Tag: ayyan ali passport

  • ایان علی پاسپورٹ واپسی کے لئے ضمانتی مچلکےجمع نہ کراسکیں

    ایان علی پاسپورٹ واپسی کے لئے ضمانتی مچلکےجمع نہ کراسکیں

    راولپنڈی : ماڈل ایان علی پاسپورٹ واپسی کے لئے ضمانتی مچلکے دوسرے روزبھی جمع نہ کراسکیں.

    رنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کو ضبط شدہ پاسپورٹ واپس لینے کے لئے دس ،دس لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے آج کسٹم عدالت میں جمع کرانے تھے، راولپنڈی کی عدالت نے دو مچلکوں کےعوض ایان علی کی درخواست منظورکی تھی۔

    ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ ملے گا.

    یاد رہے کہ دو روز قبل راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی کوضبط پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے دس ، دس لاکھ کے دو مچلکوں کےعوض ماڈل ایان علی کے پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست منظورکی تھی ۔

    عدالت نے ایان علی پر فرد جرم عائد کی تھی تاہم ایان علی نے صحت جرم سے انکار کیا تھا ۔

  • راولپنڈی: عدالت کا ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم

    راولپنڈی: عدالت کا ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم

    راولپنڈی: عدالت نےماڈل ایان علی کو دس دس لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کے عوض پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

    راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی کوضبط پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے دس ، دس لاکھ کے دو مچلکوں کےعوض ماڈل ایان علی کے پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست منظورکی ہے ۔

    آج سماعت کے دوران کسٹم آفیسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ماڈل کو پاسپورٹ نہ دیئے جائیں، ملزمہ لمبی پرواز بھرنے کے لیے پر تول رہی ہیں، کسٹم آفیسر نے بتایا کہ ڈالر گرل اکیلی نہیں بلکہ ان کے ساتھ دیگر ملزمان بھی شامل ہیں.

    چند روز قبل عدالت نے ایان علی پر فرد جرم عائد کی تھی تاہم ایان علی نے صحت جرم سے انکار کیا تھا ۔