Tag: ayeza khan

  • عائزہ خان کی ’ٹام کروز‘ کے ساتھ تصویر وائرل

    عائزہ خان کی ’ٹام کروز‘ کے ساتھ تصویر وائرل

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کے ساتھ ترمیم شدہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں پیارے افضل، میرے پاس تم ہو، تھوڑا سا حق سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ عائزہ خان بھی ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کی مداح نکلیں۔

    اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ٹام کروز کے ساتھ ترمیم شدہ تصویر پوسٹ کی جس کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    عائزہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ’ٹام کروز کے مجسمے کے کاندھے پر سر رکھی ہوئی مسکرا رہی ہیں، اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں ’ٹام کروز لکھا اور ایموجیز کا استعمال کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    ❤️ @tomcruise

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

    واضح رہے کہ عائزہ خان نے 2009 میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا، 18 برس کی عمر میں انہوں نے پہلے ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائے اس کے بعد اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں پیارے افضل، میرے پاس تم ہو سے انہیں شہرت ملی۔

    دوسری جانب ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز بھی اپنی فلموں میں خطرناک اسٹنٹس کے باعث مشہور ہیں، ان کی فلم ’مشن امپاسیبل‘ سیریز میں خطرناک اسٹنٹس دیکھ کر مداح حیران رہ جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ 58 سالہ ٹام کروز دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ پر حیران کن اسٹنٹ کرچکے ہیں جبکہ ایک اے 400 فوجی طیارے پر بھی ان کے خطرناک اسٹنٹ دیکھ کر مداح خوفزدہ ہوگئے تھے۔

  • ’ان فالو کیوں کیا؟‘ عائزہ اور آمنہ کے درمیان دلچسپ نوک جھونک

    ’ان فالو کیوں کیا؟‘ عائزہ اور آمنہ کے درمیان دلچسپ نوک جھونک

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان اور نامور ماڈل آمنہ الیاس کے درمیان سوشل میڈیا پر دلچسپ نوک جھونک ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف ماڈل آمنہ الیاس گزشتہ کئی دنوں سے رنگ گورا کرنے والی کریم کے اشتہارات میں کام کرنے والے فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں، گزشتہ دنوں انہوں نے ایک ویڈیو میں آٹے کا تھیلا بھی اپنے منہ پر انڈیل لیا تھا۔

    اداکارہ عائزہ خان نے گزشتہ دنوں فیئرنس کریم کے اشتہار میں کام کیا تو آمنہ الیاس نے وہی روش اختیار کرتے ہوئے عائزہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

    عائزہ خان نے خاموشی توڑتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹڑ پر لکھا کہ ’آمنہ الیاس آپ نے بہت محنت سے انڈسٹری میں مقام بنایا ہے اور امید ہے مستقبل میں بھی آپ ایسے ہی کام کرتی رہیں گی۔‘

    عائزہ نے مزید لکھا کہ ’آمنہ آپ کو ان فضول باتوں میں نہیں پڑنا چاہئے، میری نیک تمنائیں اور محبت ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔‘

    دوسری جانب آمنہ الیاس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں بھی آپ سے محبت کرتی ہوں، آپ نے بہت اچھی نصیحت کی ہے اور مجھے آپ کی رہنمائی کی مستقبل میں بھی ضرورت ہوگی۔‘

    ماڈل آمنہ الیاس نے عائزہ سے سوال کیا کہ ’لیکن آپ نے مجھے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ان فالو کیوں کیا؟‘

     

    View this post on Instagram

     

    Mera gora bannay ka sapna sach hua… Happy birthday to me! 🥳 MUA BY @hunnyharoon DOP @hussain.piart

    A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas) on

  • اداکارہ عائزہ خان کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل

    اداکارہ عائزہ خان کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے ماضی کے خوبصورت دن کو یاد کرتے ہوئے تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماضی کی یادگار تصویر شیئر کی جو ان کی گریجویشن مکمل ہونے کی تقریب کی ہے، تصویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    تصویر میں عائزہ خان نے سیاہ رنگ کا گریجویشن گاؤن اور کیپ پہنا ہوا ہے اور وہ خوش گوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

    اداکارہ کی تصویر میں ان کے ہمراہ والدین بھی موجود ہیں جو بیٹی کے گریجویشن مکمل ہونے پر بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

    View this post on Instagram

    Throwback to #graduationday🎓 🙈

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

    تصویر کے کیپشن میں عائزہ خان نے لکھا کہ ’تھرو بیک ٹو گریجویشن ڈے۔‘ عائزہ کی اس تصویر کو 2 لاکھ سے زائد صارفین نے پسند کیا اور متعدد صارفین نے اس پر تبصرہ بھی کیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی حورین اور بیٹے ریان تیمور کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا تھا۔

