Tag: ayyan ali

  • کرنسی اسمگلنگ کیس: ماڈل ایان علی پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

    کرنسی اسمگلنگ کیس: ماڈل ایان علی پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

    راولپنڈی : سپر ماڈل ایان علی پر کرنسی اسمگلنگ کیس میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی، سپرماڈل کے عدالت پہنچتے ہی رونق لگ گئی۔

    کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی بارہویں پیشی پر کالا ہڈ والا اپر، کالا چشمہ اور سی گرین شرٹ پہنی ہوئی تھی، گزشتہ پیشیوں کی طرح اس بار بھی سپر ماڈل کی انٹری نرالی تھی۔

    کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے کی، ماڈل ایان علی کوکسٹم عدالت لایا گیا تو بکتر بند گاڑی کو تالا لگا ہوا تھا، سپرماڈل کے عدالت پہنچتے ہی رونق لگ گئی، دھکم پیل میں ایان علی کو کچہری پہنچایا گیا۔

    منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کرنے کیخلاف سردار لطیف کھوسہ نے اعتراض کیا، جیسے کسٹم کی جانب سے مسترد کردیا گیا، سماعت کے دوران ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کرنسی اسمگلنگ کے بارے ميں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ‏ایان علی کے خلاف میڈیا میں پروپیگنڈا ہو رہا ہے، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ایان کیس کے علاوہ ملک میں کوئی دوسرا کیس نہیں۔

    ایان علی نے عدالت میں پہلی بار بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں 16 کروڑ روپے اسمگل کرنے والے ملزمان کی ضمانت ہوگئی لیکن میری ضمانت نہیں ہورہی، پاکستان میرا ملک ہے اور یہیں جینا مرنا ہے، اس لئے ضمانت کے بعد ملک سے فرار نہیں ہوں گی۔

    ایان علی کا کہنا تھا کہ انہیں علم نہیں تھا کہ اتنی رقم لے جانا غیر قانونی ہے اور وہ ‏رقم لے جانے پر معافی مانگتی ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ ان کے خلاف الیکٹرونک میڈیا پر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جب کہ سوشل میڈیا پرکردار کشی کی جارہی ہے اس لئے حکومت اور چیف جسٹس آف پاکستان انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کا نوٹس لیں۔ الیکٹرونک میڈیا پر پراپیگنڈا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور کسی سیاسی شخصیت سے ان کا نام نہ جوڑا جائے۔

    جس پرعدالت نے ماڈل ايان علی کے جوڈيشل ريمانڈ ميں 13 جولائی تک توسيع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

    دوسری جانب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کا نیا مقدمہ درج کرنے سے متعلق سماعت گیارہ جولائی تک ملتوی کردی۔

  • ایان علی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

    ایان علی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

    کراچی : ایان علی کی سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے اور توقع ہے کہ آج فیصلہ سنا دیا جائے گا جبکہ کسٹم عدالت میں منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی پر چھ جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی گیارہویں پیشی پر سپر ماڈل کی انٹری اورایگزٹ کسی ریمپ پرکیٹ واک سے کم نہ تھی، ہڈ والا اپر اور سنہری زلفوں کے جھرمٹ سے جھانکتا مکھڑا۔

    اِس بار ایان علی کی عدالت میں آمد تو پراعتماد تھی مگر واپسی میں ایان علی اپنے دیدار کے بے تاب ہجوم سے گھبرا گئیں، کمرہ عدالت کے باہررش دیکھتے ہی واپس کمرے میں چلی گئیں، کچھ دیر بعد انہیں بکتر بند کے ذریعے اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا۔

    کسٹم عدالت نے ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چھ جولائی تک توسیع کرتے ہوئے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ  مقدمہ اہم نوعیت کا ہے، آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

  • کرنسی اسمگلنگ، ماڈل ایان کا کیس بغیر کارروائی ملتوی

    کرنسی اسمگلنگ، ماڈل ایان کا کیس بغیر کارروائی ملتوی

    راولپنڈی : جج کی رخصت کے سبب  ماڈل آیان علی کی عدالت میں شنوائی نہ ہوسکی، ایان علی اب انتیس جون کو عدالت میں پیشں ہوں گی۔

    راولپنڈی کسٹم کی خصوصی عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے خلاف سماعت بغیر کسی کاروائی کے 29جون تک ملتوی کردی گئی۔

