ اور درفشاں سلیم نے آواز بلند کردی ہے۔

    عائشہ عمر نے سوال کیا کہ ’طلاق یافتہ بیٹی مری ہوئی بیٹی سے بہتر ہے؟ یا وہ نہیں ہے؟‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    انہوں نے کہا کہ ’ان لڑکیوں کے والدین کو قبول کرنا چاہیے جو طلاق چاہتی ہیں، آپ یہ سوالات اپنے آپ سے پوچھیں۔‘

    دوسری جانب اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں مہک کا کردار نبھانے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے کہا کہ ’بدسلوکی والے تعلقات سے نکلنے کو معمول بنائیں چاہے وہ جسمانی یا ذہنی بدسلوکی ہو۔

  • معروف پاپ گلوکار ایڈریان سینا پاکستانی اداکارہ سے ملاقات کے منتظر

    معروف پاپ گلوکار ایڈریان سینا پاکستانی اداکارہ سے ملاقات کے منتظر

    پاپ گلوکاری کی دنیا کے مشہور ترین بینڈ ایکسینٹ کے لیڈ گلوکار ایڈریان سینا پاکستان میں معروف اداکارہ عائشہ عمر سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

    ایڈریان سینا کے پاکستان آنے اور یہاں کے پرفضا مقامات پر چھٹیاں گزارنے کے اعلان پر عائشہ عمر نے ان کا خیر مقدم کیا۔

    گلوکار نے جواب میں کہا کہ وہ سیاحت کے فروغ کے لیے رواں برس دسمبر میں پاکستان آرہے ہیں ،ہنزہ کی سیر کرنے کے بعد وہ ان سے بھی ملاقات کریں گے اور دونوں مل کر کسی بڑے منصوبے پر کام کریں گے۔

    یاد رہے کہ رومانیہ کے میوزک بینڈ ایکسنٹ کے لیڈ گلوکار ایڈریان سینا نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی تھی۔

    انہوں نے اس ویڈیو میں کہا تھا کہ میں ایک بار پھر پاکستان کے لوگوں سے مل کر بہت خوشی محسوس کروں گا۔

  • اولاد کی تربیت: عائشہ عمر کے خیالات پر مداح خوش

    اولاد کی تربیت: عائشہ عمر کے خیالات پر مداح خوش

    معروف اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ مستقبل میں وہ اپنی اولاد کی تربیت بالکل مختلف خطوط پر اور روایات سے ہٹ کر کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کے مستقبل کے بچے اگر بیٹے ہوں گے تو آج کل کے لڑکوں سے کافی تبدیل ہوں گے اور وہ ان کی منفرد انداز میں تربیت کریں گی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے سنجیدہ، نرم مزاج اور دوسروں کا احترام کرنے والے ہوں گے، وہ اپنے بیٹے کی اس طرح پرورش کریں گی کہ وہ خود ایک ماں کی طرح اپنی اولاد کی پرورش کریں گے اور ساتھ ہی انہیں اس بات کا پابند بنائیں گی کہ وہ اپنے ہر عمل کا حساب دیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا لڑکیوں کی عزت کرنے والا ہوگا جب کہ وہ بیٹے کو اظہار کرنا، محبت کرنا اور دوسروں سے محبت و عزت سے پیش آنا بھی سکھائیں گی۔

    عائشہ کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے، آج کل کے بیٹوں یا دنیا کی بتائی اور سکھائی گئی رسموں سے بالکل مختلف ہوں گے، ان کے بیٹے روایتی مرد حضرات کی طرح نہیں ہوں گے۔

    اداکارہ کی جانب سے بیٹوں کی منفرد تربیت سے متعلق اسٹوری شیئر کیے جانے پر کئی لوگوں نے ان کی تعریف کی۔

  • عائشہ عمر بھی پارٹی گرل کی مداح ہوگئیں

    عائشہ عمر بھی پارٹی گرل کی مداح ہوگئیں

    معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر بھی پارٹی گرل دنانیر مبین کی فین نکلیں، انہوں نے دنانیر اور ان کی بہن سے ملاقات کی۔

    چند سیکنڈ کی وائرل ویڈیو سے مشہور ہوجانے والی دنانیر مبین اس وقت شہرت کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں، پاکستانی و بالی ووڈ فنکار ان کے انداز میں اپنی ویڈیوز بناتے اور رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔

    اب حال ہی میں اداکارہ عائشہ عمر نے بھی دنانیر مبین سے ملاقات کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں عائشہ نے دنانیر اور اس کی بہن کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں۔

    عائشہ نے اپنی پوسٹ میں دنانیر اور ان کی بہن کی تعریف کی اور دنانیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

    انہوں نے لکھا کہ آپ سے مل کر اور پارٹی کر کے بہت اچھا لگا۔ اس موقع پر انہوں نے ایسی شرٹ پہن رکھی تھی جس پر پارٹی ہورہی ہے درج تھا۔

  • شادی کب کریں گی؟ اداکارہ عائشہ عمر نے بتادیا

    شادی کب کریں گی؟ اداکارہ عائشہ عمر نے بتادیا

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے مزاحیہ ڈرامے ’بلبلے‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ عائشہ عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شادی کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کا جواب دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر سے انسٹاگرام پر مداح نے سوال کیا کہ ’سب شادی کررہے ہیں آپ کب کررہی ہیں شادی؟۔‘

    اداکارہ نے مداح کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’جب اللہ کی مرضی ہوگی تب شادی کریں گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایک ویب شو میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ عمر نے سوال کے جواب میں ازراہ مذاق کہا تھا کہ ’اگر دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اور شادی کے لیے صرف قائم علی شاہ، چوہدری شجاعت حسین، رانا ثنا، شیخ رشید بچیں گے تو میں شیخ رشید کو ترجیح دوں گی۔‘

    عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے پاس اچھی حسِ مزاح ہے اور وہ مزاحیہ شخصیت کے مالک ہیں۔

    اس سے قبل اداکارہ نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ یہ صرف ہمارے سماج کی سوچ ہے کہ شادی زندگی کو سنوارتی ہے، میری نظر میں تو شادی زندگی کو ختم کردیتی ہے۔

    مزید پڑھیں: انڈسٹری میں بارہا جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا‌ پڑا، عائشہ عمر کا انکشاف

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں اداکارہ عائشہ عمر نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ انہیں اپنی زندگی میں بارہا جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہ واقعات پاکستانی انڈسٹری میں پیش آئے تھے۔

  • ’ہمارے محافظ ہی منفی باتیں کریں گے تو کس سے شکوہ کرینگے‘

    ’ہمارے محافظ ہی منفی باتیں کریں گے تو کس سے شکوہ کرینگے‘

    کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ جنسی ہراسگی کا واقعہ بھگت چکی ہوں لیکن مقدمہ درج نہیں کروایا، ملک میں سب سے پہلے متاثرہ شخص پر الزام لگایا جاتا ہے۔

    عائشہ عمر نے کہا کہ ہمارے ملک کو کیا ہوگیا ہے ایسے واقعات کیوں بڑھ رہے ہیں، ہمارے محافظ ہی منفی باتیں کریں گے تو کس سے شکوہ کریں گے۔

    عائشہ عمر نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی ہے کہ عورت کو پاکستان میں چھپانے کی کوشش کیوں کی جارہی ہے۔

    اداکارہ نے اپنے بچپن کا واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’میں تین سال کی تھی، میرا بھائی چار سال کا تھا ہمیں ٹائیفائیڈ کا بخار ہوا تو امی کو رات کو باہر نکلنا پڑا اس دوران ہماری گاڑی کھڈے میں گری تو والدہ پریشان ہوگئیں پھر انہوں نے ہم سے کہا کہ چیخیں مارنا شروع کردو ہم نے ایسا ہی کیا۔‘

    اداکارہ کے مطابق ’اسی دوران کچھ مزدور وہاں سے گزر رہے تھے وہ ہمارے پاس آئے اور ہماری گاڑی گڑھے سے نکالنے میں مدد کی اور سڑک تک گائیڈ بھی کیا پھر والدہ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔‘

    عائشہ عمر نے مزید کہا کہ پندرہ سال قبل جس نے مجھے ہراساں کیا تھا اس کا نام ابھی لینے کے لیے تیار نہیں ہوں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہم اگر اپنے ملک میں محفوظ نہیں ہیں تو ٹیکس کیوں دے رہے ہیں۔