    تصویر کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا تھا کہ اُن کے لیے یہ بیان کرنا ناممکن ہے کہ وہ اپنے ان دونوں بچوں سے کس قدر محبت کرتی ہیں اور اِن کے بہتر مستقبل کے لیے کتنی تیار ہیں۔

    خیال رہے کہ عائزہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’تھوڑا سا حق‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے میں ان کے ہمراہ عمران عباس موجود تھے، مداحوں کی جانب سے عائزہ کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔

  • اداکارہ عائزہ خان کی بچپن کی تصویر وائرل

    اداکارہ عائزہ خان کی بچپن کی تصویر وائرل

    کراچی: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’تھوڑا سا حق‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی روزمرہ کی مصروفیات سے وقتاً فوقتاً مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

    عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اور ٹویٹر پر اپنی بچپن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ دلہن کے سبز رنگ کے جوڑے میں بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

    اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ٹیچر نے پوچھا بڑی ہوکر کیا بنو گی؟ کسی دوست نے کہا ٹیچر، کسی نے کہا ڈاکٹر میں نے کہا دلہن۔‘‘

    واضح رہے کہ عائزہ خان معروف اداکار دانش تیمور کی اہلیہ ہیں، دانش تیمور بھی نجی ٹی وی چینل پر نشر کردہ ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جس میں ان کی اہلیہ عائزہ خان بھی موجود ہیں۔

    چند روز قبل ہی عائزہ خان کا ڈرامہ ’تھوڑا سا حق‘ اختتام پذیر ہوا جس میں عائزہ خان کے ہمراہ نامور اداکار عمران عباس نے مرکزی کردار نبھایا تھا اس سے قبل ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں بھی عائزہ نے نہایت ہی مختلف کردار بڑی خوبصورت سے نبھایا تھا۔

    View this post on Instagram

    Mehru and Shajahan!

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

  • ’’مشکل وقت میں بچے چہروں پر مسکراہٹ لے آئے‘‘

    ’’مشکل وقت میں بچے چہروں پر مسکراہٹ لے آئے‘‘

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث پوری دنیا مشکلات کا شکار ہے جس کی وجہ سے ملک میں عید بھی سادگی سے منائی جارہی ہے لیکن اس مشکل وقت میں بچے ہمارے چہروں پر مسکراہٹ لے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’تھوڑا سا حق‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ نے بھی عید سادگی سے منائی جس کا ذکر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا۔

    عائزہ خان نے کہا کہ ہماری زندگی مکمل طور پر تبدیل ہوچکی ہے، اس سے پہلے ہم نے کبھی بھی ایسا نہیں سوچا تھا، اللہ ان لوگوں کو طاقت عطا فرمائے جو اپنے پیاروں کو کھو بیٹھے، اللہ ہماری مغفرت فرمائے، عید مبارک۔

    انہوں نے لکھا کہ ’بچے معصوم ہیں وہ نہیں جانتے کہ ہمارے آس پاس کیا ہورہا ہے، وہ ہمیشہ ہمارے چہروں پر مسکراہٹ کی امید کرتے ہیں، یہ عید میں نے بچوں کے لیے وقف کردی۔

    عائزہ خان نے اپنے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اس مشکل مرحلے میں ہمارے چہروں پر مسکراہٹ لانے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘

    انہوں نے دعا کی کہ ’یا اللہ آنے والے وقت کو ہم سب کے لیے آسان کردے، ہم سب کو بے شک تیرے پاس ہی لوٹ کر آنا ہے۔‘

    علاوہ ازیں عائزہ خان نے اپنے شوہر دانش تیمور کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور لکھا کہ عید مبارک۔

  • ’تمہیں کوئی اب بے عزت نہیں کرے گا‘

    ’تمہیں کوئی اب بے عزت نہیں کرے گا‘

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل تھوڑا ساحق عائزہ خان کی جاندار اداکاری کی بدولت مداحوں کی پسندیدگی کا سبب بنا ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل پر عائزہ خان کے ڈراموں کی مقبولیت کا سلسلہ جاری ہے، ’میرے پاس تم ہو‘ کے بعد عائزہ کا ایک اور ڈرامہ ’تھوڑا سا حق‘ مداحوں کو بھا گیا ہے، ڈرامے کی نئی قسط کل شب 8 بجے نشر کی جائے گی۔