     ایان علی کو اسپیشل جج کسٹم رانا آفتاب احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا راولپنڈی کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان کے ایک دن کی رخصت پرہونے کے باعث سماعت ملتوی ہوئی ہے تاہم سانحہ ڈسکہ کے خلاف وکلاء بدستور ہڑتال کررہے ہیں، اسی لیے ایان کا کوئی وکیل عدالت پیش نہیں ہوا۔

    ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کے اندراج کی درخواست کی سماعت پر بھی کوئی کاروائی نہ ہوسکی، ماڈل ایان علی کی کسٹم عدالت میں دسویں پیشی تھی۔

    ایان علی کو بے نظیر انڑنیشنل ائیر پورٹ پر کرنسی سمگلنگ کیس میں 14مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ایان علی کو جان کا خطرہ ہونے کے باعث خصوصی بکتر بند گاڑی کے ذریعے عدالت پہنچایا گیا۔

    آج بھی ایان علی کا منفرد انداز تھا، پیشی کے موقع پر ان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے، راولپنڈی کسٹم کی خصوصی عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 29جون تک ملتوی کردی۔

  • ایان علی برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے روزے اور خصوصی نوافل ادا کریں گی

    ایان علی برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے روزے اور خصوصی نوافل ادا کریں گی

    اسلام آباد: خوبرو ماڈل ایان علی برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور ان پر ظلم کے خاتمے کے لیے خصوصی نوافل ادا کریں گی اور 3 نفلی روزے بھی رکھیں گی۔

    جیل حکام کے ذرائع کے مطابق ایان علی نے اڈیالہ جیل حکام سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ برمی مسلمانوں پر ظلم کے خاتمے کے لیے صدقہ وخیرات کرنا چاہتی ہیں، اس کی اجازت دی جائے جبکہ ایان علی 3 نفلی روزے اور خصوصی نوافل بھی ادا کرینگی۔

    جس میں برمی مسلمانوں کے لیے دعاکریں گی کہ اللہ تعالی ان پرظلم ڈھانے والوں کوکیفرکردار تک پہنچائے اورمسلمانوں پر ظلم و ستم کاخاتمہ ہو۔

    اس سے قبل بھی ایان علی نے رمضان المبارک میں قیدیوں کو سحر و افطار فراہم کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

    یاد رہے کہ ماڈل ایان علی کو کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

  • منی لانڈرنگ کیس ، ایان علی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    منی لانڈرنگ کیس ، ایان علی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    راولپنڈی :منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہوگئے ہیں، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

    راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایان نے بیرون ملک جانے کیلئے بورڈنگ کارڈ حاصل نہیں کیا تھا، ایان علی اپنی فروخت کی گئی پرا پرٹی کی رقم اپنے بھائی ذوالفقار علی کو دینے کیلئے لاؤنچ میں انتظار میں تھی،

    انھوں نے دلائل میں کہا کہ ایئرپورٹ کے وی آئی پی لاؤنچ میں کوئی بھی شخص 1 ہزارروپے کی ادائیگی کے بعد بیٹھ سکتا ہے، ایان علی رقم بورڈنگ کارڈ کے بعد کرنسی برآمد ہونا کرنسی اسمگلنگ کے زمرے میں آتا ہے۔

    گزشتہ روز کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت کارروائی کے بغیر ہی ملتوی کردی گئی

    ماڈل آیان علی کو کسٹم حکام نے 14 مارچ کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے دبئی جاتے ہوئے اُس وقت گرفتار کیا تھا، جب سامان کی تلاشی کے دوران اُن کے پاس سے پانچ لاکھ ڈالر ملے تھے۔

  • لیگی رہنماء کا قریبی ساتھی پندرہ کلو سونا اسمگل کرتےہوئے گرفتار

    لیگی رہنماء کا قریبی ساتھی پندرہ کلو سونا اسمگل کرتےہوئے گرفتار

    لاہور : معروف ماڈل ایان علی کے بعد مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے توفیق عرف ٹافی بٹ کا قریبی عزیز عبدالباسط کروڑوں روپے اور پندرہ کلو سونا اسمگل کرتےہوئے لاہور ائیرپورٹ پر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

