Tag: azad kashmir election

  • آزاد کشمیر الیکشن:  بڑے بڑے سیاسی برج الٹ گئے

    آزاد کشمیر الیکشن: بڑے بڑے سیاسی برج الٹ گئے

    مظفر آباد: آزاد کشمیر الیکشن میں تحریک انصاف کے سونامی نے بڑے بڑے سیاسی برج الٹ دیئے، متعدد لیگی وزرا کو اپنے سیٹوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے پندرہ باغ میں تحریک انصاف کے امیدوار سردار تنویر الیاس نے لیگی وزیر مشتاق منہاس کو شکست سے دوچار کردیا، پی ٹی آئی کے تنویر الیاس 19825ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

    تحریک انصاف کےمرکزی رہنما بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایل اے تین میرپور پر لیگی وزیرچوہدری محمد سعید کو پچھاڑا، غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سلطان محمود چوہدری 18462 ووٹوں سے کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد سعید 15343 ووٹ لے سکے۔

    اسی طرح ایل اے ون میرپور پر تحریک انصاف کے اظہر صادق نے لیگی وزیر چوہدری مسعود خالد کو شکست سے دوچار کیا، غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اظہر صادق 14233 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے مسلم لیگ ن کے چوہدری مسعود خالد نے 4609 ووٹ حاصل کرسکے۔

    یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر الیکشن، پی ٹی آئی نے سادہ اکثریت حاصل کرلی

    ایل اے چار میرپورپر تحریک انصاف کے چوہدری ارشد نےبھی نوازلیگ کے سابق وزیر چوہدری رخسار کوہرایا۔

    دوسری جانب لیگی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج کو ماننے سے انکار کردیا ہے، مریم نواز کا کہنا تھا کہ نتائج تسلیم نہیں کیےنہ کروں گی، میں نے تو دوہزار اٹھارہ کےالیکشن کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے، اس جعلی حکومت کو نہیں مانا، ورکراور ووٹرز کوشاباش دی،بےشرم دھاندلی پر کیالائحہ عمل ہوگا؟ جماعت جلد فیصلہ کرے گی۔

  • آزادکشمیر الیکشن: کس جماعت نے کتنے ووٹ حاصل کئے؟

    آزادکشمیر الیکشن: کس جماعت نے کتنے ووٹ حاصل کئے؟

    مظفرآباد: پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر الیکشن کا معرکہ سر کرلیا، کس جماعت نے کتنے ووٹ حاصل کئے؟ اعدادوشمار جاری کردئیے گئے۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ 6 لاکھ 13ہزار590 ووٹ حاصل کیے، پی ٹی آئی کےحاصل ووٹوں کی شرح کل ووٹوں کا32.5فیصدبنتی ہے۔

    آزاد کشمیر میں حکومت کرنے والی مسلم لیگ بُری طرح شکست سے دوچار ہوئی، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) صرف چھ سیٹوں پر کامیاب ہوسکی۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ن لیگ نے4لاکھ 91ہزار91 ووٹ حاصل کیے،ن لیگ کےحاصل ووٹوں کی شرح کل ووٹوں کا25.65 فیصدبنتی ہے، پیپلز پارٹی 3لاکھ 49 ہزار895 ووٹ حاصل کیے جوکہ مجموعی ووٹوں کا 18.28فیصد ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر الیکشن، پی ٹی آئی نے سادہ اکثریت حاصل کرلی

    ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم کانفرنس نےایک لاکھ 53ہزار 861 ووٹ حاصل کئے، آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم کانفرنس کےحاصل ووٹوں کی شرح کل ووٹوں کا8.4فیصد ہے۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق آزاد امیدواروں نےایک لاکھ 33 ہزار 136 ووٹ حاصل کیے، آزادامیدواروں کےحاصل ووٹوں کی شرح کل ووٹوں کا6.95 فیصدبنتی ہے، تحریک لبیک آزادکشمیر نے94 ہزار 487 ووٹ حاصل کیے،تحریک لبیک کےحاصل ووٹوں کی شرح کل ووٹوں کا4.94فیصدبنتی ہے۔

  • آزاد کشمیر الیکشن: مریم نواز کی تقریر کے لئے طلبہ کا پرچہ قبل از وقت ختم کرادیا گیا

    آزاد کشمیر الیکشن: مریم نواز کی تقریر کے لئے طلبہ کا پرچہ قبل از وقت ختم کرادیا گیا

    آزاد کشمیر: نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز آزاد کشمیر الیکشن میں ایک طرف وزیراعظم پر لفظی گولہ باری جاری رکھے ہوئی ہیں تو دوسری جانب مریم نواز کے جلسوں کے لئے اسکولز بند کرائے جارہے ہیں۔

    پچیس جولائی کو آزاد کشمیر کے لوگ اپنے ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں سے کسی ایک کو برسراقتدار لائیں گے۔

    تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھرپور الیکشن مہم چلائی جارہی ہے، مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اب تک کئی جلسوں سے خطاب کرچکی، ان کے جلسوں کا ہدف وزیراعظم عمران پر تنقید کرنا ہے۔

    آج بھی مریم نواز نے آزادکشمیر کے علاقے لیپہ میں گرلز ڈگری کالج کےگراؤنڈ میں جلسہ کیا، کالج میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جاری تھے ، جلسے کے باعث طلبا کو پیپر دینے میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم افسوسناک واقعہ اس وقت رونما ہوا جب مقامی افراد نے پرنسپل کو فوری طور پر پیپر ختم کرانے کا کہا جس پر پرنسپل نے جلسہ رکوانے کے بجائے بچیوں کا پرچہ ہی قبل از وقت ختم کرادیا۔

     

  • آزاد کشمیر میں انتخابات، مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول طے

    آزاد کشمیر میں انتخابات، مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول طے

    لاہور : آزاد کشمیر میں انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول طے ہوگیا ، مریم نواز 8 سے 19 جولائی تک جلسوں سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر الیکشن کی مہم کیلئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکے جلسوں کا شیڈول طے کرلیا گیا ہے ، مریم نواز 8 سے 19 جولائی تک آزاد کشمیر کا دورہ کریں گی۔

    دورے کے دوران مریم نواز 8 جولائی کومظفرآباد ،9 اور 10 جولائی کو نیلم ، 11 جولائی کوہٹیاں، 13جولائی کوکوٹلی میں جلسوں سےخطاب کریں گی جبکہ 14 جولائی کوہجیرہ اور راولاکوٹ میں عوامی اجتماعات سےخطاب کریں گی۔

    شیڈول کے مطابق مریم نواز کے 18 جولائی کو باغ، 19 جولائی کو حویلی ، 15 جولائی کو بلوچ اورپلندری، 17 جولائی کو بھمبر اور میرپور میں جلسے ہوں گے۔

    یاد رہے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پارٹی قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں نواز شریف نے شہباز شریف کو کشمیر الیکشن پر فوکس کرنے کی ہدایت کی تھی.

    دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر الیکشن مہم مریم نواز کو سونپنے پر اتفاق کیا تھا، نواز شریف نے کہا تھا کہ کشمیر الیکشن میں شہباز شریف اور مریم نواز مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں۔

  • صرف ڈھائی سیٹوں کیلئےعمران بلاول نے زہریلی مہم چلائی، خواجہ سعد رفیق

    صرف ڈھائی سیٹوں کیلئےعمران بلاول نے زہریلی مہم چلائی، خواجہ سعد رفیق

    لاہور : وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان نے محض ڈھائی سیٹوں کے لیے آزاد کشمیر انتخابات میں زہریلی مہم چلائی۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں عوامی اجتماع سے خطاب میں کہی، خواجہ سعد رفیق نے کشمیر الیکشن میں ہارنے والی پارٹیوں کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہوئے کہا کہ ہمیں کشمیر میں توقع سے زیادہ ووٹ ملے۔ بلاول اور عمران نے محض ڈھائی سیٹیں جیتنے کیلیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔

    وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی چیئرمین اور رہنماؤں کے کالا چشمہ پہننے پر بھی جُملہ کستے ہوئے کہا کہ کالا چشمہ لگاؤ گے توسفید بھی سیاہ نظر آئے گا۔

    لاہور میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج پر مخالفین اور جمہوریت کے دشمنوں کو غور کرنا چاہئے، نتائج محمد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہیں۔

    خواجہ سعد رفیق نے سیاسی مخالفین کو حکومت سے نمٹنے کے گر بھی سمجھائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ووٹ کی طاقت سے بنا اور جمہوریت پاکستان کی بنیاد میں شامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ احتجاج کی باتیں کرنے والوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا احتجاج اس بات پر کرو گے کہ مری ہوئی ریلوے زندہ ہوگئی ہے؟  کیا یہ ماتم کروگے کہ رینجرزآپریشن کے بعد کراچی کا امن واپس آرہا ہے؟

    انہوں نے کہا کہ صرف گالیاں دوگے، جھوٹ بولو گے تولوگ آپ کا ساتھ نہیں دینگے۔ خواجہ سعد تقریر کے دوران کسی ٹیچر کی طرح کارکنوں کو بیٹھنے اور خاموش ہونے کی تلقین بھی کرتے رہے۔

     

  • آزادکشمیر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کل ہوگی

    آزادکشمیر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کل ہوگی

    آزادکشمیر : عام انتخابات کیلئے پولنگ کل ہوگی، پیپلز پارٹی ، ن لیگ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ ہے جبکہ انتخابی سامان کی ترسیل آج ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں انتخابی مہم اپنے اختتام کو پہنچی، پولنگ کل ہوگی، انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے لیے فوج تعینات کی گئی ہے۔