    ڈرامے میں عائزہ خان کے ساتھ عمران عباس ان کی اہلیہ کا کردار ادا کررہے ہیں، ڈرامے میں اب تک یہ دکھایا گیا ہے کہ عمران عباس کے گھر والوں کی جانب سے عائزہ کو جھوٹا طلاق نامہ بھجوایا جاتا ہے اور وہ اس پر دستخط کردیتی ہیں اور گھر چھوڑ کر چلی جاتی ہیں۔

    عائزہ خان اپنی بہن کے گھر سکونت اختیار کرتی ہیں جہاں بہن کے شوہر کو عائزہ ایک آنکھ نہیں بھاتی اور وہ مختلف طریقے سے عائزہ پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے میں مصروف ہے۔

    ایسے میں عائزہ کی نوکری ایک اسکول میں لگ جاتی ہے اور ان کی تنخواہ بھی معقول ہوتی ہے جب بہنوئی کو یہ پتا چلتا ہے تو وہ اس کی تنخواہ ہڑپنے کا بھی منتظر بیٹھا ہے۔

    یہ پڑھیں: ’ہفتے کو نفرت اور بدھ کو محبت کرنے کا شکریہ‘

    ادھر عمران عباس یہ ثابت کردیتے ہیں کہ ان کے جعلی دستخط کے ذریعے عائزہ کی طلاق کرائی گئی ہے جس پر عائزہ مان تو لیتی ہیں لیکن پھر بھی ان کے ساتھ جانے سے انکار کردیتی ہیں۔

    کل کی قسط میں عمران عباس نے عائزہ کے لیے ایک نیا گھر لیا ہے، عمران عباس کا کہنا ہے کہ اس گھر میں صرف تم اور میں ہوں گے اور کوئی تمہیں بے عزت نہیں کرے گا۔

  • اداکارہ عائزہ خان کی تصاویر وائرل

    اداکارہ عائزہ خان کی تصاویر وائرل

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان کے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر وائرل ہوگئی۔

    عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر اپنے مداحوں سے شیئر کی، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائزہ نے کالے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

    عائزہ نے تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ’گزشتہ رات کی تصاویر‘، عائزہ نے یہ نہیں بتایا کہ یہ تصاویر کس ایونٹ کی ہیں لیکن مداحوں کی جانب سے تصاویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عائزہ خان نے شوہر دانش تیمور اور بچوں کے ساتھ اپنی 29 ویں سالگرہ منائی تھی جس کی تصاویر وائرل ہوگئی تھیں۔

    حال ہی میں منعقدہ ایک پروگرام میں جب عائزہ خان سے فلموں میں کام کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ، "میں نے کبھی فلموں میں کام کرنے کے بارے میں نہیں سوچا۔”

    یاد رہے کہ عائزہ خان کے مشہور ڈرامے میرے پاس تم ہو کی آخری قسط کل شب 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل، اے آر وائی زیپ اور ملک بھر کے سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

    عائزہ خان ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کے علاوہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ایک اور ڈرامے ’تھوڑا سا حق‘ میں اداکار عمران عباس کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

  • ‘میرے پاس تم ہو’ کی آخری قسط کیسی ہوگی ؟ عائزہ خان کا بڑا انکشاف

    ‘میرے پاس تم ہو’ کی آخری قسط کیسی ہوگی ؟ عائزہ خان کا بڑا انکشاف

    کراچی : پاکستان کی تاریخ کےمقبول ترین ڈرامے ’میرےپاس تم ہو میں مرکزی کردار ادا کرنے والی عائزہ خان نے کہا ہے کہ میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط میں زبردست دھماکہ ہوگا اور آپ کے دلوں میں بس جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بلاک بسٹرڈرامہ سیریل’’میرےپاس تم ہو‘‘کی آخری قسط کا پورےپاکستان کو بےصبری سےانتظار ہیں ، آخری قسط دیکھنے کیلئے کراچی کے سینما گھروں میں ٹکٹوں کی سیل بھی جاری ہے۔

    پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ توڑ بزنس کرنے والے ڈرامے میرے پاس تم ہو میں مہوش کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط دھماکے دار ہوگی اور ہمیشہ کیلئے آپ کے دل میں گھر کر جائے گی۔

    مزید پڑھیں : میرے پاس تم ہو‘ حرا مانی نے آخری قسط کے بارے میں بتادیا

    خیال رہے اے آر وائی ڈیجیٹل کا شاہکار میرے پاس تم ہو اپنے منفرد موضوع اور ڈائیلاگز کی وجہ سے عوام میں مقبولیت کا حامل ہے، عائزہ خان، حرا مانی، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کی جاندار اداکاری نے ڈرامے کو چار چاند لگادئیے ہیں۔

