Tag: Ayesha umar

  • عائشہ عمر نے مداحوں کو مُسکرانے کی وجہ بتادی

    عائشہ عمر نے مداحوں کو مُسکرانے کی وجہ بتادی

    اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشہور کامیڈی ڈراما سیریل ’بلبلے’ کی اداکارہ عائشہ عمر نے انسٹا گرام پر اپنی مسکراتی ہوئی تصویر لگانے کی وجہ بیان کردی۔

    ویسے تو اداکارہ عائشہ عمر ڈرامے میں اپنے ’خوبصورت’ نامی کردار سے بے حد مقبول ہیں اور اب ان کو مسکراتا دیکھ کر ان کے مداح بھی جھوم اٹھے۔

    42سالہ اداکارہ عائشہ عمر جو فی الحال غیر شادی شدہ ہیں اور اکثرو بیشتر اپنے انٹرویوز میں شادی اور محبت سے متعلق گفتگو کرتی نظر آتی ہیں ان کی اس مسکراتی تصویر نے لوگوںکو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا۔

    مسکرانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے عائشہ عمر نے کیپشن میں مبہم الفاظ کا استعمال کیا اور لکھا کہ،’تاحال معلوم نہیں لیکن وہ دن قریب ہے جس دن میں کرونگی۔’

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ،’لیکن ابھی فی الحال میں ہر روز بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہوں.بہتر ہونے کے لیے اور بہتر محسوس کرنے کے لیے‘۔

    عائشہ عمر نے اس مسکراہٹ پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ،’یہاں میں نے بہت سی چیزوں کو محسوس کیا جو میری مسکراہٹ کی وجہ بنیں اور سب کچھ مسکراہٹ کے ساتھ ہورہا ہے’۔

    سوشل میڈیا صارفین تشویش میں مبتلا ہوگے اور یہ خیال ظاہر کیا کہ شاید اداکارہ جلد شادی کرنے والی ہیں۔ ان کے مداح انہیں خوش دیکھ کر انکی ڈھیروں خوشیوں کیلئے دعاگو بھی نظر آئے۔

  • ماہرہ خان کو "بوڑھی” کیوں کہا ؟؟ اداکارہ عائشہ عمر برہم ہوگئیں

    ماہرہ خان کو "بوڑھی” کیوں کہا ؟؟ اداکارہ عائشہ عمر برہم ہوگئیں

    لاہور : شوبز کی خوبرو ادا کارہ اور مشہور زمانہ ٹی وی پروگرام بلبلے میں "خوبصورت” کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائشہ عمر اپنی ساتھی اداکارہ ماہرہ خان کے دفاع میں سامنے آگئیں۔

    پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان کو بوڑھی کہنے پر اداکارہ عائشہ عمر نے سوشل میڈیا پر ایک صارف کو کھری کھری سنا دیں اور کمنٹ میں اپنے گصے کا بھرپور اظہار کیا

    خیال رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان جلد خوبرو ٹی وی اداکار زاہد احمد کے ساتھ سی پرائم کی شارٹ فلم میں نظر آئیں گی جو شہریار منور کا ڈائریکٹورل ڈیبیو بھی ہے۔ اسی حوالے سے مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر ماہرہ خان، زاہد احمد اور شہریار منور کی تصاویر بھی وائرل ہوئی ہیں۔

    ان تصاویر میں سے ایک میں زاہد احمد اور شہریار منور کے ساتھ کھڑی ماہرہ خان بغیر میک اپ کے نظر آرہی ہیں جو شاید سیٹ ہی کی تصویر ہے۔

    تاہم یہ تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ماہرہ خان پر مختلف تبصرے کرتے ہوئے ان کی عمر پر تنقید کی جارہی ہے۔

    انٹرٹینمنٹ سائٹ گلیکسی لولی ووڈ کی جانب سے شیئر کی جانے والی اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ماہرہ خان تو سب کی ماما لگ رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اسی طرح ایک اور صارف نے اداکارہ کی عمر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کہ ماہرہ "بوڑھی” لگ رہی ہیں۔جس پر اداکارہ عائشہ عمر نے مذکورہ خاتون کو کمنٹ میں مینشن کرتے ہوئے ماہرہ خان کی حمایت کی اور خاتون صارف پر تنقید کی۔

    عائشہ عمر نے لکھا کہ اس میں کیا غلط ہے؟ ماہرہ خان جیسی ظاہری طور پر خوبصورت دکھائی دیتی ہیں ویسے ہی ان کا باطن بھی دلکش ہے، اس سے قطع نظر کہ انہوں نے زندگی کے کتنے سال جی لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب بڑے ہیں اور عقلمند ہیں، ہر جاندار کو قدرتی عمل سے گزر کر بوڑھا ہونا ہے۔

    عائشہ عمر نے مزید لکھا کہ کیا ہم ایک لمحے کے لیے اپنے الفاظ پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے لوگوں کو ان کی عمر، وزن، رنگ اور کپڑوں کو لے کر شرمندہ کرنا چھوڑ سکتے ہیں؟

    کمنٹ کے آخر میں عائشہ عمر نے خاتون صارف سے کہا کہ مجھے معاف کیجیے گا، محض آپ کی نشاندہی کرتے ہوئے یہ سب نہیں کہنا چاہتی تھی لیکن اس قسم کے تمام کمنٹس دیکھ کر مجھ سے رہا نہیں گیا، لوگوں کے ساتھ رحم دلی کے ساتھ پیش آئیں، دوسرے کیسا محسوس کرتے ہیں اسے سمجھیں۔

    خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ ماہرہ خان کی عمر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو، اس سے قبل اداکارہ کے آنے والے ڈرامے "ہم کہاں کے سچے تھے” کا پوسٹر سامنے آنے کے بعد بھی کچھ ایسے ہی تبصرے کیے گئے تھے۔

    کچھ صارفین کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ناول پر بنائے گئے اس ڈرامے میں مہرین کے کردار کے لیے عمر کی وجہ سے ماہرہ خان کا انتخاب غیرموزوں ہے۔