Tag: ayyan ali

  • ایان علی کے پاسپورٹ کی حوالگی ،درخواست پر فیصلہ آنا باقی

    ایان علی کے پاسپورٹ کی حوالگی ،درخواست پر فیصلہ آنا باقی

    راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کی پاسپورٹ حوالگی کیلئے درخواست پرفیصلہ پچیس نومبر کے بعد سنایا جائے گا.

    کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی پر فرد جرم عائد ہوگئی اور نام بھی ای سی ایل میں شامل ہوگیا لیکن ابھی ایک درخواست پر فیصلہ آنا باقی ہے، ملزمہ ایان علی کے پاسپورٹ کی حوالگی کیلئے درخواست پر فیصلہ پچیس نومبر کے بعد سنایا جائے گا۔

    راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد کے پچیس نومبر تک رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت نہیں ہوسکے گی.

    ایان علی بیرون ملک فرار نہ ہوجائے اس لیے حکومت نے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا ہے، انکا نام ایف بی آر کی درخواست پرمحکمہ داخلہ نے شامل کیا ہے، اس کا نوٹیفکیشن اے آروائی نیوز نے حاصل کرلیا ہے۔

    سپرماڈل پرلاکھوں ڈالردبئی اسمگل کرنے کا الزام ہے،متعدد پیشیوں کے بعد ان پر فرد جرم بھی عائد کی گئی لیکن ایان علی نے جرم ماننے سے صاف انکار کردیا۔

  • ماڈل ایان علی کا نام ایف بی آر کی درخواست پر ای سی ایل میں شامل

    ماڈل ایان علی کا نام ایف بی آر کی درخواست پر ای سی ایل میں شامل

    کراچی : کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کا نام ایف بی آر کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا،وزارت داخلہ کی جانب سے جاری حکم میں ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروںکو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

    ماڈل ایان علی کو 14 مارچ 2015ء کو اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پانچ لاکھ ڈالرز سے زیادہ کی رقم بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔

    کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ہونے پر ملزمہ ایان علی کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے.فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی درخواست پر ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے ملک بھر کے تما م ایئر پورٹس امیگریشن اور پاسپورٹس دفاتر کو اس سلسلے میں الرٹ کر دیا گیا۔

    واضح رہے کے ایان علی پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے اور کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر ملزمہ کا کیس راولپنڈی کسٹمز عدالت میں چل رہا ہے،ماڈل ایان علی کے بیرون ملک فرار ہونے کی اطلاعات کے پیش نظر نام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔

  • ماڈل ایان علی کی بیرون ملک فرار ہونے کی مبینہ کوشش، ادارے چوکس

    ماڈل ایان علی کی بیرون ملک فرار ہونے کی مبینہ کوشش، ادارے چوکس

    کراچی : حساس اداروں کے ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق منی لانڈرنگ میں ملوث ماڈل گرل ایان علی کی جانب سے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش سامنے آئی ہے۔

    ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حساس اداروں کو ماڈل ایان علی کے پاسپورٹ میں ردو بدل کرکے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کے حوالے سے معلومات ملنے پر ماڈل ایان علی اور اس کے قریبی ساتھیوں کی سخت نگرانی شروع کردی گئی ہے۔

    اس سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھر میں موجود تمام پاسپورٹ دفاتر کو الرٹ کیا گیا ہے جبکہ ایئرپورٹ موجود امیگریشن عملے کو بھی چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کی منی لانڈرنگ اسکینڈل میں عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں تاحال ناکام رہی ہیں جس کی وجہ سے یہ امکان موجود ہے کہ وہ کسی بھی وقت بیرون ملک فرار ہوسکتی ہیں۔

    اسی سلسلے میں حساس اداروں کی جانب سے ان کی نگرانی سخت کی گئی ہے۔ 14 مارچ 2015 کو بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ماڈل ایان علی کو 6 لاکھ 6 ہزار800 امریکی ڈالر دبئی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

  • کرنسی اسمگلنگ کیس : ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کردی گئی

    کرنسی اسمگلنگ کیس : ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کردی گئی

    راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کردی گئی.

    تفصیلات کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں پیش ہوئی، عدالت نے ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کردی ہے۔

    ایان علی نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا ہے اور کہا کہ وہ تفصیلی بیان ریکارڈ کرانا چاہتی ہے، فاضل جج نے فرد جرم پر مزید کارروائی 8 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمہ کے خلاف شہادتیں طلب کرلیں ہیں.

    واضح رہے کہ سپر ماڈل ایان علی کو رواں برس 14 مارچ کو اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے اُس وقت حراست میں لیا گیا تھا، جب دورانِ چیکنگ ان کے سامان میں سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔

  • ماڈل ایان علی کو بزرگ مداح نے پھرہار پہنادیا

    ماڈل ایان علی کو بزرگ مداح نے پھرہار پہنادیا

    راولپنڈی: سپر ماڈل ایان علی کے بزرگ مداح کی دیوانگی کم نہ ہوئی آج پھر استقبال کیلئے مو جود تھے، موصوف نے ایان علی کو ہار پہنایا اور تصو یر بھی بنوائی۔

    ایان علی کے دبنگ مداح نے کسی کی پرواہ نہ کی اورماڈل کے گلے میں ہار ڈالا ، پھر ڈالر گرل سے انکھیوں سے انکھیاں ملانے کی فرمائش کر ڈالی، دیکھنے میں بوڑھے مگر دل کے جوان نے ایان علی سے ملاقات کی فرمائش بھی کی اور بڑے بیباکی کے ساتھ اپنی دیوانگی کی وجہ بھی بیان کر دی۔

    دوسری جانب آج راولپنڈی کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج رانا محمد آفتاب خان نے کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی بریت کی درخواست پر دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرکے سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔

  • ایان علی نے کوئی جرم ہی نہیں کیا، سردار لطیف کھوسہ

    ایان علی نے کوئی جرم ہی نہیں کیا، سردار لطیف کھوسہ

    راولپنڈی : ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ایان علی نے کوئی جرم نہیں کیا اور نہ ہی کرنسی لیکر دبئی جا رہی تھی۔

    ایان علی کے خلاف مفروضے کی بنیاد پر کیس بنایا گیا۔ کسٹم کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے رقم کی ملکیت قبضے سے انکار نہیں کیا پھر کونسا جرم باقی بچتا ہے.

    مقدمے کی سماعت کے موقع پر ماڈل کے وکیل کا کہنا تھا کہ کرنسی اسمگلنگ کیس میں استغاثہ کے پاس کوئی شہادت موجود نہیں، تفتیشی آفیسر کو ایف آئی آر میں درج دفعات کے حوالے سے علم ہی نہیں کہ اس نے ایان پر کیا دفعات لگائیں۔

    عدالت میں دلائل دیتے ہوئے لطیف کھوسہ استغاثہ نے ایان کے خلاف جو مواد اکٹھا کیا وہ سزا دینے کے لئے کافی نہیں۔ عدالت عالیہ نے اسی کیس میں تفتیشی کو ایک لاکھ جرمانہ کیا ہے۔

    فرحت نواز لودھی وکیل کسٹم کا کہنا تھا کہ کسی بھی چیز کو اسمگل کرنے کی کوشش کرنا اس چیز کے اسمگل کرنے کے مترادف ہے۔

    حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کرنسی سے زائد لے جانا قانون کے زمرے میں آتا ہے۔ کسٹم وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کسٹم ریگولیشن ایکٹ کی دفعہ آٹھ میں واضح ہے حکومت کی جانب سےمقرہ معیاد اور اسٹیٹ بینک کی اجازت کے بغیر کوئی کرنسی اپنے طور پر نہ باہر لے جاسکتا ہے نہ ملک میں لاسکتا ہے۔

    ملزمہ نے رقم کی ملکیت قبضے سے انکار نہیں کیا,پھر کونسا جرم باقی بچتا ہے۔ ملزمہ رات 11 بجکر 23 منٹ پر لاؤنج میں گئی جبکہ اس وقت بورڈنگ شروع تھی۔

    کسٹم وکیل کا مزید کہنا تھا کہ اگر اسمگلنگ کا عمل مکمل ہو جاتا تو پھر انٹر پول کے ذریعے ملزمہ کو واپس لاتے۔مقدمے کی مزید سماعت بدھ کو ہوگی۔

  • پبلک اکاونٹس کمیٹی میں بھی ایان علی کی دھوم ہوگئی

    پبلک اکاونٹس کمیٹی میں بھی ایان علی کی دھوم ہوگئی

    اسلام آباد: پبلک اکاونٹس کمیٹی میں بھی ایان کی دھوم ہوگئی، کمیٹی اراکین نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی تفصیلات طلب کر لیں۔

     ڈالر گرل ایان علی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، یہاں تک کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی میں معاملہ زیر بحث آگیا۔چیرمین خورشید شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں ڈاکٹر عاف علوی نے چئیرمین ایف بی آر سے ایان علی کیس کی تفصیلات طلب کر لیں۔

    عارف علوی کا کہناتھا کہ ایان علی کے پانچ لاکھ ڈالر سے متعلق کسٹم حکام اپنا موقف پیش کرنے میں کیوں ناکام ہوئے ۔

    چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ ایان علی کے پانچ لاکھ ڈالر ایف بی آر کے پاس ہیں جبکہ دیگر پراپرٹی اور ٹیکسز کو ٹریس کیا جارہا ہے۔

     انہوں نے مزید بتایا کہ ایان علی کے دیگر دوروں میں منی اسمگلنگ کے شواہد تلاش کررہے ہیں تاہم ابھی ایان علی پر فرد جرم عائد کرنا باقی ہے ۔

  • ماڈل گرل ایان علی کیخلاف آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

    ماڈل گرل ایان علی کیخلاف آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

    راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوّث معروف ماڈل ایان علی پر فرد جرم تاحال عائد نہ ہوسکی ۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی صبح سویر ے راولپنڈی کی بینکنگ کورٹ میں کیس کی سماعت کیلئے پیش ہوئیں۔

    کیس کی سماعت جج صابرسلطان نے کی ۔سماعت کے دوران ملزمہ ایان علی کو عدالت میں حاضری کیلئے باقاعدہ پکارا گیا جس پر وہ جج کے روبرو پیش ہوئیں۔

    حسب روایت ماڈل گرل کیخلاف آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی، کیس میں کچھ پیش رفت نہ ہوئی اور سماعت آٹھ اکتوبرتک ملتوی کردی گئی۔

    وکلا کا کہنا ہے کہ اگلی سماعت پر فردِ جرم کا معاملہ مکمل ہوجائے گا۔ پیشی کے موقع پر پہلے کی طرح ایان علی کا انداز جداگانہ تھا۔

    مغربی انداز کو چھوڑ کر ایان علی نے دیسی انداز اپنایا۔ کسٹم عدالت میں پیشی پر ایان علی مشرقی انداز میں نظرآئیں۔

    آنکھوں پر کالا چشمہ اور سندھی اجرک کےساتھ ایان علی نے عدالت میں انٹری دی۔ اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔

  • ماڈل ایان علی کا علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے عملے سے جھگڑا

    ماڈل ایان علی کا علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے عملے سے جھگڑا

    لاہور: ماڈل ایان علی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے عملے سے جھگڑا کیا، عملے نے ایان علی کو تاخیر سے پہنچنے پر جہاز میں بیٹھنے سے روکا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی پی آئی اے کی پرواز پی کے 313 سے کراچی جانے کے لیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں تو انھیں تاخیر سے پہنچنے پر پی آئی اے کے عملے نے جہاز میں سوار کرنے سے منع کردیا، جس پر ایان علی سیخ پا ہوگئیں اورعملے سے جھگڑا کیا۔

    پی آئی اے کی پرواز ماڈل ایان علی کو چھوڑ کر کراچی روانہ ہوگئی اور ماڈل ایان علی ائیرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کے بعد واپس چلی گئیں۔

  • ایان علی کیخلاف فردجرم کیلئے قانونی دستاویزات مکمل

    ایان علی کیخلاف فردجرم کیلئے قانونی دستاویزات مکمل

    لاہور: کرنسی اسمگلنگ کیس میں کسٹم حکام نے ماڈل ایان علی کیخلاف فردجرم کیلئے قانونی دستاویزات مکمل کرلیں۔

    ایان علی کیخلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں فرد جرم اب تک عائد نہیں ہو سکی ہے، امکان ہے کہ قانونی دستاویزات مکمل ہونے کے بعد کل ایان علی پر فردجرم عائدکیے جانے کی کارروائی ہو سکتی ہے۔

     زرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم انٹیلی جنس حکام نے ماڈل ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کے اندراج کیلئے ٹھوس شواہداکھٹے کرلیے ہیں۔

    ادہر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے ماڈل ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس میں شریک ملزم اویس کے خلاف ٹرائل کورٹ میں کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

     عدالت نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت اگلے سننے کی تاریخ دے دی۔