Tag: Azad Kashmir

  • آزاد کشمیر سے ن لیگ کا خاتمہ کریں گے، بلاول بھٹو

    آزاد کشمیر سے ن لیگ کا خاتمہ کریں گے، بلاول بھٹو

    راولاکوٹ: کشمیر میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر سے ن لیگ کا خاتمہ کریں۔

    راولا کوٹ میں جلسے سے خطاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے خاتمے کا آغاز راولا کوٹ سے ہوگیا ہے، ن لیگ کی کشمیر دشمن پالیسی جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مودی وزیراعظم نواز شریف کا دوست ہے، مودی کی دہشتگردی کو میاں صاحب کی خاموش حمایت حاصل ہے، کیسےممکن ہے کہ ن لیگ کی مودی دوست پالیسی کو سپورٹ کریں، 35 کشمیریوں کے قتل پر وزیراعظم نے 4دن بعد بیان دے کر جان چھڑالی۔


    Bilawal Bhutto says PM Sharif is proven Liar by arynews

    بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلہ کشمیر پر رائے شماری کا مطالبہ کرتے ہیں، کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی ہورہی ہے، ہم کشمیر کو پیپلز پارٹی کا نصب العین سمجھتے ہیں، پیپلزپارٹی مرداورعورت کوبرابرکےحقوق دیناچاہتی ہے، کشمیری اپنا حق چھیننا جانتے ہیں، پیپلز پارٹی خواتین کو معاشی، سماجی، سیاسی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجوں نے ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، سیاسی جماعتوں نےصوبوں میں عورتوں کیلیےمضبوط قانون سازی نہیں کی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں صاحب آپ بزنس مین ہیں آپ اپنا مفاد دیکھتے ہیں، میاں صاحب آپ کا جانا ٹھر گیا ہے، میاں صاحب نے 3 سال میں صرف آف شور کمپنیاں بنائی ،کسان پیکج کے نام پر کسانوں کو دھوکا دیا گیا، حکومت نے 10 فیصد بھی کسانوں پر خرچ نہیں کیا، پاکستان کو ایسی لیڈر شپ کی ضرورت ہے جو آواز اٹھا سکے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بڑے ڈیم بنا کر ہمارے حصے کا پانی روک رہا ہے،برطانیہ ریفرنڈم ہوگیا لیکن کشمیر کا خیال نہیں آیا، اقوام متحدہ ابھی تک کشمیرمیں رائے شماری نہیں کراسکا۔

  • بلاول بھٹوزرداری آج راولاکوٹ میں انتخابی جلسے سےخطاب کریں گے

    بلاول بھٹوزرداری آج راولاکوٹ میں انتخابی جلسے سےخطاب کریں گے

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کےچئیرمین بلاول بھٹو زرداری آج آزاد کشمیر میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے راولاکوٹ میں انتخابی معرکے کا میدان سجالیا ہے ،پیپلزپارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری آج راولاکوٹ میں بھرپورعوامی قوت کامظاہرہ کرینگے، جس کے لئے آزاد کشمیر میں انتخابی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

    دوسری جانب چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ہفتے کو مظفر آباد میں بھی انتخابی جلسے سے خطاب کرینگے۔

    گذشتہ روز بلاول بھٹو زرداری بی بی شہید کی روایت زندہ کرنے ایدھی ہوم کلفٹن پہنچے اور فیصل ایدھی سے والد کی وفات پر تعزیت کی اور دعا کرائی، بلاول بھٹو نے عبدالستار ایدھی کو زبردست الفاظ مین خراج عقیدت پش کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی صاحب کا خلا کبھی پرنہیں ہوسکے گا۔

  • غلامی قبول کر نے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا، عمران خان

    غلامی قبول کر نے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا، عمران خان

    آزاد کشمیر: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ غلامی قبول کر نے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔

    آزاد کشمیر کے علاقہ پلندری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم برابر کے شہری ہیں کوئی کسی کا غلام نہیں ،نیلسن مینڈیلا نے حقوق کے لیے 27 سال جیل میں گزارے، جو حق اور انصاف کے لیے لڑتے ہیں ان کا بڑا مرتبہ ہوتا ہے ورنہ غلامی قبول کرنے والوں کاکوئی مستقبل نہیں ہوتا اور آزادی کی جنگ لڑنے والا کبھی نہیں مرتا۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکم خداوندی بھی ہے کہ جب تک کوئی قوم خود اپنی حالت نہیں بدلتی میں بھی اس کی حالت نہیں بدلتا، ہمیں اپنی حالت بدلنے کے لیے حقوق کی جنگ لڑنی ہے ان کے خلاف جو ہمارے حقوق پر قبضہ کرکے بیٹھ گئے ہیں، میں آزاد کشمیر کے عوام کو کہنے آیا ہوں کہ اپنی حالت بدلنے کے لیے جنگ لڑیں،اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے ہی نظام تبدیل ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ کتنے امیر لوگوں کو جانتی ہے، کتنے ہی لوگ آئے اور محلات بنا کر چلے گئے، ہم نے کرپٹ لوگوں کے سامنے سرنہیں جھکایا۔

