کراچی : منی لانڈرنگ کیس میں ملوث اور 120 دن جیل میں رہنے کے بعد رہائی پانے والی سپر ماڈل ایان علی کی چار ماہ بعد پہلی سیلفی منطر عام پر آگئی۔
ایان علی علی نے اپنی رہائی پانے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی پہلی سیلفی ٹی وی میزبان وقار زکاء کے ساتھ پوسٹ کی جس میں دونوں ایک جیسا انداز میں تصویر بناتے ہوئے نظر آئے۔
تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ یہ چار ماہ بعد لی گئی پہلی سیلفی ہے جو انہوں نے اپنے دوست وقار زکاء کے ساتھ رات کے کھانے کے بعد لی۔
My first selfie after 4 months 🙂 Right after dinner with my friend n the most daring PAKI ever @ZakaWaqar #Karachi pic.twitter.com/ZpqGWQPJTo
— Ayyan (@AYYANWORLD) July 21, 2015
واضح رہے کہ چھ سالوں کے فنی کریئر میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی 22 سالہ ماڈل ایان علی کی گرفتاری سے لے کر چار ماہ بعد ضمانت پر رہائی تک پاکستانی ذرائع ابلاغ پر اس معاملے کا خوب چرچا رہا جب کہ سوشل میڈیا پر بھی آئے روز نت نئی بحث چھڑتی رہی۔
تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ رواں سال گرفتاری تک ایان علی ایک درجن سے زائد مرتبہ متحدہ عرب امارات کا سفر چکی تھیں اور تفتیش کاروں کے مطابق انھیں یہ شبہ ہے کہ وہ اس سے پہلے بھی رقوم بیرون ملک منتقل کرچکی ہوں گی۔
My first selfie after 4 months :-) Right after dinner with my friend n the most daring PAKI ever Waqar Zaka #Karachi Posted by Ayyan on Tuesday, July 21, 2015
تاہم سپر ماڈل خود پر لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہتی آئی ہیں کہ پانچ لاکھ ڈالر کی رقم کے ساتھ سفر کا ارادہ نادانستہ طور پر اور ان کے بقول اس بارے میں قانون سے لاعلمی کی بنیاد پر ہوا۔
ماڈلنگ کے علاوہ گزشتہ سال ہی ایان علی بطور گلوکارہ بھی منظر عام پر آئی تھیں اور ان کا میوزک وڈیو بھی مختلف تنازعات کا شکار ہو کر ذرائع ابلاغ میں موضوع بحث رہا۔