Tag: Azad Kashmir elections

  • "نوازشریف اور عوام کےدرمیان سے ہٹ جائیں”

    "نوازشریف اور عوام کےدرمیان سے ہٹ جائیں”

    بلوچ/ آزاد کشمیر: نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے مخالفین کو خبردار کیا کہ آزاد کشمیر الیکشن چوری کیا تو ایسانقصان ہوگا کہ زمین کے نیچے بھی منہ چھپانےکی جگہ نہیں ملےگی۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے بلوچ میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے ایک بار پھر وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نوازشریف کو وزارت عظمیٰ سے ہٹادیا، مقدمات بنائے گئے، انہیں جیل میں ڈال دیا ،جیل میں قتل کی سازش بھی کی، مگر جعلی حکومت کے تین سال بعد بھی عمران خان کی صبح شام نواز شریف سےہوتی ہے، صبح سے شام ،رات صرف یہی پلاننگ ہوتی ہے نوازشریف کو کیسےروکناہے۔مریم نواز نے کہا کہ اگر انسانی پلاننگ سے نوازشریف کو روکاجاسکتا تو کوئی نام لیوا نہ ہوتا، آج پاکستان اور کشمیر میں جہاں جہاں گئی لوگوں نے نوازشریف کی آواز پر لبیک کہا، نوازشریف کیساتھ اللہ کےبعد اسکی بیٹی سپاہی بن کر کھڑی ہے، عمران خان تم نواز شریف کو عوام کےدلوں سےنہیں نکال سکے، پروپیگنڈے، جھوٹ، الزامات کےباوجود آج یہ پہلےسے بڑھ کر نوازشریف کیساتھ ہیں۔

    بلوچ میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ قائد مسلم لیگ لندن اور یہ یہاں ایک پیج پربیٹھےہیں، آج آپ موجود نہیں مگر کشمیر کے چپے چپے پر نواز شریف کے نام لیوا موجود ہیں، الیکشن چوری کے باوجود نواز شریف لندن بیٹھ کر انکےگھر گھس کر انکو مارتا ہے۔

    اس موقع پر مریم نواز نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے یہ نعرہ تو سنا ہوگا کہ جب عمران خان آئےگا تو نیا پاکستان بنے گا، اب نیا نعرہ سن لے، اب آیا عمران اور بِکے گا سارا پاکستان۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران کو اگلا الیکشن ہارتے ہوئے نظر آرہاہے تو الیکشن ریفارمز یاد آگئے، الیکشن ریفارمز صرف ایک ہوتا ہے اور وہ ہے عوام کی طاقت،
    آپ لوگ نوازشریف اور عوام کےدرمیان سے ہٹ جائیں، خبردار کررہی ہوں کہ الیکشن چوری کیاتو ایسانقصان ہوگا زمین کے نیچے بھی منہ چھپانےکی جگہ نہیں ملےگی، انشااللہ 25جولائی کو آزاد کشمیر کی وادیوں میں شیر دھاڑے گا۔

  • آزادکشمیر انتخابات کے لئے پولنگ 25 جولائی کو ہوگی

    آزادکشمیر انتخابات کے لئے پولنگ 25 جولائی کو ہوگی

    مظفرآباد : آزادکشمیر انتخابات کے لئے پولنگ25 جولائی کو ہوگی، الیکشن کے دوران 32لاکھ 20ہزار 546کشمیری ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، چیف الیکشن کمشنرآزادکشمیر کا کہنا ہے کہ آزادکشمیرانتخابات کے لئے پولنگ 25 جولائی کوہوگی، آزاد کشمیر کے 33جبکہ مہاجرین جموں کشمیر کے 12حلقوں میں انتخابات ہوگا۔

    چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ 32 لاکھ 20 ہزار 546 کشمیری ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے ، گزشتہ انتخابات کی نسبت 4 انتخابی حلقوں کا اضافہ کیا گیا ہے ، آزاد کشمیر میں مرد ووٹر کی تعداد 15لاکھ 19ہزار 347 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 12لاکھ 97ہزار 747 ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ 21جون تک کاغذات نامزدگی داخل کرائے جا سکیں گے اور 22جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ 2 جولائی تک کاغذات کی واپسی ہوگی۔

    چیف الیکشن کمشنر کے مطابق 27 جون تک اعتراضات داخل کرائے جا سکیں گے ، 30جون اور یکم جولائی تک اپیلیں کی جا سکیں گی
    جبکہ 3جولائی کوحتمی فہرست جاری ہوگی اور 4جولائی کوانتخابی نشانات الاٹہوں گے۔

    دوسری جانب آزاد کشمیر انتخابات میں راجہ فاروق حیدرمظفرآباد ڈویژن کے2حلقوں سےانتخابات میں حصہ لیں گے اور شاہ غلام قادربھی ضلع نیلم کے2حلقوں سےالیکشن لڑیں گے۔

    ن لیگ کے چوہدری محمدسعیدایل اےتھری میرپورسےانتخابات لڑیں گے جبکہ ایل اےون سےمسعودخالد،ایل اےٹوسےنذیرانقلابی کوٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

    ن لیگ نے ایل اےفورسےرخساراحمد،ایل اے5سےوقارنور ، ایل اے6سےراجہ مقصود اور ایل اے7سےطارق فاروق کو ٹکٹ جاری کیا۔