    عمران خان نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن میں بے ضمیر لوگ بیٹھے ہیں، نادرا میں ایسے لوگ بیٹھے ہیں جو ڈیٹا تبدیل کردیتے ہیں، عوام پٹرول پر پچاس اور ڈیزل پر سو فیصد ٹیکس دے رہے ہیں جو کہ ظلم ہے، کرپٹ افراد نے معاشرے پر قبضہ کرلیا ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہ کرنے کے لیے کرپٹ حکمران بلدیاتی انتخابات کرانے سے گریز کرتے ہیں، کرپٹ افراد نے ہمارے معاشرے پر قبضہ کرلیا، عوام آگے بڑھیں اور انہیں شکست دیں، مسلم لیگ ن کی حکومت نے بجلی کی قمیت 80 فیصد بڑھائی جبکہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی کمی نہیں آئی۔

    پولیس نظام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس میں سیاسی پشت پناہی اور معاوضوں کے عوض بھرتیاں ہوئیں جن میں مجرم بھی شامل تھے ، اس عمل سے پنجاب پولیس کوتباہ کردیا گیا، بتایا جائے کہ نااہل پولیس چھوٹو گینگ کا کیسے مقابلہ کرے گی، اگر کوئی بڑا گینگ آگیا تو پولیس کیا کرے گی ۔

     

  • عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں سیاحت کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا

    عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں سیاحت کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا

    اسلام آباد: عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں سیاحت کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا، سیاحتی مقامات کے تلاش میں صوبے کے ان علاقوں میں جا پہنچے جو خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہونے کے باوجود دنیا کی نظروں سے اوجھل تھے۔

    عمران خان کو خیبر پختونخواہ کے خوبصورت اور قدرتی نظاروں سے بھرپور سیاحتی مقامات کی تلاش ہے، اسی سلسلے میں عمران خان پہلے قدری حسن و جمال سے بھرپور کوہستان کے علاقے پالس پہنچے اور پھر کوہ ہندو کش کے نشیب میں واقع کمراٹ کی جنت نظیر وادی کا دورہ کیا۔

    دلکش نظاروں،برف پوش چوٹیوں اور دریاؤں کی روانی کے ساتھ ساتھ آبشاروں کے بہتے پانی نے دنیا گھومنے والے عمران خان کو بھی سحر میں جکڑ لیا۔


    Imran reaches scenic Kumrat valley in KP by arynews

    عمران خان حسین وادیوں کے لوگ عمران خان کو اپنے درمیان پا کر بے حد خوش نظر آئے، عمران نے بھی وعدہ کیا کہ مقامی افراد ماحولیات کا خیال رکھیں توان کے روز گار کے لئے ان دلفریب مقامات کو سیاحتی پوائنٹس میں بدل دیں گے۔

    عمران خان نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے جنت جیسی ان وادیوں تک سیاحوں کی رسائی یقینی بنانے کے لئے روڈ انفراسٹڑکچر فوری بہتر کیا جائے۔

  • آزاد کشمیرسے کرپشن کو ختم کرکے دکھائیں گے، عمران خان

    آزاد کشمیرسے کرپشن کو ختم کرکے دکھائیں گے، عمران خان

    باغ : پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر سے کرپشن کو ختم کر کے دکھائیں گے،یہاں سب سے زیادہ کرپٹ مافیا بیٹھی ہے، اداروں کو تباہ کرنے والے انہیں ٹھیک نہیں کر سکتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ ملک اللہ کے فضل سے تمام معدنی وسائل سے مالا مال ہے، سونا، تیل، گیس کوئلہ کے ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ برطانیہ میں غریب شہری کو قانونی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں ان کے ادارے میرٹ پر اور قانون کے مطابق چلتے ہیں، کسی پر ظلم نہیں ہو سکتا وہاں کی پولیس میں سیاسی مداخلت نہیں ہوتی۔ جب تک بندہ بے روزگار ہوتا ہے تو اس کو بیروزگاری الاؤنس ملتا ہے۔

    ، عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے اورسڑکیں بنانے سے ملک ترقی نہیں کرتے۔ 27 کلومیٹر کے اورنج ٹرین منصوبے پر 200 ارب روپے لگائے جا رہے ہیں، اگر یہ پیسہ بچوں کی تعلیم اور صحت پر لگایا جاتا تو زیادہ بہتر ہوتا۔

