Tag: ayyan ali

  • ایان علی کو مدعو کرنے والے طلبہ کو یونیورسٹی سے خارج کیا جاسکتا ہے، وائس چانسلر جامعہ کراچی

    ایان علی کو مدعو کرنے والے طلبہ کو یونیورسٹی سے خارج کیا جاسکتا ہے، وائس چانسلر جامعہ کراچی

    کراچی: وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹرمحمد قیصر کا کہنا ہے کہ ایان علی کو مدعو کرنے والے طلبہ کو یونیورسٹی سے خارج کیا جاسکتا ہے۔

    ماڈل ایان کی جامعہ کراچی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا اے آر وائی نیوز نے ٹاپ ماڈل کی یونیورسٹی کی فوٹیج حاصل کرلی، سیمینار ہال میں کس طرح ایان کو ویلکم کیا گیا یہ آپ دیکھ سکتے ہیں لیکن ان سب باتوں سے انتظامیہ لاعلم رہی۔

    وائس چانسلر ڈاکٹرقیصر کا کہنا ہے ماڈل ایان کی آمد کا علم نہیں تھا،  وائس چانسلر نے عندیہ دیا کہ ایان علی کو مدعو کرنے والے طلبہ کو یونیورسٹی سے خارج کیا جاسکتا ہے۔

    اس سے قبل جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے ماڈل ایان علی کو مدعو کرنے والے دو طلبہ کو نوٹس جاری کردیئے، ایان علی کی حالیہ شہرت سے متعلق طالب علم اریب سے پوچھا گیا تو اس نے کہا دنیا اُسے کرمنل سمجھتی ہے لیکن وہ نہیں، اریب کا کہنا تھا کہ انہوں نے پروگرام کیلئے جامعہ کراچی کا پلیٹ فارم استعمال نہیں کیا، ماڈل گرل کی آمد انتظامیہ کیلئے بھی سرپرائز تھی۔

    واضح رہے کہ  ماڈل ایان علی کو پبلک ایڈمنسٹریشن کے سیکشن کی جانب سے دو طالب علموں کی ایک جوائنٹ وینچر کا افتتاح کرنے کے لئے مدعو کیا گیا، جس کا مقصد  ان کے منافع سے تناسب کی ایک مقررہ رقم معذور افراد کی مدد کیلئے عطیہ کی جائے گی۔

    ایان علی نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے سماجی مقصد کے لئے وینچر کے افتتاح کیلئے مہمان خصوصی کے طور پر مجھے مدعو کیا، جس کے بعد میری ٹیم نے چپس این ڈیپس پر تحقیق کی اور میں ان لوگوں کے کام سے متاثر ہوئی کیونکہ یہ نوجوان پڑھائی اور کام کے ساتھ غریبوں کی مدد کرنے کا جو کام وہ کر رہے ہیں، وہ کرنا اتنا آسان نہیں۔

    تقریب کے اختتام پر ایان علی کو ایک ‘ تعریفی شیلڈ سے بھی نوازا گیاجبکہ طلبہ نے ایان کے ساتھ خوب سیلفیاں بھی بنائی۔

  • ایان علی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

    ایان علی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

    راولپنڈی: کرنسی سمگلنگ کیس میں ملزمہ ماڈل ایان علی کے خلاف کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے فرد جرم عائد کیے جانے کی کاروائی سمیت ماڈل کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت 4ستمبر تک ملتوی کردی ۔

    ضمانت کے بعد دوسری پیشی کے موقع پر ایان علی دلفریب اور منفرد اچھوتے انداز میں جلوہ گر ہوئی تو ان کے اطراف میں ان کے ذاتی محافظوں نے اپنے حصا ر میں لے رکھا تھا جب وہ عدالت پیش ہوئی تو مقدمے کی سماعت کا آغاز ہوا تو اس کے ساتھ ہی ماڈل کے وکیل خرم لطیف کھوسہ نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمارے دو گواہوں کو کسٹم نے ملزم بنا کر ان کے ورانٹ گرفتاری حاصل کیے ہیں جن کے خلاف درخواستیں ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت ہیں۔

    سردار لطیف کھوسہ ان کی جانب سے ہائیکورٹ میں مصروف ہیں جب تک وہ عدالت میں پیش نہیں ہوتے یا ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت درخواستوں پر کوئی فیصلہ نہیں ہوتا تب تک ماڈل ایان علی کے خلاف فرد جرم عائد کیے جانے کی کاروائی ملتوی رکھی جائے۔

    جس پر کسٹم کے وکیل نے ان کے اس مؤقف کی قانونی نکات کے ذریعے مخالفت کی، فاضل عدالت نے قرار دیا کہ پہلے کسٹم ان ملزمان سے متعلق تحریری طور پر عدالت کو آگاہ کرے کہ ان کی پوزیشن ملزم کی ہے یا یہ اشتہاری قرار دیئے جاچکے ہیں۔

