Tag: ayyan ali in karachi university .

  • ایان علی کو مدعو کرنے والا طالب علم کراچی یونیورسٹی سے بے دخل

    ایان علی کو مدعو کرنے والا طالب علم کراچی یونیورسٹی سے بے دخل

    کراچی: جامعہ کراچی میں ایان علی کو مدعو کرنے والے طالب علم کو کراچی یونیورسٹی سے نکال دیا گیا۔

    کراچی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کو یونیورسٹی میں مدعو کرنیوالے طالب علم کا داخلہ منسوخ کردیا۔

    کراچی یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مطابق رواں برس اگست میں شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں ملزمہ ماڈل ایان علی کو مدعو کرنیوالے دونوں طالب علم آئندہ یونیورسٹی کے کسی بھی پروگرام میں داخلے کے اہل نہیں ہونگے۔

    یونیورسٹی انتظامیہ نے طالب علموں کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہے مگر شعبے کے ذمہ داران کو فی الحال کسی بھی قسم کی کارروائی میں شامل نہیں کیا گیا۔

    ایان علی کو مدعو کرنے والا طالب علم میزبان پبلک ایڈمنسٹریشن کا طالب علم اریب ہے جس کا کہنا تھا دنیا کے لئے ایان ملزم ہے اس کیلئے نہیں۔

    اریب کا کہنا تھا پروگرام کیلئے یونیورسٹی کاپلیٹ فارم استعمال نہیں کیا لیکن تصاویر میں ماڈل گرل کو سیمینار ہال میں خطاب کرتے دیکھا جا سکتا تھا۔

    ایان کی آمد سے مکمل طور پر بے خبریونیورسٹی انتظامیہ نے اریب پر اوراس کا داخلہ منسوخ کردیا گیا۔

  • جامعہ کراچی کا ایان علی کو مدعو کرنیوالے دو طالب علموں کو نوٹس

    جامعہ کراچی کا ایان علی کو مدعو کرنیوالے دو طالب علموں کو نوٹس

    کراچی: اے آروائی نیو زکی خبرپرجامعہ کراچی کی انتظامیہ ہوش میں آئی اور ماڈل ایان علی کو مدعوکرنےوالے دو طلبہ کونوٹس جاری کردیئے۔

    ایان علی کی حالیہ شہرت سے متعلق طالب علم اریب سے پوچھا گیا تو اس نے کہا دنیا اُسے کرمنل سمجھتی ہے لیکن وہ نہیں۔

     اریب کا کہنا تھا انہوں نے پروگرام کیلئے جامعہ کراچی کا پلیٹ فارم استعمال نہیں کیا، ماڈل گرل کی آمد انتظامیہ کیلئے بھی سرپرائز تھی۔

    اے آر وائی نیوز کی خبر پر جامعہ کراچی کی انتظامیہ حرکت میں آئی اور ایان علی کو مدعو کرنیوالے دو طالب علموں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔

    واضح رہے کہ جامعہ کراچی نے ڈالر اسکینڈل کی مرکزی ملزم ایان علی سے پروجیکٹ کا افتتاح کراڈالا، ڈالرگرل کو اعزازی شیلڈ سے بھی دی گئی،جبکہ ایان کی طلبہ کے ساتھ خوب سیلفیاں بھی بنیں۔

    تقریب سے خطاب میں ڈالر گرل نے کی دل کی بات بھی کہہ ڈالی ان کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی میں پڑھنے والے ہیں بہت خوش قسمت ہیں۔ ایان کو اپنے درمیان دیکھ کر طلبا وطبات بھی بہت خوش تھے، ڈھیروں سیلفیاں بنائیں اور ڈالر گرل کو اعزازی شلیڈ بھی دے دی۔

  • ایان علی کی کراچی یونیورسٹی کی تقریب میں آمد پر سوشل میڈیا پر تنقید

    ایان علی کی کراچی یونیورسٹی کی تقریب میں آمد پر سوشل میڈیا پر تنقید

    سپر ماڈل ایان علی ایک محکمہ منصوبے کا افتتاح کرنے کیلئے کراچی یونیورسٹی پہنچ گئی، مہمان خصوصی کے طور پر بھاری رقم لانڈرنگ اسکینڈل میں قرار مجرم ایان علی کو یونیورسٹی میں مدعو کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر لوگوں نے غصہ کا اظہار کیا۔

    ٹوئیٹر صارفین نے کراچی یونیورسٹی کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ سے سوال کیا کہ  ایان علی کو مہمانِ خصوصی کے طور پر کیوں مدعو کیا گیا۔

    ماڈل ایان علی کو پبلک ایڈمنسٹریشن کے سیکشن کی جانب سے دو طالب علموں کی ایک جوائنٹ وینچر کا افتتاح کرنے کے لئے مدعو کیا گیا، جس کا مقصد  ان کے منافع سے تناسب کی ایک مقررہ رقم معذور افراد کی مدد کیلئے عطیہ کی جائے گی۔

    shahida

    ایان علی نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے سماجی مقصد کے لئے وینچر کے افتتاح کیلئے مہمان خصوصی کے طور پر مجھے مدعو کیا، جس کے بعد میری ٹیم نے چپس این ڈیپس پر تحقیق کی اور میں ان لوگوں کے کام سے متاثر ہوئی کیونکہ یہ نوجوان پڑھائی اور کام کے ساتھ غریبوں کی مدد کرنے کا جو کام وہ کر رہے ہیں، وہ کرنا اتنا آسان نہیں۔

    منی لانڈرنگ کیس کے ذکر کئے بغیر ایان علی نے طالب علموں پر زور دیا کہ افواہوں کی بنیاد پر کسی بھی چیز کے بارے میں اپنے خیال پیدا نہیں کرنا چاہئے، اصل حقائق جان کر ہی اس کے بعد ان کے نقطۂ نظر کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔

    تقریب کے اختتام پر ایان علی کو ایک ‘ تعریفی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔

    یاد رہے کہ ماڈل ایان علی کو 14 مارچ کو بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، ایان علی سے 5 لاکھ ڈالر برآمد ہوئے تھے، جس کے بعد122 دن کے بعد ضمانت پر رہا ہوئی۔