    عمران خان نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر میں کرپشن ختم کرکے دکھائیں گے ہمارا نیب بیرسٹر سلطان محمود کے رشتہ داروں کو بھی نہیں بخشے گا، احتساب وہ ہوتا ہے جو قانون کے مطابق چلے اور کسی کو نہ چھوڑے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ماڈل ہے، پروجیکٹ بناؤ مال کماؤ۔ جس ملک کا وزیر اعظم کرپشن میں ملوث ہو وہاں کا کرکٹر میچ فکسنگ کیوں نہیں کرے گا، چور کبھی کسی چور کا احتساب نہیں کر سکتا۔

     

  • عمران خان نے خواتین سے بد تمیزی کرنے والوں کو سخت تنبیہ کردی

    عمران خان نے خواتین سے بد تمیزی کرنے والوں کو سخت تنبیہ کردی

    مظفرآباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےتحریک انصاف کےجلسوں میں خواتین سےبدتمیزی کرنے والے اوباش نوجوانوں کووارننگ دے دی۔

    مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب کسی نےجلسہ میں خواتین کو تنگ کیا تو اس کوپھینٹا لگےگا، جلسوں میں خواتین کی حفاظت کیلئےٹائیگرفورس بنالی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کپتان نےاوباش نوجوانوں کیلئےخطرےکی گھنٹی بجادی، آزاد کشمیرمیں سونامی سے خطاب کرتےہوئے عمران خان نےخواتین کوجلسوں میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ خواتین جلسوں میں بھرپور شرکت کریں ان کی حفاظت کا بھرپورانتظام کیا جائے گا۔ جس نےخواتین کوچھیڑا اس کی سزا عبرتناک ہوگی۔

    انہوں نے تنبیہ کی کہ خواتین کو تنگ کرنے والے سن لیں کہ اگر 20مئی کو فیصل آباد ہونے والے جلسہ میں خواتین سے ناروا سلوک کی کوشش کی گئی اور ہماری خواتین کو تنگ کرنے کی کوشش کی گئی تو تحریک انصاف کی ٹائیگر فورس ایسے لوگوں کا ” پھینٹا“ لگائے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کے لاہور میں ہونے والے جلسے میں چند اوباش نوجوانوں نے خواتین کارکنان سے بدتمیزی کی تھی، جس کا نوٹس وزیر اعظم نواز شریف نے سختی سے نوتس لیتے ہوئے ذمہ دار افراد کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

    اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معذرت کا اظہار بھی کیا تھا۔ بعد ازاں پشاور کے جلسے میں کچھ اسی طرح کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک اسٹیج اداکارہ عینی خان نے جلسے میں شرکت کرکے عمران خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس پر وہاں موجود کارکنان نے مبنیہ طور پر مذکورہ اداکارہ سے بد تہذیبی کا مظاہرہ کیا تھا۔

     

  • نوازشریف کوڈرہےاقتدارگیا تو وہ بھی جیل جائینگے، عمران خان

    نوازشریف کوڈرہےاقتدارگیا تو وہ بھی جیل جائینگے، عمران خان

    کوٹلی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف پر کرپشن کے بارہ کیسز ہیں انہیں ڈر ہے کہ اقتدار چلا گیا تو وہ بھی جیل جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹلی آزاد کشمیر میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس سے قبل جب عمران خان کا ہیلی کاپٹر جلسہ گاہ کی حدود میں داخل ہوا تو پنڈال نعروں سے گونج اٹھا۔

    جلسہ گاہ پہنچے تو کھلاڑیوں نے شاندار استقبال کیا۔ جلسے میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک تھیں۔ عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ دھاندلی لیگیوں کے خون میں شامل ہے۔

    آزادکشمیرکےالیکشن میں ن لیگ کو دھاندلی سے روکنا ہوگا ، عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم کرپشن پر قابو نہیں پائیں گے ملک کا کوئی مستقبل نہیں، بے ایمانی سے الیکشن جیتنے والے اسمبلی میں ایمانداری نہیں کرسکتے۔

    باربارجیتنے والوں نے صرف پیسہ بنایا، جو پیسا عوام کی تعلیم پر لگنا چاہیے وہ ملک سے باہر چلا جاتا ہے، کشمیر سے بیرون ملک جانے والوں کے بچے واپس آنا پسند نہیں کرتے۔

    کشمیریوں کے لئے فیصلہ کرنے کا وقت آگیا ہے، اللہ نے کشمیریوں کو اپنی تقدیر بدلنے کا موقع دیا ہے۔ عمران خان نے کہا نواز شریف پر کرپشن کے بارہ کیسز ہیں ۔

    انہیں ڈر ہے کہ اقتدار چلا گیا تو وہ بھی جیل جائیں گے ، عمران خان نے عزم ظاہر کیا کہ وہ خود الیکشن مہم چلائیں گے اور تحریک انصاف آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی۔

