Tag: ayeza khan

  • ’ابھی بھی نہیں سدھری مہوش‘

    ’ابھی بھی نہیں سدھری مہوش‘

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں آج کی قسط نے بھی ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا، شہوار کی بیوی ماہم نے مہوش کو آئینہ دکھادیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے سپر ہٹ ڈرامے میرے پاس تم ہو میں در در کی ٹھوکریں کھانے والی عائزہ خان (مہوش) سے لوگوں کو ہمدردی ہونے لگی ہے، شہوار احمد کی بیوی ماہم نے بھی 20ویں قسط میں مہوش کو ڈھائی کروڑ کا چیک پیش کردیا۔

    ہر ہفتے کی طرح آج بھی ڈرامہ ختم ہوتے ہوئی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور صارفین نے مختلف طریقے سے میمز بنا کر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    ایک صارف ایم کے نے ٹویٹر پر راحت فتح علی خان کی آواز میں میرے پاس تم ہو کا ٹائٹل سونگ شیئر کیا۔

    ایک اور صارف عمیمہ نے لکھا کہ ڈرامے کے آخر میں یہ جملہ بہت اچھا تھا ’شرک تو خدا بھی معاف نہیں کرتا۔‘


    زینب نے ٹویٹر پر ہنسی بناتے ہوئے لکھا کہ ’گرل فرینڈ لوٹس آف لو‘ ابھی بھی نہیں سدھری مہوش۔

    ایک اور صارف حمزہ بھٹہ نے لکھا کہ بچے ’الف‘ دیکھ رہے ہیں۔ آدمی ’عہد وفا‘ دیکھ رہے ہیں اور لیجنڈ جو ہیں وہ ’میرے پاس تم ہو‘ دیکھ رہے ہیں۔

    عدنان فاروق نے لکھا کہ ’یہ سین بہت اچھا تھا کہ جس میں داش اور مہوش کی دوست دانش کو سمجھا رہی ہے کہ ایک بار اپنی بیوی کی بے وفائی معاف کرنے کی ہمت تو کرو، کوئی تو ہو جو عورت کو بھی معاف کردیتا ہو۔‘

    میرے پاس تم ہو کی 21ویں قسط ہفتہ کی رات 8:00 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کی جائے گی۔

  • عائزہ خان سے پہلے ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کس اداکارہ کو آفر کیا گیا؟

    عائزہ خان سے پہلے ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کس اداکارہ کو آفر کیا گیا؟

    کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ عائزہ خان مقبول ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کررہی ہیں لیکن بہت کم لوگ ہی جانتے ہوں گے کہ وہ ڈرامے کی پہلی چوائس نہیں تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں عائزہ خان ڈائریکٹر کی پہلی پسند نہیں تھی پہلے اس رول کے لیے معروف پاکستانی اداکارہ کو منتخب کیا گیا تھا لیکن انہوں نے مصروفیت کے سبب ڈرامہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    نامور اداکارہ سونیا حسین نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ڈرامہ کرنے کی وجہ اور شوبز میں پیش آنے والے اتار چڑھاؤ کے بارے میں گفتگو کی۔

    سونیا حسین نے کہا کہ اپنے کیریئر کی ابتدا میں جب وہ اپنا نام بنانے کی کوشش کررہی تھیں تو اس وقت اداکار بہروز سبزواری کا رویہ ان کے ساتھ بالکل اچھا نہیں تھا اور سیٹ پر انہوں نے بری طرح جھڑک دیا تھا جس پر وہ رونے لگی یہاں تک کہ انہوں نے اداکاری ترک کرنے کا ارادہ بھی کردیا تھا۔