    ڈرامے کی آخری قسط کو گرینڈ فنالے کے طور پر پیش کیا جائے گا، آخری قسط کا دورانیہ دو گھنٹے ہوگا، جو 25 جنوری کی شب 8 بجے اےآروائی ڈیجیٹل سمیت پاکستان بھر کے سینماگھروں میں نشر ہوگی، سب سے پہلےاےآروائی زیپ کی ایپلیکشن پردیکھاجاسکے گا۔

    واضح رہے کہ ندیم بیگ کی ہدایتکاری میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی نامور مصنف خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے جس میں ہمایوں سعید، عائزہ خان، عدنان صدیقی اور حرا مانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

  • ڈرامہ ‘میرے پاس تم ہو ‘ کی آخری قسط نشر ہونے سے پہلے عائزہ خان کیلئے بڑا اعزاز

    ڈرامہ ‘میرے پاس تم ہو ‘ کی آخری قسط نشر ہونے سے پہلے عائزہ خان کیلئے بڑا اعزاز

    کراچی : مقبول ترین ڈرامے میرے پاس تم ہو ‘ نے اداکارہ عائزہ خان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے ، عائزہ خان کو پاکستان انٹرنیشل اسکریننگ ایوارڈ 2020 کیلئے بہترین اداکارہ کی کیٹگری میں نامزد کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عائزہ خان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراں میں کیا جاتا ہے اور مقبول ترین ڈرامے ‘میرے پاس تم’ نے ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے۔

    عائزہ کو ڈرامے ‘میرے پاس تم’ میں بہترین اداکاری پر پاکستان انٹرنیشل اسکریننگ ایوارڈ 2020 کیلئے بہترین اداکارہ کی کیٹگری میں نامزد کردیا ہے، عائزہ کے علاوہ حنا الطاف، مومل شیخ، سجل علی، صبا قمر، ثناء جاوید ، سارہ خان اور صنم بلوچ کو بھی اس کیٹگری میں نامزد کیا گیا ہے۔

    پاکستان انٹرنیشنل اسکریننگ ایوارڈز کی تقریب 7 فروری کو دبئی میں ہوگی۔

    پاکستان انٹرنیشل اسکریننگ ایوارڈ کی نامزدگی پر اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پوسٹ میں شکریہ ادا کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    Thankyou for the nomination @pisacompk

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

    خیال رہے مقبول ترین ڈرامہ سیریل اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور ناظرین اپنے پسندیدہ ڈرامے کی آخری قسط دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں، ڈرامے کی آخری قسط کو گرینڈ فنالے طور پر پیش کیا جائے گا، آخری قسط کا دورانیہ دو گھنٹے ہوگا، جو 25 جنوری کی شب 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ ندیم بیگ کی ہدایتکاری میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی نامور مصنف خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے جس میں ہمایوں سعید، عائزہ خان، عدنان صدیقی اور حرا مانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

  • عائزہ خان نے سچائی بیان کرکے مداحوں‌ کو دھوکا کھانے سے بچالیا

    عائزہ خان نے سچائی بیان کرکے مداحوں‌ کو دھوکا کھانے سے بچالیا

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطے پر ان کے نام سے بنائے جانے والے ٹویٹر اکاؤنٹ کی وضاحت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ ان کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

    عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ٹویٹر پر ان کے نام سے چلنے والے اکاؤنٹ کے اسکرین شاٹ لگاتے ہوئے کہا کہ ’میں ٹویٹر پر نہیں ہوں۔‘

    واضح رہے کہ عائزہ کے نام سے چلنے والا ٹویٹر اکاؤنٹ 2016 میں بنایا گیا ہے اور اس کے ایک لاکھ 12 ہزار فالوورز ہیں، اس اکاؤنٹ کو معروف شوبز اسٹار بھی عائزہ خان کا اکاؤنٹ سمجھ کر ریپلائی دیتے رہے ہیں۔

    حال ہی میں اداکارہ حریم فاروق نے اس ہی اکاؤنٹ پر ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی تعریف کی تھی اور عائزہ خان کو مینشن کیا تھا۔

    عائزہ خان ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے دو ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’تھوڑا سا حق‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

    مداح عائزہ خان کے انسٹاگرام پر انہیں فالو کرسکتے ہیں، انسٹاگرام پر عائزہ کا آفیشل اکاؤنت ہے اور اس کے فالوورز کی تعداد 4.6 ملین ہے۔