Tag: azadai inqelaba march

  • لال مسجد سے مولانا عبدالعزیز کو بر طرف کیا جائے، فرحت اللہ بابر

    لال مسجد سے مولانا عبدالعزیز کو بر طرف کیا جائے، فرحت اللہ بابر

    اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے مولانا عبدالعزیز کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا لال مسجد سے مولانا عبدالعزیز کو بر طرف کیا جائے، ملک کی قیادت اسلام آباد سے راولپنڈی منتقل ہورہی ہے، وزیراعظم جی ایچ کیو گئے لیکن تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

    ایم کیو ایم کے طاہر حسین مشہدی نے ملک میں قیام امن کیلیئے طالبان کے خاتمے پر زور دیا، اے این پی کے حاجی عدیل نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتیں دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں، سینیٹ کا اجلاس کل صبح تک ملتوی کردیا گیا۔

  • سینٹ میں آئین کی بالادستی کے لئے قرارداد منظور

    سینٹ میں آئین کی بالادستی کے لئے قرارداد منظور

    اسلام آباد: موجودہ سیاسی صورتحال پر وزیرِاعظم نواز شریف آج مسلسل تیسرے روز اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیر اعظم نے دھرنے جاری رہنے تک اجلاس جاری رکھنےکی ہدایت کردی جبکہ سینیٹ میں آئین کی بالادستی کے متعلق قرارداد منظور کر لی گئی

    سعید غنی کی جانب سے پیش کی گئی آئین کی بالادستی کے متعلق قرارداد سینیٹ کے اجلاس میں منظورکرلی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا تھا کہ پارلیمنٹ کو تحلیل اوروزیراعظم کا استعفی کا مطالبہ غیر آئینی ہے۔

    اس سے قبل سینیٹ اجلاس میں سینیٹر فرحت اللہ بابر کی جانب سے  پی ٹی آئی  اور پی اے ٹی کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائی گئی تھی۔ فرحت اللہ بابرکا کہنا تھا کہ ہمیں فیصلہ کرناہوگا کہ آئین و قانون کی حکومت کے ذریعے مسائل حل کرنا ہے یا ہجوم کےذریعے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں تیسرے روز بھی شرکت کیلئے پہنچے اور قومی اسمبلی میں موجودہ صورتحال پر بحث مباحثے کے علاوہ صحافیوں پرحملے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