    سونیا حسین کے مطابق جب وہ نئی نئی انڈسٹری میں آئی تھیں تو ایک مشہور برانڈ کے لیے انہیں بطور ماڈل کاسٹ کیا گیا، بعدازاں دیر رات اس ایجنسی کے مالک نے انہیں میسج کیا کہ شوٹ کے حوالے سے ڈسکس کرنی ہے آجاؤ ڈرائیور پر چلتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    انہوں نے بتایا کہ میں نے کہا کہ ڈرائیور پر کیسے میٹنگ ہوگی جس کے جواب میں کہا گیا کہ آپ ایسے نہ بنیں آپ کا تعلق انڈسٹری سے ہے جس پر سونیا نے کہا کہ اس شخص کو کوئی جواب نہ دیا دوسرے دن کمرشل کی شوٹ تھی لیکن انہیں معلوم ہوا کہ راتوں رات انہیں پراجیکٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ انہیں میرے پاس تم ہو ڈرامے میں پہلے عائزہ کے کردار کے لیے انہیں منتخب کیا گیا تھا لیکن انہیں اس کردار کے حوالے سے کچھ تحفظات تھے اور دوسرے پروجیکٹ میں مصروف تھی اس لیے انکار کردیا۔

    سونیا حسین نے کہا کہ ڈرامے کی مقبولیت دیھتے ہوئے کبھی اس بات پر افسوس نہیں ہوا کہ ڈرامہ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا، عائزہ نے اس کردار کو بخوبی نبھایا ہے۔

  • ’تھپڑ کھانے کے بعد عائزہ خان کا ردعمل آگیا‘

    ’تھپڑ کھانے کے بعد عائزہ خان کا ردعمل آگیا‘

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں تھپڑ کھانے کے بعد مہوش (عائزہ خان) کا ردعمل سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں مہوش شہوار (عدنان صدیقی) سے نکاح کرنے جارہی ہوتی ہیں جب ڈرامے میں ماہم (سویرا ندیم) کی انٹری ہوتی ہے اور ماہم مہوش کے منہ پر زور دار تھپڑ مار دیتی ہیں۔

    مہوش کو تھپڑ پڑنے کے بعد سوشل میڈیا پر تو مختلف میمز بنانے کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب عائزہ خان نے بھی اس تھپڑ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ردعمل دیا ہے۔

    عائزہ خان نے سلیپ آف دی سنچری ہیش ٹیک استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’کبھی کبھی ہمیں لگتا ہے ہم جو کررہے ہیں بس وہی ٹھیک ہے پر بے وفا لوگوں سے جب زندگی خفا ہوجاتی ہے تو پھر کچھ بھی ٹھیک نہیں رہتا، میرے پاس سب ہوگا بس تم نہیں ہوگے۔‘

    واضح رہے کہ اس سے قبل ڈرامے میں دانش (ہمایوں سعید) نے شہوار کو تھپڑ مارا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

    یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو شاندار کہانی، عدنان صدیقی، عائزہ خان اور ہمایوں سعید کی جاندار اداکاری کی بدولت شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے، مداح ہفتے کی رات 8 بجے ڈرامہ دیکھنے کے لیے بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

  • پھولوں‌ سے اتنا لگاؤ ہے اسے میری کمزوری کہا جاسکتا ہے، عائزہ خان

    پھولوں‌ سے اتنا لگاؤ ہے اسے میری کمزوری کہا جاسکتا ہے، عائزہ خان

    لاہور : اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ پھولوں سے اس قدر لگاﺅ ہے کہ اسے میری کمزوری کہا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے انٹرویو خود سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ اگر مجھے پھولوں خصوصاً گلاب کے پھول کی خوشبو آجائے تو میں نیند سے بھی بیدار ہو جاتی ہوں۔

    انٹرویو دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے آج بھی یاد ہے کہ میں سونے سے پہلے اپنے تکیے کے نیچے پھول رکھ کر سوتی تھی اور صبح بیدار ہونے کےلئے میرے لئے گلاب کے پھول کی خوشبو ضروری ہوتی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پھول دیکھ کر نہ صرف انسانی ذہن ترو تازہ ہو جاتا ہے بلکہ اس سے آپ کی شخصیت پر بڑے خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    عائزہ خان کس کے لیے سپر ویمن ہیں؟ اداکارہ نے خود بتا دیا

    نجی چینل کا ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ عائزہ خان نے بتایا کہ میری ٹی وی پر بے پناہ مصروفیات ہیں اور عنقریب میرا ایک نئی ڈرامہ سیریل بھی آن ائیر ہونے والا ہے جس میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہوں۔

  • عائزہ خان کس کے لیے سپر ویمن ہیں؟ اداکارہ نے خود بتادیا

    عائزہ خان کس کے لیے سپر ویمن ہیں؟ اداکارہ نے خود بتادیا

    کراچی : پاکستان کی نامور اداکارہ عائزہ خان نے ذاتی زندگی کے حوالے کہا ہے کہ میری طاقت اور اچھے کام کی وجہ مداحوں کا پیار ہے اور یہی بات مجھے سپر ویمن بھی بناتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ عائزہ خان ایک اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ ماں ہونے کا فرض بھی باخوبی نبھاتی ہیں، جہاں ان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے وہیں مداح انہیں اپنے گھر والوں کی دیکھ بھال کرنے کے انداز کو بھی سراہتے ہیں۔

    رواں سال اداکارہ کے لیے کافی مصروف ثابت ہوا کیوں کہ وہ ٹیلی ویڑن اسکرینز پر کئی بڑے ڈراموں میں کام کرتی نظر آئیں، اس وقت بھی ان کے دو ڈرامے ‘میرے پاس تم ہو’ اور ‘تھوڑا سا حق’ ٹی وی اسکرینز پر نشر کیے جارہے ہیں۔

    تاہم شوبز کے علاوہ بھی اداکارہ اپنی ذاتی زندگی میں کافی مصروف رہتی ہیں، جس کا انکشاف انہوں نے اپنی نئی انسٹاگرام پوسٹ میں کیا، اداکارہ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ‘اس سال کے ختم ہونے سے قبل، میں ذاتی طور پر ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جس نے مجھے اتنا پیار دیا اور مجھے سراہا۔

     

    View this post on Instagram

     

    Dr. Rabail…. #koichandrakh Before this year ends, i personally wanted to thank everybody for giving so much love and appreciation. Honestly, waking up at 7am, making lunch box exciting everyday, dropping hoorain to the school, coming back and waking up rayan and feeding and getting him ready and dropping him to my mom’s place and sometimes requesting her to come to my house in the morning and then having breakfast with my husband and leaving for the work and in btw try to come home whenever possible and, monitoring the kids on phone all day and coming back to home and again feeding, bathing, choosing the princess or batman night-suit every night, listening hoorain’s bedtime stories or phirrrrrrrrrr removing the makeup and dinner date with my favorite person and sleeping at 3am and again waking up at 7. Difficult to manage ??? Honestly sometimes it is….. Buttttt i love you all and the amount of lovee i am receiving from my fans have made me the super woman and gave me the power to work, to dream and to make all of you proud. 🙏❤️

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

    انہوں نے اپنی روز مرہ کی زندگی کی مصروفیات بتاتے ہوئے لکھا کہ ‘ایمانداری سے بتاؤں تو صبح 7 بجے اٹھنا، ہر روز لنچ باکس تیار کرنا، حورین کو اسکول چھوڑنا، واپس آکر ریان کو اٹھانا، اسے کھانا کھلانا، تیار کرنا اور پھر اپنی امی کے گھر چھوڑنا اور کبھی ان سے درخواست کرنا کے وہ میرے گھر آجائیں، پھر اپنے شوہر کے ساتھ ناشتہ کرنا اور کام کے لیے گھر سے نکلنا، جب موقع ملے تب واپس گھر آنا ورنہ موبائل کے ذریعے بچوں پر پورے دن نظر رکھنا۔

    عائزہ خان نے مزید لکھا گھر واپس آکر کھانا کھلانا، نہلانا، اور رات میں شہزادی اور بیٹ مین کے نائٹ سوٹ کا انتخاب کرنا، حورین کی کہانیاں سننا، اور پھر اپنا میک اپ اتارنا، اپنے پسندیدہ انسان کے ساتھ ہر رات ڈنر ڈیٹ، پھر 3 بجے سونا اور پھر صبح 7 بجے اٹھنا، کیا یہ سب مینج کرنا مشکل ہے؟ ایمانداری سے کہوں تو ہاں کبھی کبھار ہے، لیکن مجھے مداحوں کا اتنا پیار ملا ہے کہ اس نے مجھے سوپر وومن بنادیا اور مجھے ایسا کام کرنے کی طاقت دی، تاکہ میں سب کو فخر محسوس کروا سکوں۔

