Tag: ayyan ali bail application

  • لاہور:ماڈل ایان علی کی ضمانت پھر کھٹائی میں پڑگئی

    لاہور:ماڈل ایان علی کی ضمانت پھر کھٹائی میں پڑگئی

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت انتیس جون تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو حتمی بحث کے لیے طلب کرلیا ہے۔

    ایان علی کی ضمانت پھر کھٹائی میں پڑگئی، لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عبدالسمیع نے ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت کی، سماعت میں سرکاری وکیل نےعدالت سے مزید مہلت مانگ لی۔

    سرکاری وکیل کا مؤقف تھا کہ کسٹمز حکام ایان علی کیس میں کچھ اہم دستاویزات پیش کرنا چاہتے ہیں، اس کے لیے مہلت درکار ہے۔

    ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے عدالت سے استدعا کی کہ ایان علی پاکستان کی معروف ماڈل ہیں، چار ماہ سے بے گناہ جیل میں بند ہیں، کسٹمز تاخیری حربے استعمال کرنے کے لیے تاریخ پر تاریخ لے رہی ہے۔

    سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سماعت ملتوی کرنے کے بجائے فیصلہ سنایا جائے، عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ تمام دستاویزات اور شواہد کو کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔

    عدالت نے کیس کی سماعت انتیس جون تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو حتمی بحث کے لیے طلب کرلیا ہے۔

  • راولپنڈی: ایان علی کیس ضمانتِ درخواست کل تک ملتوی

    راولپنڈی: ایان علی کیس ضمانتِ درخواست کل تک ملتوی

    راولپنڈی: کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج کی رخصت پر ہونے کے باعث کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کی ضمانت کی درخواست بغیر کسی کاروائی کے کل تک ملتوی کردی۔

    ایان علی کے جلوؤں سے آج سب محروم رہیں گے، بڑے دنوں بعد آج درخواست کی سماعت کی اُمید بندھی لیکن جج کی اچانک چھٹی نے ایان علی کی یہ اُمید  بھی توڑدی۔ ۔

    راولپنڈی کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد ایک دن کی رخصت پر ہونے کے باعث کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی درخواست سماعت بغیر کسی کاروائی کے کل تک ملتوی ہو گئی۔

    درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پرکرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کی جانب سے معروف قانون دان اور پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ اوردیگرسینئر وکلاء پیش ہوئے۔

    گزشتہ روز عدالت نے ماڈل ایان علی کے خلاف جلد از جلد چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں پندرہ جون تک توسیع کر دی۔

    راولپنڈی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے کسٹم کے تفتیشی آفیسر کو آئندہ سماعت پر مقدمے کا مکمل چالان پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت کل تک ملتوی کردی تھی۔