    آزاد کشمیر میں انتخابی گہما گہمی عروج پر ہے، ن لیگ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ ہے، چار سو تئیس امیدوار میدان میں ہیں، آزاد کشمیر میں انتخابی سامان کی ترسیل آج ہوگی، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی اکتالیس نشستوں پر براہ راست انتخاب ہو گا، بارہ نشستوں میں سے نو پنجاب، دو سندھ اور ایک خیبر پختونخوا کی نشست بھی شامل ہے۔

    مہاجرین کیلئے مختص نشست ایل اے تیس جموں سندھ، بلوستان کے تمام اضلاع سمیت پنجاب کے دس اضلاع میاں چنوں، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ملتان، خوشاب، شیخوپورہ، ننکانہ، خانیوال، اوکاڑہ پر مشتمل ہے۔

    ایل اے چھتیس کشمیر ویلی پر نو امیدوار آمنے سامنے ہیں، یہ حلقہ سندھ اور کوئٹہ پر مشتمل ہے، کراچی میں اس حلقے کیلئے سترہ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے چھ اضلاع میں آٹھ پولنگ اسٹیشن قائم کر دئیے گئے، چنیوٹ میں کشمیریوں کیلئے دو پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، چکوال میں بھی دو نشستوں کیلئے آٹھ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، جہلم میں دو حلقوں کیلئے چھبیس پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

    چیف الیکشن کمیشن آزاد کشمیر غلام مصطفی مغل کا کہنا ہے کہ کسی بھی جماعت کو قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فوج شفاف الیکشن کے کرانے میں الیکشن کمیشن کی مدد کرے گی، فوجی دستے پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات ہونگے، اس بات کا فیصلہ کور کمانڈر راولپنڈی کی چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر اور چیف سیکریٹری سے ملاقات میں ہوا۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری نے بھرپور طریقے سے مہم چلائی اور جیالوں کے لہو کو گرمانے اور متحرک کرنے کو شش کی جبکہ ن لیگ کی مہم کے روح رواں وفاقی وزیراطلا عات پرویز رشید نے اپنی دھواں دھار تقاریر میں جہاں مخالفین پر طنز کے نشتر چلائے وہیں اپنی جماعت کی کامیابی کیلئے خاصے پر امید دکھائی دیئے۔

  • آزادکشمیر انتخابات، انتخابی مہم کا آخری روز

    آزادکشمیر انتخابات، انتخابی مہم کا آخری روز

    آزادکشمیر : انتخابی مہم کاآخری روز ہے، پی ٹی آئی آج کھڑی شریف اور ڈھڈیال میں پنڈال سجائے گی، جہاں کپتان خطاب کریں گے، جبکہ انتخابی سامان کی ترسیل اور پولنگ اکیس جولائی کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے، امیدواروں کی ووٹروں کو متوجہ کرنے کوششیں عروج پر ہے، اکیس جولائی کو کشمیری اپنے ووٹ سے عوامی نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

    آزاد کشمیر اسمبلی کے اکتالیس نشتوں پر براہ راست انتخاب ہوگا، جن میں مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والی بارہ نشستوں میں نو پنجاب میں، دو سندھ اور ایک خیبر پختونخوا شامل ہے، انتخابات میں چار سو تئیس امیدوار میدان میں ہیں، جن میں دو سو انیس کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے جبکہ دو سو چار امیدوار آزاد حثیثت سے انتخاب لڑیں گے۔

    انتظامیہ کے مطابق حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کے چار جبکہ دیگر پولنگ اسٹیشنوں پر دو فوجی جوان تعینات ہوں گے، اس کے ساتھ پولیس، ایف سی کے دستے بھی حفاظت پر مامور رہیں گے۔

    دوسری جانب فاقی وزارت داخلہ نے آزاد کشمیر میں انتخابات میں سیکیورٹی کیلئے فوج کو آرٹیکل 245کے تحت اختیارات دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

  • پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ

    پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں 21جولائی کو ہونے والے انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کردیا۔

    اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عمدالمجید کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کشمیر کاز کیلئے آزاد کشمیر میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ضروری بنائے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر انتخابات میں کامیاب ہوکرپھر حکومت بنائے گی۔

    راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ عوام اور اپنی کارکردگی پر بھروسہ ہے۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن صرف خواب دیکھا رہی ہے جب کہ ہم نے آزاد کشمیر میں عملی کام کیے ہیں، انہوں نے آزاد کشمیر میں انتخابات فوج کی زیر نگرانی کرانے کا مطالبہ کردیا، پانچ سال عوام کی خدمت کی اور اب عوام کی عدالت جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں ہیں مشاورت سے ٹکٹ جاری کیے ہیں،آزاد کشمیر کے انتخابات میں شکست کی صورت میں تمام تر ذمہ داری لینے کو تیار ہوں، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر کے انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا۔