    خیال رہے کہ عائزہ خان کی اداکار دانش سے 2014 میں شادی ہوئی تھی، اداکارہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش 2015 میں ہوئی تھی، جبکہ ان کے ہاں بیٹا 2017 میں پیدا ہوا۔

  • ’ہفتے کو نفرت اور بدھ کو محبت کرنے کا شکریہ‘

    ’ہفتے کو نفرت اور بدھ کو محبت کرنے کا شکریہ‘

    کراچی: معروف پاکستان اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ مجھے مداحوں کی جانب سے ہفتے کے دن نفرت اور بدھ کو محبت ملتی ہے جس پر میں ان کی شکر گزار ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ ڈرامے میں دو مختلف کردار ادا کرنا آسان نہیں لیکن مداحوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو مجھےدونوں کرداروں میں پسند کرتے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عائزہ لکھا ہے کہ ’بدھ کو ’تھوڑا سا حق‘ کو پسند کرنے اور ہفتے کےروز ’میرے پاس تم ہو‘ میں نفرت کرنے پر مداحوں کی شکر گزار ہوں۔

    ٹویٹر پر ایک ویڈیو میں عائزہ خان نے کہا کہ ’ماں ایک رحمت ہوتی ہے جو بچے کو صحیح اور غلط کا فرق بتاتی ہے، اس کی جڑیں مضبوط بناتی ہے میں نے آج حورین کو سکھایا کہ سب لوگوں کی عزت کرنی چاہئے اور ہمدردی سے پیش آنا چاہئے۔‘

    واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر عائزہ خان اور ہمایوں سعید کا ڈرامے میرے پاس تم ہو مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے جبکہ چند ہفتے قبل شروع ہونے والا ڈرامہ تھوڑا سا حق بھی مداحوں کے دلوں میں گھر کرگیا ہے۔

    ڈرامہ سیریل تھوڑا سا حق میں عائزہ خان کے ہمراہ ہیرو کا کردار معروف اداکار عمران عباس ادا کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ میرے پاس تم ہو ڈرامے میں عائزہ خان پر مداحوں نے تنقید کی تھی کہ ایک عورت شوہر کو چھوڑ کر جاسکتی ہے لیکن وہ اپنے بچے (رومی) کو کیسے چھوڑ سکتی ہے۔

    عائزہ خان نے مداحوں کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ صرف ایک کردار جسے کرنے کا مقصد یہ تھا کہ مداحوں میں شعور بیدار ہو اور لڑکیاں اس طرح کی حرکتیں کرکے اپنا گھر خراب نہ کریں۔

  • اداکارہ عائزہ خان ریمپ پر واک کے دوران گرتے گرتے بچ گئیں

    اداکارہ عائزہ خان ریمپ پر واک کے دوران گرتے گرتے بچ گئیں

    کراچی: پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان ریمپ پر واک کے دوران حادثے سے بال بال بچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان فیشن شو میں شو اسٹاپر کے طور پر ریمپ پر واک کررہی تھیں اس دوران ان کے ہمراہ ماڈل و اداکار منیب بٹ بھی موجود تھے۔

    اداکارہ عائزہ خان نے مہرون رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ منیب بٹ نے بھی اس ہی رنگ کا شادی کا لباس پہنا ہوا تھا۔

    عائزہ خان بڑے اعتماد کے ساتھ ریمپ پر واک کررہی تھیں جیسے ہی وہ آگے بڑھیں تو ان کے پیچھے واک کرنے والے اداکار منیب بٹ نے بے دھیانی میں عائزہ کے کپڑوں پر پیر رکھ دیا جس کی وجہ سے ان کا بیلنس آؤٹ ہوا اور وہ گرتے گرتے بچ گئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    #AyezaKhan almost tripped while walking on ramp at #FPWF19. #ayeza #MuneebButt #Alkaram #PakistaniFashion #FPW #EntertainmentPopcorn

    A post shared by Entertainment popcorn (@entertainment_popcorn_offical) on

    عائزہ خان نے کمال مہارت سے اپنے آپ کو سنبھالا اور ریمپ پر اپنی واک مکمل کرکے شائقین سے داد وصول کی۔

    دوسری جانب منیب بٹ پر تنقید کرتے ہوئے صارفین نے کہا کہ وہ ریمپ پر واک کے دوران اپنی آنکھیں کھلی رکھا کریں جبکہ شو کے ڈائریکٹرز اور انتظامیہ کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اس طرح کے لباس کے دوران ماڈل کے درمیان کچھ فاصلہ رکھا کریں تاکہ حادثے سے بچا جاسکے۔

    فیشن شو کے دوران لی گئی منیب بٹ اور عائزہ خان کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی اداکارہ صبا قمر بھی ریمپ پر واک کے دوران گر گئی تھیں لیکن پھر وہ پراعتماد انداز میں اٹھیں اور انہوں نےاپنی واک مکمل کی تھی۔

  • ڈراموں میں منفی کردار دکھانا ضروری ہے، شعور بیدار ہوتا ہے، عائزہ خان

    ڈراموں میں منفی کردار دکھانا ضروری ہے، شعور بیدار ہوتا ہے، عائزہ خان

    کراچی: پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ ڈراموں میں منفی کردار دکھانا ضروری ہے اس سے عوام میں شعور بیدار ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے گزشتہ روز ندا یاسر کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ میں لباس کے انتخاب میں بہت محتاط رہتی ہوں اور ڈراموں کے لیے اپنے لباس کا انتخاب خود کرتی ہوں۔

    انہوں نے اپنے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کے کردار کے حوالے سے کہا کہ ’میں نے اس ڈرامے میں ایک بے وفا بیوی کا کردار ادا کیا ہے، واضح رہے کہ ڈرامے میں ہمایوں سعید ان کے شوہر کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ عدنان صدیقی نے بھی مرکزی کردار ادا کیا ہے۔‘

    عائزہ خان کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنی زندگی میں بہت سے لوگوں سے ملتے ہیں اور ان سے مختلف تجربات حاصل ہوتے ہیں، دنیا میں برے اور اچھے دونوں طرح کے لوگ موجود ہیں۔‘

    انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ بھی ضروری ہے کہ ہم منفی کردار ادا کریں تاکہ وہ لوگوں کو خوفزدہ کرے اور اس سے ان میں شعور بیدار ہو، جیسا کہ فی الحال میں جس کردار میں نظر آرہی ہوں اس کا معاملہ بھی اسی طرح ہے۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    Few hours are left….. #meraypasstumho

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

    عائزہ خان نے کہا کہ ’میں یہ نہیں سوچتی کہ ڈرامہ ہٹ ہوگا یا فلاپ ہوجائے گا، میں ڈرامے میں صرف کردار کو دیکھتی ہوں جس سے مداحوں کو مثبت پیغام جائے۔‘

    اٹھائیس سالہ اداکارہ نے کہا کہ میرے نزدیک یہ زیادہ اہم ہے کہ جو مداح مجھے فالو کرتے ہیں وہ ڈرامے کے اختتام پر کیا تاثر دیں گے چاہیں کردار منفی ہو یا مثبت مجھے فرق نہیں پڑتا۔

     

    View this post on Instagram

     

    Sehar #thorasahaq Coming soon only on @arydigital.tv Photography @farooqkhan5224 Khussas @somaintl

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

    یاد رہے کہ عائزہ خان ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کے بعد آج ایک نئے ڈرامے ’تھوڑا سا حق‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی، ڈرامے میں عائزہ کے ہمراہ عمران عباس مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

  • آئزہ خان کی بیٹی کو بدصورت کہنے والی کو خوبصورت جواب

    آئزہ خان کی بیٹی کو بدصورت کہنے والی کو خوبصورت جواب

    سوشل میڈیا کے جہاں مثبت پہلو ہیں وہی منفی بھی خصوصاً مشہور شخصیات کو اس کے منفی پہلوؤں کا اکثر سامنا کرنا پڑتا ہے‘ ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ خوبرو اداکارہ آئزہ خان کے ساتھ پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام پر آئزہ خان کی ایک فالوور نے اخلاقیات کی حد عبور کرتے ہوئے ان کی بیٹی کے لیے ایک انتہائی نفرت آمیز کمنٹ لکھا جو کہ کسی بھی ماں کے جذبات کو ٹھیس پہچانے کے لیے کافی تھا۔

    تاہم اداکارہ آئزہ خان نے انتہائی ذہانت اور برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نفرت آمیز کمنٹ کرنے والی خاتون کو ایسا جواب دیا کہ سوشل میڈیا صارفین کی تمام تر ہمدردیاں ان کے ساتھ ہوگئی اور سب نے ہی کمنٹ کرنے والی خاتون کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    آئزہ خان نے اپنی بیٹی کا نام آشکارکردیا

    فاطمہ سجاد نامی خاتون نے آئزہ خان کی بیٹی کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے بچے پسند ہیں لیکن یہ اتنی بدصورت کیوں ہے؟‘‘۔

    آئزہ خان نے انہیں انتہائی خوبصورت انداز میں جواب دیا کہ ’’اللہ ناراض ہوتاہے ایسا نہیں کہتے کوئی بھی بچہ بدصورت نہیں ہوتا‘‘۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’’ ہم سب کو اللہ نے خلق کیا ہےاوراس کی بنائی کوئی شے بدصورت نہیں ہے‘‘۔

    انہوں نے اپنے جوابی کمنٹ میں مزید کہا کہ ’’ کل کو تم بھی ماں بنوگی اور انشا اللہ تمہیں بھی خدا خوبصورت اور صحت منت اولاد عطا کرے گا۔۔ آمین‘‘۔

    ssssadada

    سوشل میڈیا پر صارفین نے آئزہ خان کے کمنٹ کو بے پناہ سراہتے ہوئے کہا کہ کسی کے بچے کے بارے میں اس قسم کی بات کرنے کا مطلب بات کرنے والے کے دل میں بے پناہ نفرت کی موجودگی ہے۔

  • عائزہ خان اور دانش تیمور شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    عائزہ خان اور دانش تیمور شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    کراچی: لاکھوں نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن اور پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے جانے پہچانے نام عائزہ خان اور دانش تیمور شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

    ایک سال قبل یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ پاکستانی اداکار دانش تیمور اور عائزہ خان کی منگنی ہوگئی ہے پھر یہ خبر گردش کرنے لگی کہ ان دونوں کی منگنی ختم ہو گئی ہے، لیکن آخر کار گزشتہ روز دونوں ستاروں کا نکاح ہوگیا اور 15 اگست کو رخصتی کی رسم ادا کی جائی گی ۔

    خبروں کے مطابق ان کی شادی میں انڈسٹری کے سبھی اداکار شرکت کریں گے، واضح رہے کہ یہ دونوں اداکار کئی ڈراموں میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو چکے ہیں اور ان کی جوڑی کو شائقین میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

    عائزہ خان کی 2013 میں اپنے کزن اداکار دانش تیمور کیساتھ منگنی ہوئی تھی اور دونوں کی منگنی محبت کی بنیاد پر ہوئی تھی  جبکہ دونوں کی شادی سے قبل دانش کے گھر والوں نے عائزہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ شوبز کو خیرباد کہہ دیں ورنہ دانش سے انکی شادی نہیں کریں گے،عائزہ خان جوکہ اداکاری اور دانش دونوں سے بے پناہ محبت کرتی ہیں،انہوں نے دانش کیلئے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا ۔

    اب وہ نئے پراجیکٹس سائن نہیں کررہیں بلکہ پہلے کے سائن کیے ہوئے پراجیکٹس کا کام مکمل کروارہی ہیں، دانش تیمور نے 2008میں ڈرامہ سیریل ’’د ل دیا دہلیز ‘‘ اور عائزہ خان نے ’’تم جو ملے ‘‘سے شوبز میں قدم رکھے،دونوں نے مختصر عرصہ میں اپنی جاندار پرفارمنس سے شائقین کے دلوں میں گھر کیا، تیمور اور عائزہ کے تعلقات میں اتار چڑھائو بھی آئے اور انکی منگنی ٹوٹنے کی خبریں بھی آتی رہیں تاہم آخر کار دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