Tag: Ayushmann Khurrana

  • آیوشمان کھرانہ کو اپنے والد ڈکٹیٹر کیوں لگتے تھے؟ اداکار کا سنسنی خیز انکشاف

    آیوشمان کھرانہ کو اپنے والد ڈکٹیٹر کیوں لگتے تھے؟ اداکار کا سنسنی خیز انکشاف

    بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ نے اپنے والد کو ڈکٹیٹر قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں بچپن میں ایک خاص صدمے سے گزرنا پڑا ہے۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکار و گلوکار آیوشمان کھرانہ نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انترویو میں انکشاف کیا کہ ان کے والد پی کھرانہ بے حد سخت مزاج کے مالک تھے، وہ بچپن میں انہیں چپل اور بیلٹ سے مارا کرتے تھے جس کی وجہ سے ان کا بچپن صدموں سے دوچار رہا۔

    آیوشمان کھرانہ نے کہا کہ والد پنجاب کے چندی گڑھ میں علم نجوم کے شعبے سے منسلک تھے اس دوران انہوں نے علم نجوم پر کئی کتابیں لکھیں۔

    انٹرویو کے دوران میزبان نے آیوشمان سے سوال کیا کہ کیا آپ اپنے والد کے مقابلے میں مختلف باپ ہیں؟  جس پر اداکار نے بتایا کہ میں بالکل مختلف باپ ہوں کیوں کہ میرے والد ایک طرح کے  ڈکٹیٹر تھے جن کیلئے چپل اور بیلٹ سے مارنا عام سی بات تھی۔

    انٹرویو کے دوران اداکار نے ایک قصہ بھی بتایا کہ ایک روز میں ایک پارٹی سے واپس آیا تو میری شرٹ سے سگریٹ کے دھوئیں کی بو آرہی تھی، درحقیقت میں نے اپنے والد کے ڈر  سے کبھی سگریٹ کو ہاتھ بھی نہیں لگایا تھا لیکن اس بو کی وجہ سے بھی مجھے مار پڑی تھی۔

    واضح رہے کہ آیوشمان نے  فلم میکر  اور رائٹر طاہرہ کشیپ سے 2008 میں شادی کی تھی، دونوں کے اب دو بچے ایک بیٹا اور بیٹی بھی ہے۔

  • شہرت کے نشے میں اپنی گرل فرینڈ سے۔۔۔۔ ایوشمان کھرانہ نے بڑی غلطی کا اعتراف کرلیا

    شہرت کے نشے میں اپنی گرل فرینڈ سے۔۔۔۔ ایوشمان کھرانہ نے بڑی غلطی کا اعتراف کرلیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ نے ماضی میں کی جانے والی بڑی غلطی کا اعتراف کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے گلوکار و اداکار ایوشمان کھرانہ نے حالیہ انٹرویو میں اپنے ماضی کی غلطیوں کے حوالے سے کھل کر بات چیت کی۔

    بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ نے کہا کہ چھوٹی عمر میں ضرورت سے زیادہ شہرت مل جائے تو سے ڈیل کرنا مشکل ہوجاتا ہے، مجھے یاد ہے کہ 2004 میں، میں نے ریئلٹی شو ’روڈیز‘ کا سیزن 2 جیتنے کے بعد اپنی بچپن کی محبت طاہرہ کشیپ سے بریک اپ کرلیا تھا۔

    اداکار و گلوکار نے کہا کہ اس سے قبل کبھی مجھے اتنی شہرت نہیں ملی تھی، ہر لڑکی کی توجہ مجھ پر تھی، اس وقت میں چندریگڑھ کا ہیرو بن گیا تھا، اسی شہرت کے نشے میں آکر میں نے اس وقت کی گرل فرینڈ اور موجودہ اہلیہ سے رشتہ ختم کردیا تھا۔

    ایوشمان نے کہا کہ ’ میں نے طاہرہ نے کہا کہ میں اپنی زندگی جینا چاہتا ہوں اور یہ کہہ کر میں نے اس سے رشتہ ختم کردیا تھا لیکن 6 ماہ کے بعد مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوا تو میں نے طاہرہ سے معافی مانگی اور اپنا رشتہ ایک بار پھر بحال کیا ‘۔

    واضح رہے کہ ایوشمان کھرانہ اور ان کی بچپن کی محبت طاہرہ کشیپ 2008 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، اب اس جوڑی کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