    فاضل عدالت نے ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت بھی مذکورہ تاریخ تک ملتوی کردی۔

  • ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے درخواست دائر

    ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے درخواست دائر

    اسلام آباد : کسٹم حکام نے وزارت داخلہ کو سپر ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے درخواست دے دی
    ماڈل گرل ایان علی کے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    کسٹم کے انویسٹی گیشن اینڈ پراسیکیوشن برانچ نے ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست دے دی ہے۔

    درخواست کا مقصد ماڈل کو بیرون ملک فرار ہونے سے روکنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل گرل پر اسپیشل کسٹم جج کی عدالت میں اکیس اگست کو فرد جرم عائد کیےجانے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ چھ سال کے فنی کریئر میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی 22 سالہ ماڈل ایان علی کی گرفتاری سے لے کر چار ماہ بعد ضمانت پر رہائی تک پاکستانی ذرائع ابلاغ پر اس معاملے کا خوب چرچا رہا۔

    جب کہ سوشل میڈیا پر بھی آئے روز نت نئی بحث چھڑتی رہی۔

  • ایان علی نے ایدھی فاؤنڈیشن اسلام آباد کا دورہ کیا

    ایان علی نے ایدھی فاؤنڈیشن اسلام آباد کا دورہ کیا

    اسلام آباد : ماڈل گرل ایان علی نے گزشتہ رو ز ایدھی فاؤنڈیشن اسلام آباد کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالراسمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہائی کے بعد مشہور ماڈل گرل ایان علی نے ایدھی فاؤنڈیشن اسلام آباد کا دورہ کیا اور وہاں رہائش پذیر یتیم بچوں سے ملاقات کی۔

    ایان علی کے فیس بک اسٹیٹس کے مطابق انہوں نے یتیم بچوں میں تحائف تقسیم کئے اور پورا دن ن بچوں کے ساتھ گزارہ۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے ان بچوں سے مل کر بے حد خوشی محسوس ہوئی اور خاص طور پر ان بچوں کی میرے لئے نیک تمنائیں اور دعائیں میرےلئے خوشی اور اطمینان کا باعث ہیں۔

    اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان بچوں کو اپنے مستقبل میں کامیابیاں نصیب فرمائے۔

    واضح رہے کہ سپر ماڈل گرل ایان علی  14 جولائی 2015 کو ڈالر اسمگلنگ کیس میں ضمانت پر ہیں، انہیں اس سال مارچ کے مہینے میں بے نظیر ائیر پورٹ سے اسلام آباد سے پانچ لاکھ ڈالر اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق ایک خفیہ ایجنسی نے وزارت داخلہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈالر اسمگلنگ کیس میں ملوّث ایان علی کے کیس کی تفتیش دہشت گردی ایکٹ کے تحت کی جائے کیوں کہ اسمگل کی جانے والی رقم مبینہ طور پر پاکستان میں دہشت گردی کے لئے استعمال کی جانا تھی۔

  • ایان علی منی لانڈرنگ کیس،حساس ادارے کا وزارت داخلہ کوخط

    ایان علی منی لانڈرنگ کیس،حساس ادارے کا وزارت داخلہ کوخط

    اسلام آباد: ایک حساس ادارے نے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہےجس میں کہا گیا ہے ایان علی منی لانڈرنگ کیس میں دہشتگرد مافیا سے ممکنہ تعلق پر اعلیٰ سطح تحقیقات کی ضرورت ہے ۔تحقیقات میں حساس ادارے کو بھی حصہ بنایا جائے۔

    ایان علی کیس سنگین صورتحال اختیار کر گیا، ملکی سلامتی سے متعلق حساس ادارے نے سیکریٹری وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کی رقم دہشت گردوں کی مالی امداد کے لئے استعمال ہورہی ہے۔

    حساس ادارے کے مطابق اس رقم سے ضرب عضب کی کوششوں کو بھی سبوتاژ کیا جاسکتا ہے، خط میں اس خدشے کا اظہار بھی کیا گیا ہےکہ کراچی میں فعال دہشتگرد گروپ بھی کرپشن کے ذریعے اکٹھی کی جانی والی رقوم سےفائدہ اٹھا رہےہیں۔

  • ایان علی اڈیالہ جیل سے رہا

    ایان علی اڈیالہ جیل سے رہا

    راولپنڈی: ماڈل ایان علی کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم پراڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان کو ان کی جان کو درپیش سنگین مسائل کے سبب سخت سیکورٹی کے حصار میں رہا کیا گیا۔

    واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لاوٗنج سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر منی لانڈرنگ کا الزام تھا۔

    کسٹم حکام کے مطابق گرفتاری کے وقت ایان کے پاس سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے جن کے متعلق ان کا موقف تھا کہ یہ رقم انہوں نے اپنے بھائی کے حوالے کرنی ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے دو روز قبل لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایان علی رہائی کے بعد بینظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے کراچی روانہ ہوں گی۔

    ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ایان کے بیرون ملک سفر پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی ہے۔

  • ماڈل ایان علی کی اڈیالہ جیل سے آج رہائی متوقع

    ماڈل ایان علی کی اڈیالہ جیل سے آج رہائی متوقع

    راولپنڈی: سپر ماڈل ایان علی کےوکلا ضمانتی مچلکےجمع کرانے کسٹم عدالت پہنچ گئے۔

    ضمانتی مچلکوں کیلئے دو مقامی شہری جائیداد کے ملکیتی ثبوت عدالت میں پیش کریں گے،اڈیالہ جیل میں چار ماہ سے قید ماڈل ایان علی نے قیدیوں اور حوالاتی خواتین سے الوداعی ملاقاتیں شروع کردیں۔

    سپر ماڈل نے اپنامیک اپ کا تمام سامان پرفیوم اورنئے کپڑے تحفتاًخواتین قیدیوں میں تقسیم کردیئے،اس موقع پر ایان علی نےجیل انتظامیہ کی بھی تعریف کی۔

    سپر ماڈل کی جیل سے رہائی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے، تاہم ذرائع کے مطابق ایان کی جان کو خطرے کے پیش نظر رہائی کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

  • ماڈل ایان علی لاہورہائی کورٹ سے ضمانت پررہا

    ماڈل ایان علی لاہورہائی کورٹ سے ضمانت پررہا

    لاہور: ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کو منی لانڈرنگ کیس میں سے ضمانت پر رہا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی آج لاہور ہائی کورٹ میں دو رکنی بنچ کے سامنے پیش ہوئیں جہاں انکے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایان علی کے خلاف کسی قسم کے کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں۔

    دوسری جانب کسٹم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایان علی کے خلاف مکمل شواہد موجود ہیں کسی کو بھی 10ہزار ڈالر سے زیادہ رقم لے کر بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں جبکہ ایان علی کے پاس سے پانچ لاکھ ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔

    اس کے جواب میں سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ایان نے بورڈنگ پاس نہیں لیا تھا اس لئے ان کے خلاف جرم ثابت نہیں ہوتا۔

    عدالت نے دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد ماڈل ایان علی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ماڈل ایان مقامی عدالت میں پیش ہوئیں تھیں جہاں ان پر فردِ جرم عائد کرنے کے بجائے 27 جولائی کو پیشی پر طلب کیا گیا تھا۔

     ایان علی کو 13 مارچ 2015 کو بینیظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لاوٗنج سے گرفتار کیا گیا تھااوران کے پاس سے پانچ لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔

  • ایان علی عید سلاخوں کے پیچھے گزاریں گی

    ایان علی عید سلاخوں کے پیچھے گزاریں گی

    راولپنڈی: منی لانڈرنگ کیس میں ایان علی کے کیس کی سماعت ایک بار پھر ملتوی ہوگئی ہے جس کے سبب ایان علی یہ عید اپنے ساتھی قیدیوں کے ساتھ جیل میں گزاریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایان علی کو آج پیشی پر عدالت لایا گیا ہے لیکن کسٹم جج کت چھٹیوں پر ہونے کے سبب مقدمے کی سماعت نہ ہوسکی۔

    اس موقع پر ایک دلچسپ بات ہوئی کی سماعت پر آئے ہوئے دیگر قیدیوں کے بچوں نے ایان کو عید کارڈز اور تحفے دئیے جنہیں ایان نے خوشدلی سے قبول کرلیا۔

    ایان علی پر فردِ جرم عائد کرنے کے لئے سماعت 15 روز کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔

  • ماڈل ایان کی درخواست ضمانت، حکومت اور کسٹمز سے جواب طلب

    ماڈل ایان کی درخواست ضمانت، حکومت اور کسٹمز سے جواب طلب

    لاہور: ہائیکورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور کسٹمز سے آئندہ ہفتہ تک جواب طلب کر لیا۔

    ملزمہ ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کسٹمز حکام نے ملزمہ کو راولپنڈی ائیرپورٹ کے جس مقام سے گرفتار کیا وہ مسافر کی تعریف میں نہیں آتا اور نہ ہی ملزمہ نےدبئی جانے کیلئے اپنا بورڈنگ کارڈ بنوایا تھا۔

    کسٹم ایکٹ کے مطابق جب ملزم خاتون ہو اور اس سے کوئی مزید تفتیش نہ کرنی ہو تو اس کی ضمانت منظور کی جا سکتی ہے لہذا ماڈل ایان علی کی ضمانت منظور کی جائے۔