Tag: azad kashmir president

  • ظالم مودی نسل کشی کرکے کشمیریوں کو ختم کرنا چاہ رہا ہے، سردار مسعود خان

    ظالم مودی نسل کشی کرکے کشمیریوں کو ختم کرنا چاہ رہا ہے، سردار مسعود خان

    اسلام آباد : آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ظالم مودی نسل کشی کرکے کشمیریوں کو ختم کرنا چاہ رہا ہے، نسل کشی روکنا عالمی برادری کے لئے بڑا چیلنج ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ اس وقت مقبوضہ وادی میں قیامت صغریٰ نہیں قیامت کبریٰ بپا ہے۔

    نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کے عوام سے ان کی شناخت چھیننے کے درپے ہے، مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے سردار مسعود احمد خان نے کہا کہ یہ مت کہیے کہ مسئلہ کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا بلکہ کشمیر پر ایک نئی قیامت ٹوٹی ہے۔

    مودی کے عزائم بہت خطرناک ہیں،وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے شناخت چھیننے کے درپے ہے، عالمی برادری کے سامنے دوچیلنجز ہیں، پہلا یہ کہ کشمیر میں نسل کشی کو کیسے روکا جائے ؟ظالم محاصرہ کرکے کشمیریوں کو ماررہا ہے دوسرا چیلنج یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو نو آبادی بننے سے کیسے بچایا جائے؟

    انہوں نے مزید کہا کہ نو لاکھ فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر پر حملہ کیا ہے ،مسلح افواج نے غیر مسلح لوگوں پر حملہ کیا ہے، فیصلہ ہونا تو ابھی باقی ہے،کشمیریوں کی جدوجہد کے ایک نئے باب کا اظہار ہوا۔

    مقبوضہ وادی میں کربلا بپاہے،لوگ بھوکے اور پیاسے اپنے گھروں میں قید ہیں،ان کے پاس ادویات نہیں ہیں،رسد کا کوئی سامان نہیں ہے۔

    ظالم قابض ہندوستانی فوجیوں نے 10ہزار کشمیریوں کو قید کردیا ہے، ان میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، یہ قیامت صغریٰ نہیں قیامت کبریٰ ہے۔

  • مقبوضہ وادی میں کشمیریوں سے زمینیں چھین کر ہندوؤں کو آباد کیا جارہا ہے، مسعود خان

    مقبوضہ وادی میں کشمیریوں سے زمینیں چھین کر ہندوؤں کو آباد کیا جارہا ہے، مسعود خان

    اسلام آباد : صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے زمینیں چھین کر ہندوؤں کو آباد کیا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہونا عام بات نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خططاب کرتے ہوئے کیا۔

    اس موقع پر صدر آزاد کشمیر مسعود خان اور برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے جمعہ30 اگست کو برطانیہ کے ہائیڈ پارک سے بھارتی ہائی کمیشن تک کشمیریوں کے حق میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ آزادی مانگ رہے ہیں،5اگست کو مقبوضہ کشمیر پر ایک نئی قیامت ٹوٹی، مقبوضہ کشمیر کیلئے جلد پوری دنیا میں ایک نیا جذبہ بیدار یوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں سے زمینیں چھین کر ہندوؤں کو آباد کیا جارہا ہے، مودی کہتا ہے کشمیریوں سے زمین چھین کر انہیں خوشحال کردوں گا، مقبوضہ کشمیر پرسلامتی کونسل کا اجلاس ہونا عام بات نہیں۔

    قبل ازیں آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان سے برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں نسل کشی کر رہی ہے۔

    پانچ اگست کے اقدام کے بعد سے دنیا نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے جب کہ خود انڈیا کے اندر سول سوسائٹی اور معتدل صحافیوں نے بھارت کے جارحانہ بیانیے کی مخالفت اور معصوم کشمیریوں کے حقوق کی بات کی ہے۔

  • بھارت چاہے اپنی پوری فوج لگالے ہر صورت میں آزادی لے کر رہیں گے، صدر آزاد کشمیر

    بھارت چاہے اپنی پوری فوج لگالے ہر صورت میں آزادی لے کر رہیں گے، صدر آزاد کشمیر

    اسلام آباد : آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت چاہے اپنی ساری فوج مقبوضہ کشمیر میں لگا لے پھر بھی ہم آزادی لے کر رہیں گے، دنیا میں بالآخر ہمارا بیانیہ سچا مان لیا گیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

    صدرآزاد کشمیر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پانچ اگست کے بعد عالمی اخبارات میں کشمیریوں کی آواز سنی گئی،
    یہ جنگ مقبوضہ کشمیر کی نہیں بلکہ خطے کے امن واستحکام کی جنگ ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں دس ہزار افراد بشمول بچوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جارحیت ہندوستان نے کی مگر ہم اپنے دفاع کے لیے تیار ہیں، چاہے بھارت اپنی ساری فوج مقبوضہ کشمیر میں لگا لے پھر بھی ہم آزادی لے کر رہیں گے۔

    مسعود خان نے مزید کہا کہ حق کا ساتھ دینے پر بھارت کے باضمیر افراد کو سلام پیش کرتا ہوں، دو طرفہ مذاکرات سے نتائج حاصل کرنے کی کوشش نہیں کریں گے، دنیا میں بالآخر ہمارا بیانیہ سچا مان لیا گیا، پوری دنیا کے میڈیا نے پہلی مرتبہ بھارت اور مودی کو دہشت گرد کہا۔ ہم کشمیر کو ہندواتوا کا نشانہ نہیں بننے دیں گے۔

    سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسائل انتہائی نازک ہیں وہاں انٹرنیٹ، فون اور اطلاعات کا بند ہونا تشویشناک ہے۔ کشمیریوں کو اطلاعات تک رسائی نہ ہونے سے انتہائی گھمبیر مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