  • وزیراعظم آزاد کشمیر نے کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا

    کوٹلی : وفاقی وزراء کی مداخلت کیخلاف وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹلی میں گزشتہ روز ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔ جس کے بعد آج وہاں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر چو ہدری عبد المجید نے کل آزاد کشمیر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا ہے، یوم سیاہ وفاقی وزرا کی آزاد کشمیر میں بے جا مداخلت پر منا یا جا ئے گا۔

    کوٹلی میں گزشتہ روز ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تصادم اور پی پی کے ایک کارکن کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کے بعد وہاں دفعہ144 نافذ کردی گئی ہے۔

    دفعہ 144 کے تحت علاقے میں جلسے اور جلوسوں پرپابندی ہوگی۔ کوٹلی میں اس واقعےکیخلاف بازار، مارکیٹیں اور دکانیں بند ہیں اور علاقے میں فوج اور پولیس تعینات ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کوٹلی میں اس افسوسناک واقعے کے بعد بعض وفاقی وزراء نے مداخلت کی تھی جس کا وزیراعظم ازاد کشمیر نے نوٹس لیا تھا۔

  • آزاد کشمیر: ن لیگ پیپلزپارٹی تصادم، پی پی کارکن جاں بحق

    آزاد کشمیر: ن لیگ پیپلزپارٹی تصادم، پی پی کارکن جاں بحق

    کوٹلی : آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی اور ن لیگی کارکنوں کی ہنگامہ آرمی میں پیپلزپارٹی کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔

    سابق صدرآصف علی زرداری بلاول بھٹو زرداری, اور وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے کی واقعے کی پر زور مذمت کی ہے، بلاول بھٹوزرداری نے واقعہ کو لیگی رہنماؤں کی اشتعال انگیزتقریروں کا نتیجہ قراردے دیا۔

    تفصیلات کے مطابقآزاد کشمیرکے ضلع کوٹلی کی تحصیل نکیال میں بلاول بھٹو کنونشن میں ن لیگی کارکنوں کی مداخلت کےباعث خون خرابہ ہوگیا۔

    ن لیگی کارکنوں نے جلسےمیں پیپلزپارٹی مخالف نعرے لگائے اورپھتراؤ کیا جس کے بعد ہنگامہ ہوگیا،پولیس نے صورتحال کنٹرول کرنے کےلئےآنسوگیس کے شیل برسائے، ہنگامہ آرائی کے دوران جلسے کے لئے چھتوں پرچڑھے کچھ لوگ نیچے گرگئے۔ جس کے نیتجےمیں ہلاکت ہوئی اورکچھ لوگ زخمی بھی ہوئے.

    جلسے میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید سمیت پیپلزپارٹی کشمیر کی قیادت موجود تھی۔ ہنگامہ آرائی کے باوجود جلسہ جاری رہا اوربعض زخمی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

    ہنگامہ آرائی کے بعد علاقےمیں فوج پہنچ گئی۔ جبکہ ن لیگ کے پندرہ کارکن گرفتارکرلئے گئے۔

    علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری اور وزیراعلٰی قائم علی شاہ اورفریال تالپورنےبھی واقعےکی مذمت کی ہے،فریال تالپورنےکہا کہ نکیال کاواقعہ آزادکشمیر الیکشن چوری کرنے کاآغاز ہے۔

  • ٹانگیں کھینچنے کی کوشش کرتے رہو، ہم آگے بڑھ جائینگے، وزیراعظم

    ٹانگیں کھینچنے کی کوشش کرتے رہو، ہم آگے بڑھ جائینگے، وزیراعظم

    کوٹلی: وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن ہوا، نتیجہ قوم کے سامنے آگیا اسے تسلیم کرنا چاہیے۔

    کوٹلی آزاد کشمیرمیں گل پور پن بجلی گھر منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میچور سیاستدان بننے کے لئے میچورٹی دکھانی ضروری ہے، الیکشن ہوا، نتیجہ قوم کے سامنے آگیا ہے تو اسے تسلیم کرلینا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ پن بجلی کے شاندار منصوبے کے آغاز پر بے حد خوشی ہے، منصوبے پر 33 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور منصوبہ آئندہ 4 سال میں مکمل ہوجائے گا۔

    تحریک انصاف کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹانگیں کھینچنے کی کوشش کرتے رہو، ہم آگے بڑھ جائینگے۔

    وزیراعظم نوازشریف نے کہا دیکھنا چاہیے کہ کون تعمیری سیاست کر رہا ہے اور کون ترقی کے راستے کو روک رہا ہے.

    وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ دو ہزار سترہ کے آخر تک لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردینگے.