Tag: ayub-afridi

  • مشیر خزانہ شوکت ترین کوسینیٹر بنانے کی راہ ہموار ،ایوب آفریدی کا استعفی منظور

    مشیر خزانہ شوکت ترین کوسینیٹر بنانے کی راہ ہموار ،ایوب آفریدی کا استعفی منظور

    اسلام آباد : چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوب آفریدی کا استعفی منظور کرلیا، ایوب افریدی وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین کوسینیٹر بنانے کی راہ ہموار ہوگئی ، چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوب آفریدی کا استعفی منظور کرلیا۔

    ایوب آفریدی کے سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور ایوب آفریدی وزیراعظم کے مشیر مقرر کردیئے گئے ہیں ، ایوب افریدی وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ہوں گے۔

    وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت نے باضابطہ منظوری دے دی ہے ، جس کے بعد سینیٹر ایوب آفریدی کو مشیر اوورسیز لگا دیا گیا ہے۔

    ایوب آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کیالیکن مشترکہ اجلاس کےباعث انتظار کاکہا گیا، سینیٹ کی نشست وزیراعظم کی امانت تھی، خوشی کے ساتھ واپس کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے صوابدید ہے جسےچاہیں ذمےداری دیں، وزیراعظم کوئی ذمے داری نہیں بھی دیں گے تو اعتراض نہیں، اوزیراعظم نےموقع دیا قوم و ملک کی خدمت کروں گا۔

  • وزیر اعظم  کا سینیٹر ایوب آفریدی کو مشیربرائے اوورسیز لگانے کا فیصلہ

    وزیر اعظم کا سینیٹر ایوب آفریدی کو مشیربرائے اوورسیز لگانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹر ایوب آفریدی کومشیربرائے اوورسیز لگانے کا فیصلہ کرلیا، صدر مملکت کے منظوری کے بعد کابینہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹر ایوب آفریدی کومشیربرائے اوورسیز لگانے کا فیصلہ کرلیا اور سینیٹرایوب آفریدی کی بطور مشیر تقرری کی منظوری دے دی۔

    صدر مملکت کےمنظوری کے بعد کابینہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی ، کابینہ ڈویژن نےایوب آفریدی کےتقرری کی سمری صدرکو بھجوادی ہے۔

    اس سے قبل زلفی بخاری اوورسیز وزارت کے معاون خصوصی تھے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ ایوب آفریدی نے سینیٹ کی نشست سےاستعفی دیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ ایوب آفریدی کو وزیراعظم کامشیر برائے سفیران بنایا جائے گا۔

    سینیٹرایوب آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کیا ، جس پر وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر ایوب آفریدی کی خدمات کو سراہا۔

    ذرائع کے مطابق شوکت ترین کو خبیرپختونخوا سے جنرل نشست پر سینیٹربنایا جائے گا۔

  • شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار، ایوب آفریدی نے سینیٹ کی نشست سے استعفی دے دیا

    شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار، ایوب آفریدی نے سینیٹ کی نشست سے استعفی دے دیا

    اسلام آباد : ایوب آفریدی نے سینیٹ کی نشست سےاستعفی دے دیا ، شوکت ترین کو خبیرپختونخوا‌‌‌سے اس  جنرل نشست پر سینیٹربنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایوب آفریدی نے سینیٹ کی نشست سےاستعفی دے دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوب آفریدی کو وزیراعظم کامشیر برائے سفیران بنایا جائے گا۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سینیٹرایوب آفریدی بھی موجود تھے۔

    ذرائع نے کہا سینیٹرایوب آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کیا ، وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر ایوب آفریدی کی خدمات کو سراہا۔

    ذرائع کے مطابق شوکت ترین کو خبیرپختونخوا سے جنرل نشست پر سینیٹربنایا جائے گا۔

    یاد رہے دو روز قبل شوکت ترین کو مشیر خزانہ اور ریونیو مقرر کیا گیا تھا تاہم شوکت ترین کوبطوروفاقی وزیرکام جاری رکھنے کیلئےسینیٹر بنوانا قانونی تقاضا ہے ، آئین کیمطابق غیرمنتخب شخص کووفاقی وزیربننے کے6ماہ میں رکن پارلیمنٹ بننالازمی ہے۔