Tag: Azaan Sami Khan

  • اذان خان کی اپنے والد کو شادی کی سالگرہ پر مبارکباد، خصوصی اسٹوری وائرل

    اذان خان کی اپنے والد کو شادی کی سالگرہ پر مبارکباد، خصوصی اسٹوری وائرل

    پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار اذان سمیع خان نے اپنے والد، عدنان سمیع خان کو شادی کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔

    اداکار و گلوکار اذان سمیع خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے والد، بھارت کے نامور گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان کے لیے ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اذان خان نے والد اور ان کی تیسری اہلیہ رویا فریابی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔

    اداکار نے اسٹوری میں والد اور ان کی اہلیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے پیغام میں لکھا ہے کہ ’ہیپی اینی ورسَری، آپ کو محبتوں اور برکتوں سے بھرے بہت سے ناقابلِ یقین سال ملیں، ان شاء اللّٰہ، بہت ساری محبتیں۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Azaan Sami Khan (@azaanskhn)

    واضح رہے کہ اداکار اذان سمیع خان عدنان سمیع اور پاکستانی سینئر اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے ہیں، عدنان سمیع اور زیبا بختیار کی شادی 1993 میں ہوئی تھی تاہم 1997 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

    عدنان سمیع نے اس کے بعد دوسری شادی کی جو کہ وہ بھی کچھ عرصے چلنے کے بعد ختم ہوگئی بعد ازاں عدنان سمیع خان نے تیسری شادی رویا فریابی سے 2010 میں کی تھی، ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

  • ماہرہ خان اور اذان سمیع کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

    ماہرہ خان اور اذان سمیع کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

    پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور معروف گلوکار و اداکار اذان سمیع کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماہری خان نے اذاب سمیع کی سالگرہ کے موقع پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں رومانوی ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace)

     

    ویڈیو میں ماہرہ خان اور اذان سمیع اپنے رومانوی گانے ‘تو’ کے لیے ڈانس ریہرسلز کررہے ہیں، ماہرہ خان نے اس ویڈیو کے علاوہ اذان سمیع کے ہمراہ اپنی چند تصاویر بھی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھیں اور گلوکار کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی تھی۔

    اداکارہ نے اذان سمیع کی موسیقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ تم اپنے گانوں میں وہ سب بیان کردیتے ہیں جو میں کبھی اپنے بارے میں بیان نہیں کرسکی۔

    اُنہوں نے اپنی ایک اور اسٹوری میں اذان سمیع سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ تم مزید محنت کرو تاکہ جلد ہی گریمی ایوارڈ حاصل کرسکو، میں بےصبری سے تمہارے ایوارڈ کا انتظار کررہی ہوں۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان اور اذان سمیع گانا ‘تو’ سے پہلے بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں، دونوں فنکاروں نے فلم ’سپر اسٹار‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

  • اذان سمیع خان کا بہن کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

    اذان سمیع خان کا بہن کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

    گلوکار عدنان سمیع خان کے صاحبزادے اذان سمیع خان نے اپنی سوتیلی بہن مدینہ کی سالگرہ پر خاص پیغام جاری کیا ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کے اداکار و گلوکار اذان سمیع نے اپنی چھوٹی سوتیلی بہن کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے، انہوں نے اپنی چھوٹی بہن مدینہ کیساتھ لی گئی ایک یادگار سیلفی پوسٹ کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Azaan Sami Khan (@azaanskhn)

    تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’7ویں سالگرہ مبارک ہو میری چھوٹی بہن، دعا ہے کہ یہ تمہاری ایک بہترین سالگرہ ہو، میں تم سے بہت پیار کرتا ہوں، ساتھ ہی اداکار نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ’بابا مجھ سے زیادہ پیار کرتے ہیں‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Medina Sami Khan (@medinasamikhan)

    واضح رہے کہ عدنان سمیع نے پاکستان میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے بعد بھارت منتقل ہونے کا فیصلہ کیا، عدنان سمیع خان کو 2015 میں بھارتی شہریت دینے کا اعلان کیا گیا تھا، اب وہ اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ بھارت میں مقیم ہیں۔

    عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار نے 1993 میں شادی کی تھی، بعدازں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی، اذان سمیع زیبا بختیار اور عدنان سمیع کی پہلی اولاد ہیں۔

  • اداکارہ زیبا بختیار کا بیٹا شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار

    اداکارہ زیبا بختیار کا بیٹا شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار

    لاہور: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ زیبا بختیار کے صاحبزادے آذان سمیع نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار اور گلوکار عدنان سمیع کے صاحبزادے کی تصویر گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ ایک پروفیشنل ماڈل کی طرح نظر آرہے ہیں۔

    اداکارہ کے بیٹے کی تصویر دیکھ کر نہ صرف مداح دنگ رہ گئے بلکہ انہوں نے آذان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اطلاعات کے مطابق آذان کی مذکورہ تصویر لندن میں لی گئی جہاں وہ میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروا رہے تھے۔

    شوبز مبصرین کا کہنا ہے کہ زیبا بختیار کی صاحبزادے جلد کسی فلم یا ڈرامے میں کردار ادا کرتے نظر آئیں گے تاہم اس بات کا فیصلہ وقت کرے گا کہ وہ انڈسٹری اور شائقین کی توجہ کس حد تک حاصل کرتے ہیں۔

     واضح رہے کہ آذان بطور میوزک کمپوزر اپنے امور سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم کی موسقی کی دھن ترتیب دی۔

    خیال رہے کہ زیبا بختیار نے شوبز انڈسٹری پر تین دہائیوں تک راج کیا، اپنے عروج کے دور میں ہی اُن کی گلوکار عدنان سمیع کے ساتھ قربتیں بڑھ گئیں تھیں اور دونوں ازدواجی بندھن میں بندھ میں گئے تھے۔

    بعد ازاں اُن کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے آذان رکھا، سن 1997 میں گھریلو ناچاقیوں اور تنازعات کے بعد دونوں نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا بعد ازاں عدنان سمیع نے بھارت میں سکونت اختیار کی اور پھر کئی عرصے بعد انہوں نے پاکستانی شہریت چھوڑ دی۔