    معروف ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ میں رسوائے زمانہ ہوئی تو مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے عبدالباسط بھی لا ہور ائیرپورٹ سے پندرہ کلو سونا اور تین کروڑروپے اسمگل کرتے پکڑے گئے۔

    ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے مسلم لیگ نواز کی اہم شخصیت توفیق عرف ٹافی بٹ کا نام لے لیااور اپنے بیان میں کہا ہے کہ سارا سونا اور پیسے توفیق عرف ٹافی بٹ نے دئیے۔

    ابتدائی تحقیقات میں بڑے انکشافات سامنے آ رہے ہیں جس کے مطابق ملزم عبدالباسط اکیلا نہیں، بلکہ توفیق عرف ٹافی بٹ کی زیرنگرانی چلنے والے گروہ کا حصہ ہے جو ملک کی اہم ترین شخصیت کے انتہائی قریب تصور کیا جاتا ہے۔

    توفیق بٹ کی ائیرپورٹ میں تین دکانیں ہیں جن کے ذریعے اسمگلنگ کی جاتی ہے اور بیرون ملک کرنسی، سونا اور جواہرات منتقل کرنے کے لئے ائیرپورٹ پر موجودان دکانوں سے مدد لی جاتی ہے۔

    سامان لے جانے والے مسافر کو تمام چیزیں ائیرپورٹ کی حدود کے اندر سے فراہم کی جاتی ہیں۔ عبدالباسط اور کئی دیگر کے ذریعے اہم ترین شخصیات اور ان کی بیٹی کی اشیاء بیرون ملک بھجوائی گئیں۔

    مئی 2011 کی انتخابی مہم کے دوران اہم ترین شخصیت کی بیٹی کے پروٹوکول کی ذمہ داری ٹوفی بٹ کے پاس تھی جس نے اہم شخصیت کی بیٹی کی میڈیا مہم اور دیگر اخراجات برداشت کئے تھے۔

  • منی لانڈرنگ کیس: ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 مئی تک توسیع

    منی لانڈرنگ کیس: ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 مئی تک توسیع

    راولپنڈی: عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 مئی تک توسیع کردیی۔

    ماڈل ا یان علی منی لانڈرنگ کیس میں راولپنڈی کی عدالت پیشی کے لئے پہنچیں تو انکی جھلک دیکھنے کے لئے لوگ گرتے پڑتے نظر آئے، تین افراد تو عدالت کے احاطے میں دیدار کی کوشش میں سیڑھیوں سےگر پڑے۔

    ماڈل ایان علی کو کسٹم عدالت کے جج کی عدم تعیناتی کے باعث بینکنگ کورٹ کے جج کے سامنے پیش کیا گیا، عدالت نے ایان علی کے خلاف مکمل چالان پیش نہ کرنے پر کسٹم حکام پر برہمی کا اظہار کیا۔

    عدالت نے مقدمہ کے نامکمل چالان پیش کئے جانے پر عدالت نے استفسارکرتے ہوئے چالان مکمل کرنے کا حکم دے دیا اور کسٹم حکام کو ضروری دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 مئی تک کی توسیع کر دی۔

    ایان علی کا 40 روز سے زائد کا جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے، اس سے قبل ایان علی کو 4 بار عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے۔

  • ایان علی منی لانڈرنگ کیس، سرکاری وکیل کے دلائل آج متوقع

    ایان علی منی لانڈرنگ کیس، سرکاری وکیل کے دلائل آج متوقع

    راولپنڈی : منی لانڈرنگ کیس منطقی انجام کی جانب بڑھنے لگا ہیں،  مقامی عدالت میں ایان علی کے خلاف پیش کیےگئے چالان پر حکومتی وکیل آج دلائل دے گا۔

    منی لانڈرنگ کا کیس ایان علی کیلئے مشکلات کھڑی کرتا جارہا ہے، گزشتہ سماعت میں ماڈل ایان علی کیخلاف کسٹم حکام نے پہلا عبوری چالان عدالت میں پیش کر دیا تھا، جس کے مطابق ماڈل ایان ملزمہ قرار دے دی گئی۔

    عبوری چالان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں کوئی شریک جرم ثابت نہیں ہوا، عدالت نے ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں ستائیس اپریل تک توسیع کردی تھی، جو آج ختم ہورہی ہے۔

    آج حکومتی وکیل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہادر علی خان کی عدالت میں دلائل دے گا۔